قطعہ

  1. م

    آئے تھے اگر تو دِل لُبھاتے جاتے

    آئے تھے اگر تو دِل لُبھاتے جاتے آنا تھا نہ یُوں تو پھر نہ آتے جاتے دُہراؤں تو آتا ہے کلیجہ مُنھ کو کُچھ یاد ہے، کیا کہا تھا جاتے جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیر سیّد نصیر الدین نصیرؔ
  2. محمد تابش صدیقی

    اکبر الہ آبادی قطعہ: نہ لیسنس ہتھیار کا ہے، نہ زور

    نہ لیسنس* ہتھیار کا ہے، نہ زور کہ ٹرکی** کے دشمن سے جا کر لڑیں تہِ دل سے ہم کوستے ہیں مگر کہ اٹلی کی توپوں میں کیڑے پڑیں ٭ اکبر الٰہ آبادی *لائسنس **ترکی
  3. محمد تابش صدیقی

    مزاحیہ قطعہ بعنوان: تحفہ

    تحفہ ٭ ٹیکس سے بچنا ہے اب، سرکار تحفہ دیجیے سیلری ہے مجھ پہ اب اک بار، تحفہ دیجیے کار لینے پر بھی اور اس کو چلانے پر بھی ٹیکس بینک والوں سے یہ کہیے، کار تحفہ دیجیے ہے اگر اولاد کے خوشحال مستقبل کی فکر اپنے بچوں کو بھی کاروبار تحفہ دیجیے ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  4. طارق شاہ

    غالب مرزا اسدؔاللہ خاں :::::تُجھ سے جو اِتنی اِرادت ہے، تو کِس بات سے ہے؟ :::::: Assadullah KhaN Ghalib

    غزل مِرزا اسدؔاللہ خاں غالبؔ نُصرَتُ المُلک بَہادُر ! مُجھے بتلا ،کہ مُجھے تُجھ سے جو اِتنی اِرادت ہے، تو کِس بات سے ہے؟ گرچہ تُو وہ ہے کہ، ہنگامہ اگر گرم کرے رونَق ِبزٗمِ مَہ و مہر تِری ذات سے ہے اور مَیں وہ ہُوں کہ، گر جی میں کبھی غَور کرُوں غیر کیا، خُود مُجھے نفرت مِری اَوقات سے ہے...
  5. عاطف ملک

    قطعہ

    کلفت و بے کلی کا حل ہو کوئی! چین کا بھی تو ایک پل ہو کوئی! کارِ غم جس پہ کر سکوں موقوف عاطفؔ ایسی بھی کاش کل ہو کوئی!
  6. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی

    قطعہ وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی یہاں آبِ ندامت میں جبینیں ڈوب جاتی ہیں یہ موجِ بے حسی بن کر سُونامی جان لے لے گی سفینے برطرف اِس میں زمینیں ڈوب جاتی ہیں ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۸
  7. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف

    قطعہ جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف واقعہ اپنے بکھرنے کا سبھی نے دیکھا لوگ پتھر تھے یا پھر ہم تھے شہاب ثاقب ٹوٹ کر گرنے سے پہلے نہ کسی نے دیکھا ظہیر احمد ۔۔۔۔ ۲۰۰۵
  8. محمد تابش صدیقی

    قابل اجمیری قطعہ: زمانہ اور ہم

    زمانہ اور ہم ٭ شبِ تیرہ کے سایے ڈھل رہے ہیں چراغِ نور و نکہت جل رہے ہیں زمانہ کروٹیں سی لے رہا ہے "مگر ہم ہیں کہ آنکھیں مل رہے ہیں" ٭٭٭ قابلؔ اجمیری
  9. محمد تابش صدیقی

    ذوق قطعہ: آنا تو خفا آنا، جانا تو رلا جانا

    آنا تو خفا آنا، جانا تو رلا جانا آنا ہے تو کیا آنا، جانا ہے تو کیا جانا کیا طبع میں جودت ہے چٹ دل کی اڑا جانا ہونٹوں کا یہاں ہلنا واں بات کا پا جانا ٭٭٭ شیخ ابراہیم ذوقؔ
  10. محمد تابش صدیقی

