نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں ٭ احمد حاطب صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں از: احمد حاطب صدیقی یومِ آزادی پر ملنے والی خبروں میں ایک خوش کُن خبر بھی ملی۔ خبر یہ تھی کہ ہمارے محبوب مصنف اسرار احمد (ابن صفی) کو حکومت پاکستان نے (بعد از مرگ) تمغاء امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابن صفی مرحوم پر بڑی تفصیل سے لکھنے کا جی چاہتا ہے۔ لکھیں گے اِن شاء...
  2. محمد تابش صدیقی

    تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے

    محفل کی سالگرہ کی ایک لڑی میں سید ذیشان بھائی نے اپنی آمد اور متوقع ملاقات سے آگاہ کر دیا تھا۔ دو ہفتہ قبل ایک مکالمہ میں باضابطہ ملاقات کے لیے شامل کیا۔ اور مدعو تمام افراد نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی، اور بالآخر آج کی تاریخ طے پائی۔ اور فاتح بھائی نے تندوری ریستوران میں باقاعدہ بکنگ بھی...
  3. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نعت: کچھ کفر نے فتنے پھیلائے، کچھ ظلم نے شعلے بھڑکائے

    کچھ کفر نے فتنے پھیلائے، کچھ ظلم نے شعلے بھڑکائے سینوں میں عداوت جاگ اٹھی، انسان سے انساں ٹکرائے پامال کیا، برباد کیا، کمزور کو طاقت والوں نے جب ظلم و ستم حد سے گزرے، تشریف محمدﷺ لے آئے رحمت کی گھٹائیں لہرائیں، دنیا کی امیدیں بر آئیں اکرام و عطا کی بارش کی، اخلاق کے موتی برسائے تہذیب کی...
  4. محمد تابش صدیقی

    دعا دعائے صحت برائے محترم یعقوب آسی صاحب

    محترم سید شہزاد ناصر صاحب نے اطلاع دی ہے کہ محترم محمد یعقوب آسی صاحب شدید علیل ہیں۔ ڈاکٹرز نے ہارٹ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے پیس میکر تجویز کیا ہے۔ کچھ روز قبل آسی صاحب نے اپنی فیس بک پروفائل سے بھی ایک نوٹ شیئر کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ محترم آسی صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین محفلین سے...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: زمانے کو زمانے کی پڑی ہے ٭ عبد الرحمٰن مومن

    زمانے کو زمانے کی پڑی ہے ہمیں وعدہ نبھانے کی پڑی ہے یہ دنیا چاند پر پہنچی ہوئی ہے تجھے لاہور جانے کی پڑی ہے ذرا دیکھو! ادھر میں جل رہا ہوں تمھیں آنسو چھپانے کی پڑی ہے فسانہ ہی حقیقت بن گیا ہے حقیقت کو فسانے کی پڑی ہے ابھی جو شعر لکھا بھی نہیں ہے ابھی سے وہ سنانے کی پڑی ہے ترے مہمان واپس جا...
  6. محمد تابش صدیقی

    غزل: طلوعِ صبح کا پیغام آیا ٭ تابش

    ایک کاوش احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر طلوعِ صبح کا پیغام آیا شبِ ظلمت کٹی، اسلام آیا نہ پوچھو اپنی سرشاری کا عالم مئے وحدت کا جس دم جام آیا پڑی جب بھی تعارف کی ضرورت تمھارا ہی حوالہ کام آیا محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا چھڑا جب بھی جفا کیشی کا قصہ سرِ فہرست تیرا نام...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظم: سنا ہے دانہ انھیں ملے گا ٭ عابی مکھنوی

    سنا ہے دانہ اُنھیں ملے گا قفس میں چہکیں جو پَر نہ کھولیں قفس کو وطنِ عزیز بولیں وہ دیکھو شاہیں بھی پل رہے ہیں یہ دیکھو بازوں کے بازؤوں پر ہے چربی کتنی مگر خبر ہے کہ چند چڑیوں نے طے کیا ہے قفس کے دانے، قفس کے پانی سے لاکھ بہتر ہے اڑتے اڑتے کُھلی فضا میں شکار ہونا ٭٭٭ عابی مکھنوی
  8. محمد تابش صدیقی

    تاسف حمایت علی شاعر انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون اُردو کے معروف شاعر ،ادیب اور نغمہ نگارحمایت علی شاعر آج صبح کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے،حمایت علی شاعرکچھ عرصہ سےعلیل تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے۔ آج صبح حمایت علی شاعر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،اُن کی تدفین کینیڈا میں ہی ہو گی ۔ حمایت...
  9. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری غزل: دیوانہ کہیں ایسی باتوں سے بہلتا ہے

    دیوانہ کہیں ایسی باتوں سے بہلتا ہے وہ سامنے ہوتے ہیں دل اور مچلتا ہے پہلے دلِ شاعر میں چشمہ سا ابلتا ہے پھر شعر کے سانچے میں طوفان یہ ڈھلتا ہے اس بزم میں دیکھے تو کوئی مری حیرانی کیا سوچ کے آیا تھا کیا منہ سے نکلتا ہے رخسار کے شعلوں کو زلفوں کی نہیں پروا بجلی کے شراروں سے بادل کہیں جلتا ہے...
  10. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد ذوالقرنین بھائی کے گلشن میں ایک کلی کا اضافہ

