قطعہ برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
محترم سر الف عین عین ان اشعار پر آپ کی رائے درکار ہے۔
کیا یہ قطعہ درست ہے؟

کچھ تو احساسِ ندامت سے پشیماں ہو کر
اور کچھ فخر و مباہات سے نازاں ہو کر
ہم نے جب اس سے کہا "آپ سے الفت ہے ہمیں"
اس نے دیکھا ہمیں حیران و پریشاں ہو کر
 

عاطف ملک

محفلین
استادِ محترم الف عین اور دیگر اساتذہ کی خدمت میں۔۔۔۔۔۔یہ فرما دیجیے کہ یہ دو اشعار بطورِ قطعہ درست ہیں؟؟

کس نے کہا کہ ہم نے نہ چاہی کبھی خوشی
ہے اور بات راس نہ آئی کوئی خوشی
اشکوں میں ڈھل کے رات بہت دیر کی دعا
تھا وقتِ استجاب سو مانگی تری خوشی
 

عاطف ملک

محفلین
استادِ محترم الف عین دیگر اساتذہ،اور محفلین کی خدمت میں یہ قطعہ پیش کر رہا ہوں.

افاعیل "مفعول فاعلاتُ مفاعیل فعولن" ہیں۔

ناز و ادا میں، طور طریقوں میں نزاکت
آواز اور شکل پہ مردانہ ملی ہے
دھوکا ہوا ہے اب بھی، مگر بات نئی تھی
ریحاں کے روپ میں ہمیں ریحانہ ملی ہے

کیا یہ اشعار درست قرار پائیں گے؟
محمد وارث
محمد ریحان قریشی
امجد علی راجا

نیز درج بالا قطعہ بھی اساتذہ کی رائے کا متقاضی ہے۔
اگر ایک نظر دیکھ لیں تو!!!!
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
ایک اور قطعہ اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:

آئی جو اس کے گھر سے مٹھائی تو رو دیے
شادی کی اطلاع وہ لائی تو رو دیے
جس پر تھی دو برس سے ترے بھائی کی نظر
آج اس نے کہہ دیا ہمیں "بھائی" تو رو دیے
 

محمد وارث

لائبریرین
استادِ محترم الف عین دیگر اساتذہ،اور محفلین کی خدمت میں یہ قطعہ پیش کر رہا ہوں.

افاعیل "مفعول فاعلاتُ مفاعیل فعولن" ہیں۔

ناز و ادا میں، طور طریقوں میں نزاکت
آواز اور شکل پہ مردانہ ملی ہے
دھوکا ہوا ہے اب بھی، مگر بات نئی تھی
ریحاں کے روپ میں ہمیں ریحانہ ملی ہے

کیا یہ اشعار درست قرار پائیں گے؟
محمد وارث
محمد ریحان قریشی
امجد علی راجا

نیز درج بالا قطعہ بھی اساتذہ کی رائے کا متقاضی ہے۔
اگر ایک نظر دیکھ لیں تو!!!!
اشعار تو درست ہیں ڈاکٹر صاحب، بحر کے ساتھ آپ نے تجربہ کیا ہے کہ جو معروف بحر ہے اس میں آخری رکن 'فاعلن' ہے۔ مجھے تو کوئی دشواری پیش نہیں آئی پڑھنے میں لیکن روایات بہت مضبوط ہوتی ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور قطعہ اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:

آئی جو اس کے گھر سے مٹھائی تو رو دیے
شادی کی اطلاع وہ لائی تو رو دیے
جس پر تھی دو برس سے ترے بھائی کی نظر
آج اس نے کہہ دیا ہمیں "بھائی" تو رو دیے
ہنسنے کا مقام تھا ڈاکٹر صاحب، آپ رو دیے :)
 

عاطف ملک

محفلین
اشعار تو درست ہیں ڈاکٹر صاحب، بحر کے ساتھ آپ نے تجربہ کیا ہے کہ جو معروف بحر ہے اس میں آخری رکن 'فاعلن' ہے۔ مجھے تو کوئی دشواری پیش نہیں آئی پڑھنے میں لیکن روایات بہت مضبوط ہوتی ہیں :)
دراصل اس بحر میں اشعار کہتے وقت اکثر آخری رکن "فاعلن" کی جگہ "فعولن" کر دیتا ہوں اور مجھے مطلق دشواری نہیں ہوتی۔
اس واسطے دانستہ یہ قطعہ آخری رکن "فعولن" کے ساتھ لکھا ہے کہ آپ اساتذہ سے اس کے متعلق رائے لے لوں۔
بہت ممنون ہوں کہ آپ نے اپنی رائے سے نوازا :)
ماہرینِ عروض تو اس تجربے سےصرفِ نظر کر گئے ہیں غالباً :-(

ہنسنے کا مقام تھا ڈاکٹر صاحب، آپ رو دیے :)
:p:p:p
 
ماہرینِ عروض تو اس تجربے سےصرفِ نظر کر گئے ہیں غالباً
فاعلاتن کے اول سببِ خفیف کو اڑا کر فعولن حاصل تو کیا جا سکتا ہے مگر ایسا کوئی مستعمل زحاف میری نظر سے نہیں گزرا. خیر، اگر یہ بحر ماہرین کو پسند آئے تو کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی جائے گی.
لیکن یہ بھی قابلِ غور ہے کہ اس بحر میں تقریباً ہر مبتدی ہی سے آخری رکن کو تبدیل کرنے کی خطا ہو جاتی ہے، اس لیے اگر در پسِ تغییر یہ بحر بھلی معلوم ہوتی تو کب کی رائج ہو چکی ہوتی.
 

الف عین

لائبریرین
مجھے بھی پہلے قطعے کی بحری جدت طرازی پسند نہیں۔ میں تو اسے مبتدیوں کی دو بحور کے اختلاط کی غلطی پر محمول کرتا ہوں۔ دوسرے قطعے میں چاہے ہنسو یا روؤ۔ کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 
Top