سلگتا پشاور۔ شبیر حسین امام

جیہ

لائبریرین
روتا ہے، سسکتا ہے، جلتا ہے پشاور
ہر روز دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
اغیار کی جنگ، ظلم کی آندھی کے مقابل
تنہا ہے، ناتواں ہے، سلگتا ہے پشاور


(روزنامہ آج۔ 14 نومبر 2009 کی اشاعت )
 
روتا ہے، سسکتا ہے، جلتا ہے پشاور
ہر روز دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
اغیار کی جنگ، ظلم کی آندھی کے مقابل
تنہا ہے، ناتواں ہے، سلگتا ہے پشاور


(روزنامہ آج۔ 14 نومبر 2009 کی اشاعت )
عرض کیا ہے کہ :
مانا کہ دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
تنہا نہیں ہرگز، یہ سمجھتا ہے پشاور
لاہور و کراچی بھی ترے ساتھ ہیں شریک
ہم ناتواں نہیں، یہی کہتا ہے پشاور​
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پتہ نہیں یہ دہشت گرد پاکستان سے کب جائیں گے ۔ پشاور جیسے حسین شہر کا نقشہ ہی بگاڑ کے رکھ دیا ہے ۔
خدا غرق کرے ان دہشت گردوں کو۔ پتہ نہیں کونسا اسلام لانا چاہتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
عرض کیا ہے کہ :
مانا کہ دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
تنہا نہیں ہرگز، یہ سمجھتا ہے پشاور
لاہور و کراچی بھی ترے ساتھ ہیں شریک
ہم ناتواں نہیں، یہی کہتا ہے پشاور​

بہت خوب غزنوی صاحب۔ کیا خوب جواب دیا ہے۔

یہی تو وقت ہے کہ ساری ملت متحد ہو جائے
 
Top