    محفل کے ہر دلعزیز ممبر نیرنگ خیال بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ بٹیا کو صحت مند، خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔ :princess::congrats:
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

    راولپنڈی: ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔ نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' جنید جمشید نے اپنی آواز میں...
  12. محمد تابش صدیقی

    مزاحیہ قطعہ بعنوان: تحفہ

    تحفہ ٭ ٹیکس سے بچنا ہے اب، سرکار تحفہ دیجیے سیلری ہے مجھ پہ اب اک بار، تحفہ دیجیے کار لینے پر بھی اور اس کو چلانے پر بھی ٹیکس بینک والوں سے یہ کہیے، کار تحفہ دیجیے ہے اگر اولاد کے خوشحال مستقبل کی فکر اپنے بچوں کو بھی کاروبار تحفہ دیجیے ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  13. محمد تابش صدیقی

    چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

    لیجیے احباب! شعراء و نیم شعراء و غیر شعراء سب متوجہ ہوں۔ اس سالگرہ پر ایک ہلکے پھلکے سلسلہ کا آغاز کرتے ہیں۔ تو صاحبان کرنا کچھ یوں ہے کہ کسی بھی شاعر کا ایک مصرع ادھار لیجیے، اور اس پر مزاحیہ سی گرہ لگائیے۔ مصرع کی کوئی قید نہیں ہے، جو مصرع اچھا لگے، اسے اپنے مصرع کے ساتھ ملا کر نیا رنگ دیجیے۔...
  14. محمد تابش صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری ٭ احمد حاطب صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری آدمیوں کی عادات و اطوار میں جو بگاڑ پیدا ہوگیا ہے، اُس پر ’جانور حضرات‘ کو تو شاید ہی کبھی کوئی تشویش ہوئی ہو۔ البتہ یہ آدمی ہی ہیں جو (کسی دوسرے) آدمی کو بگڑتا دیکھ کر (اپنا ہی) منہ بگاڑ لیا کرتے ہیں ۔جانور کھڑے تماشا دیکھتے ہیں کہ: ’’دیکھو تو سہی! کیسا...
  15. محمد تابش صدیقی

    تاسف لیاقت علی عاصم انتقال فرما گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون دورِ حاضر کے معتبر شعراء میں سے ایک صاحبِ طرز شاعر محترم لیاقت علی عاصم خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تدفین بعد نماز ظہر محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔ دعا کو بے اثر جانا ہے آخر بہت جی کر بھی مر جانا ہے آخر لیاقت علی عاؔصم
  16. محمد تابش صدیقی

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا؟ ٭ احمد حاطب صدیقی

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا وہ بھی کیا زمانہ تھا کہ لوگوں کا تعارُف اُن کی شرافت، نجابت، اخلاق، کردار اور کارناموں سے ہوتا تھا۔ اب تو تعارُف بھی ’تعارُفی کارڈ‘ سے ہوتا ہے۔ جدید سرکاری ، نیم سرکاری اور غیر سرکاری محافلِ مذاکرہ ہوں، اہم اجلاس ہوں یا غیر اہم اجتماعات، ان کے شرکا تقریب کے...
  17. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: قطعات ٭ تابش

    مختلف اوقات میں مختلف احباب کی کاوش پر میری جسارتیں محمداحمد بھائی کی اس خوبصورت غزل پر ایک قطعہ جلے اگر مٹن کے کچھ کباب تیرے ہجر میں تو کھا لیے چکن کے کچھ کباب تیرے ہجر میں تری غزال آنکھوں کی مجھے جو یاد آ گئی بنا لیے ہرن کے کچھ کباب تیرے ہجر میں ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  18. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے ٭ تابش

    منیب الف بھائی کی خوبصورت غزل پڑھی تو اسی زمین میں یہ گستاخی ہو گئی۔ قندِ مکرر :) کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے ببول بونے میں لگ گیا ہے ابھی تو شادی نہیں ہوئی ہے ابھی سے رونے میں لگ گیا ہے نمایاں رہتا تھا قبلِ شادی پر اب تو کونے میں لگ گیا ہے چھوئی نہ تھی جس نے اِستری بھی وہ کپڑے دھونے میں لگ...
  19. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: "مسرت کے دن بھی رلاؤ گی ظالم" ٭ تابش

    بہت ہی پیارے بھائی عاطف ملک نے اپنے موجودہ حالات کی منظر کشی کی تو سوچا کہ ان کی شادی کے کچھ سال بعد کی منظر کشی بھی کی جائے۔ قندِ مکرر "مسرت کے دن بھی رُلاو گی، ظالم؟" ابھی پھر سے بازار جاؤ گی، ظالم؟ "سنوارو گی کنگھے سے زلفوں کو اپنی" پہ چاندی کو کیسے چھپاؤ گی، ظالم؟ "لگاؤ گی آنکھوں میں کاجل...
  20. محمد تابش صدیقی

    پیروڈی: "دل نکلتا ہے جان سے آگے" ٭ تابش

    ایک دفعہ پھر راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل ہمارے ہاتھ چڑھی۔ جس کی ایک عدد خوبصورت پیروڈی @عاطف ملک بھائی کر چکے تھے۔ مخمل میں ٹاٹ کاپیوند میری طرف سے بھی: "دل نکلتا ہے جان سے آگے" "اُس" کے ابا؛ دُکان سے آگے بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی بھیج دوں گی جہان سے آگے اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا...
Top