قطعہ

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو محفل کا یہ کیا خوب ہے تانا بانا!! (قطعہ)

    اردو محفل کا یہ کیا خوب ہے تانا بانا روز اس باغ کے موسم کو سہانا پانا اب تو عادت سی ہمیں ہوگئی ہے فورم کی اب تو ہر روز رہے گا مرا آنا جانا
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا (قطعہ)

    ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا کوئی خوشی نہیں تھی ، کسی کا بھی غم نہ تھا کوئی زمین ہی تھی ، نہ تھا کوئی آسماں رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    جانے من ، جانِ من ، جان اے من

    جسے پہچانے دل اور جس کو جانے من وہ ہے گلفام و دل آرام و جانِ من ضروری تو نہیں محبوب مل جائے تصور بھی بہت ہے ان کا جان اے من!
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    کمپیوٹر اور شوہر

    ایک دن ”بیوی“ نے ”شوہر“ سے یہ غصے میں کہا کمپیوٹر چل رہا میرے اشاروں پر نہیں!! اُس اطاعت کرنے والے ”بھولے“ شوہر نے کہا یہ تمھارا کمپیوٹر ہے ، کوئی شوہر نہیں!!
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    نری ٹانگیں

    بھری بس میں صدا دی ایک لنگڑے بھیک منگے نے ہمیں ”ایکا“ دیا بس نے ہم اس سے اور کیا مانگیں مری اک ٹانگ تھی چڑھتے ہوئے یارو! وہ اب گم ہے مری ٹانگیں تری ٹانگیں ، یہاں تو ہیں نری ٹانگیں
  6. امجد میانداد

    دیکھو کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے

    السلام علیکم، تصویریں بہت دکھا دیں آپ کو، اب پڑھیں گے آپ ہمارا کلام،:biggrin: دیکھو، کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے اُسے یاد زیادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے وہ آیا تو کر لینا، گلِے شکِوے سارے ابھی سے اِرادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے آپ کے کمنٹس رہنمائی کریں گے اپنی شاعری کا معیار پرکھنے میں۔ محمد...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    اپنی غلطی مان لو

    حق کی جانب ہوگی کامل رہبری پاؤ گے دونوں جہاں میں برتری عاجزی اور انکساری سے سدا اپنی غلطی مان لو اے سرسرؔی!
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    ان کا یہ کہنا ہے اب

    بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے جن کو بیوی مل گئی ہے ان کا یہ کہنا ہے اب ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    آدھی تمھیں مبارک(قطعہ)

    سادگی سے شادی کرنے والے ایک گھرانے کو منگنی کی مبارکباد: منگنی تمھیں مبارک شادی تمھیں مبارک شادی جو ہورہی ہے سادی تمھیں مبارک آخر تک اس کو اللہ پہنچادے عافیت سے فی الحال تو یہ شادی آدھی تمھیں مبارک
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    سرسری قطعہ

    دل کے خیال کا کریں اظہار مصرعے حسن و جمال کا کریں اقرار مصرعے توضیحِ قطعہ لوگوں نے پوچھی اسامہ سے قطعہ کہیں جسے وہ یہ ہیں چار مصرعے
  11. مغزل

    قطعہ ِ تعلق ---------- از: عبدالحکیم ناصف

    قطعہ ِ تعلق آپ خدارا ، اب یہ نغمہ بند کرو جھوٹ ہے اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں سبز ، سنہرا، لال ، گلابی، نارنجی کس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ؟ از: عبدالحکیم ناصف
  12. جیہ

    سلگتا پشاور۔ شبیر حسین امام

    روتا ہے، سسکتا ہے، جلتا ہے پشاور ہر روز دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور اغیار کی جنگ، ظلم کی آندھی کے مقابل تنہا ہے، ناتواں ہے، سلگتا ہے پشاور (روزنامہ آج۔ 14 نومبر 2009 کی اشاعت )
  13. ا

    قطعہ - تیری آواز کان پڑتی ہے۔۔۔ روح‌الحسنین معین

    تیری آواز کان پڑتی ہے تنِ بے جاں‌میں‌جان پڑتی ہے فاصلہ کچھ نہیں‌ تیرے در تک زندگی درمیان پڑتی ہے
  14. عین عین

    جون ایلیا قطعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جون ایلیا

    میری عقل و ہوش کی سب حالتیں تم نے سانچے میں جنوں‌کے ڈھال دیں کر لیا تھا میں نے عہدَ ترکَ عشق تم نے پھر بانہیں‌گلے میں‌ڈال دیں
  15. عین عین

    جون ایلیا قطعہ از جون ایلیا

    مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں پوچھتی ہیں آپ، آپ اچھے تو ہیں جی میں اچھا ہوں‌، دعائیں چاہییں جون ایلیا
  16. محمداحمد

    جون ایلیا یہ لڑکی فاقہ کش ہوتی تو بدصورت نظر آتی

    جو رعنائی نگاہوں کے لئے فردوسِ جلوہ ہے لباسِ مفلسی میں کتنی بے قیمت نظر آتی یہاں تو جاذبیت بھی ہے دولت ہی کی پروردہ یہ لڑکی فاقہ کش ہوتی تو بدصورت نظر آتی جون ایلیا
  17. محمد وارث

    اردو محفل کو سلام

    کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں: قطعہ محفِلِ اردو تجھے میرا سلام اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام قطعہ زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی فرض...
  18. ظ

    ایک قطعہ

    ہم کو خواب اور حقیقت نے ڈسا ہے مل کر زہر ، اب کون سا باقی ہے جو راس آئے گا ایک عالم سے کب آسودہ ہوا ہے انساں وہ تو جنت میں بھی دوزخ کی کمی پائے گا ( احمد سرور )
Top