مزاحیہ قطعہ بعنوان: تحفہ

تحفہ
٭
ٹیکس سے بچنا ہے اب، سرکار تحفہ دیجیے
سیلری ہے مجھ پہ اب اک بار، تحفہ دیجیے

کار لینے پر بھی اور اس کو چلانے پر بھی ٹیکس
بینک والوں سے یہ کہیے، کار تحفہ دیجیے

ہے اگر اولاد کے خوشحال مستقبل کی فکر
اپنے بچوں کو بھی کاروبار تحفہ دیجیے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
پارلمینٹیرینز کا اثاثہ جات کی مالیت کم دکھانے کے لیے تحفہ قرار دینا۔
 
Top