    ذوق قطعہ: کروں درد آشنا کیونکر دلِ احباب اپنا سا

    کروں درد آشنا کیونکر دلِ احباب اپنا سا بلا سے جیسا میں ہوں ڈھونڈ لوں بیتاب اپنا سا مَلَک سجدہ کریں آدم کو کیا بندہ نوازی ہے دیا بندے کو اپنے اس نے خود آداب اپنا سا ٭٭٭ شیخ ابراہیم ذوقؔ
  11. محمد تابش صدیقی

    قطعہ: فطرتِ آدمی سے ڈرتا ہوں ٭ ساغر خیامی

    ‏تیری ہمسائیگی سے ڈرتا ہوں موت کیا زندگی سے ڈرتا ہوں صورتِ آدمی کا ذکر نہیں فطرتِ آدمی سے ڈرتا ہوں ٭٭٭ ساغر خیامی
  12. محمد تابش صدیقی

    قطعہ: لاریب ساعت ٭ انور مسعود

    لاریب ساعت ختم ہو جائیں گے سب تکیے، بھروسے ایک دن اِک فقط حسنِ عمل کا آسرا رہ جائے گا اُس گھڑی کا خوف لازم ہے، کہ انورؔ جس گھڑی دھر لیے جائیں گے سب اور سب دھرا رہ جائے گا ٭٭٭ انور مسعود
  13. محمد تابش صدیقی

    تضمین (قطعہ): مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ

    الطاف حسین حالی کے مشہور شعر کے مصرع پر تضمین (قطعہ)، پھلوں کے بائیکاٹ کے حوالے سے لٹیروں سے بچنے کا کر لو ارادہ خریدو نہ پھل تین دن، حل ہے سادہ لٹیری حکومت سے بھی جاں چھڑاؤ "مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ" ٭٭٭ محمد تابش صدیقی
  14. محمد تابش صدیقی

    قطعہ از سید نفیس الحسینی، تضمین بر مصرعِ اقبال

    "مشرق سے اُبھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ" پھر سَر سے گزرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ ہر روز سبق دیتا ہے عبرت کا یہ منظر مغرِب میں اُترتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ ٭٭٭ سید نفیس الحسینی
  15. عاطف ملک

    قطعہ برائے اصلاح

    محترم سر الف عین عین ان اشعار پر آپ کی رائے درکار ہے۔ کیا یہ قطعہ درست ہے؟ کچھ تو احساسِ ندامت سے پشیماں ہو کر اور کچھ فخر و مباہات سے نازاں ہو کر ہم نے جب اس سے کہا "آپ سے الفت ہے ہمیں" اس نے دیکھا ہمیں حیران و پریشاں ہو کر
  16. محمد تابش صدیقی

    انور مسعود قطعہ

    موٹے شیشوں کی ناک پر عینک کان میں آلۂ سماعت ہے منہ میں مصنوعی ایک بتیسی چوتھے مصرع کی کیا ضرورت ہے؟ ٭٭٭ انور مسعود
  17. راحیل فاروق

    مداری - باتصویر

    ہمیں ڈیزائننگ بالکل نہیں آتی۔ شاعری کے باب میں بھی بعض علیہ ما علیہ قسم کے احباب یہی خیال رکھتے ہیں۔ مگر پھر بھی۔۔۔ (نقش ماخوذ از پکسا بے)
  18. راحیل فاروق

    بحورِ نوزدگانہ

    عروض میں انیس بحروں کو اصل الاصول کی حیثیت حاصل ہے۔ گو کہ کچھ عروضیوں نے ان کے سوا بھی بحریں متعارف کروانے کی کوشش کی ہے مگر وہ بار نہ پا سکیں۔ اس کی وجہ غالباً یہ رہی ہے کہ ان انیس بحور پر زحافات کے عمل سے تقریباً کسی بھی وزن کا استخراج ممکن ہے لہٰذا نئی بحور کی ضرورت کالعدم ہو جاتی ہے۔ ان بحور...
  19. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار حالاتِ حاضرہ

    حالاتِ حاضرہ میں اب اصلاح ہو کوئی اس غم میں لوگ حال سے بے حال ہو گئے حالاتِ حاضرہ نہ سہی مستقل مگر حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہو گئے دلاور فگار
  20. فرخ منظور

    مشرف بہ ضیا ۔ انور مسعود

    امریکہ سے جو روشنی آتی رہی پیہم ہم اُس پہ دل و جاں سے فدا ہوتے رہے ہیں کیا اس میں کوئی شک ہے کہ ایّوب سے اب تک ہم لوگ مشرّف بہ ضیا ہوتے رہے ہیں (انور مسعود)
Top