دیکھو کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے

السلام علیکم،

تصویریں بہت دکھا دیں آپ کو، اب پڑھیں گے آپ ہمارا کلام،:biggrin:

دیکھو، کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
اُسے یاد زیادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
وہ آیا تو کر لینا، گلِے شکِوے سارے
ابھی سے اِرادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے

آپ کے کمنٹس رہنمائی کریں گے اپنی شاعری کا معیار پرکھنے میں۔

محمد اسامہ سَرسَری ، مغزل ، محمد وارث ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید شہزاد ناصر ، امجد علی راجا ، کاشف عمران ، فاتح ، شوکت پرویز ، مزمل شیخ بسمل ، شمشاد ، نیلم ، ملائکہ ، عینی شاہ ، اوشو ، پردیسی ، الف عین ، مہ جبین ، محمد یعقوب آسی ، ابن سعید ، الف نظامی ، نوید صادق ،
 
امجد میانداد بھیا! بہت اچھی کوشش ہے، محنت جاری رکھیں، سیکھنے سے سب آجاتا ہے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت خوب۔ مشق جاری رکھیں۔ آپ نے مجھے میری ایک رباعی یاد دلا دی:
لایا ہے بہ منزل گہِ غم جادۂ شب
پھر زہرِ دمِ صبح بنی بادۂ شب
کیا کیا نہ تھی امّید پر افسوس اسے
ہنگامِ سحر بھول گیا وعدۂ شب​
 
السلام علیکم،

تصویریں بہت دکھا دیں آپ کو، اب پڑھیں گے آپ ہمارا کلام،:biggrin:

دیکھو، کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
اُسے یاد زیادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
وہ آیا تو کر لینا، گلِے شکِوے سارے
ابھی سے اِرادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے

آپ کے کمنٹس رہنمائی کریں گے اپنی شاعری کا معیار پرکھنے میں۔

محمد اسامہ سَرسَری ، مغزل ، محمد وارث ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید شہزاد ناصر ، امجد علی راجا ، کاشف عمران ، فاتح ، شوکت پرویز ، مزمل شیخ بسمل ، شمشاد ، نیلم ، ملائکہ ، عینی شاہ ، اوشو ، پردیسی ، الف عین ، مہ جبین ، محمد یعقوب آسی ، ابن سعید ، الف نظامی ، نوید صادق ،

جناب مزمل شیخ بسمل
اس کے ارکان تک پہنچنے میں اس فقیر کی مدد فرمائیے گا۔

اللہ اکبر کبیرا۔ استادِ محترم میں نے کہاں اتنی اوقات پائی کہ جن ارکان کو آپ نہ سمجھ سکے انہیں میں سمجھ لوں۔
میں بھی یقیناً قاصر ہوں۔ بحر کا سراغ نہ مل سکا۔
؎
غزل اب اور بھی بحروں میں کہہ کے پڑھ
نہ ملا اس میں بھی انشا سراغِ دل
 
ان کی مراد اس کی بحر وغیرہ سے ہے۔ کیا آپ ریگولر شاعری کرتے ہیں یا ہماری طرح کبھی کبھار ہی جوش چڑھتا ہے ;)
بس جی کبھی کبھی، جب کسی خیال کو لکھنا ہوتا ہے تو مناسب الفاظ کی سیاہی کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
بہت خوب۔ مشق جاری رکھیں۔ آپ نے مجھے میری ایک رباعی یاد دلا دی:
لایا ہے بہ منزل گہِ غم جادۂ شب​
پھر زہرِ دمِ صبح بنی بادۂ شب​
کیا کیا نہ تھی امّید پر افسوس اسے​
ہنگامِ سحر بھول گیا وعدۂ شب​
:thumbsup: بہت شکریہ کاشف بھائی۔
 
اللہ اکبر کبیرا۔ استادِ محترم میں نے کہاں اتنی اوقات پائی کہ جن ارکان کو آپ نہ سمجھ سکے انہیں میں سمجھ لوں۔
میں بھی یقیناً قاصر ہوں۔ بحر کا سراغ نہ مل سکا۔
؎
غزل اب اور بھی بحروں میں کہہ کے پڑھ
نہ ملا اس میں بھی انشا سراغِ دل
یہ خشکی کی شاعری ہے جناب اس لیے کسی بحر میں نہیں۔ :)
 
السلام علیکم،
دیکھو، کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
اُسے یاد زیادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
وہ آیا تو کر لینا، گلِے شکِوے سارے
ابھی سے اِرادہ نہ کرو، بھول جاؤ گے
بہت خوب ماشاءاللہ۔
جناب مزمل شیخ بسمل
اس کے ارکان تک پہنچنے میں اس فقیر کی مدد فرمائیے گا۔
اللہ اکبر کبیرا۔ استادِ محترم میں نے کہاں اتنی اوقات پائی کہ جن ارکان کو آپ نہ سمجھ سکے انہیں میں سمجھ لوں۔
میں بھی یقیناً قاصر ہوں۔ بحر کا سراغ نہ مل سکا۔
یہ بحرِ مخلوط ہے:
مفعول مفاعیل فعولن مفاعیلن
مفاعیل مفاعیل فعولن مفاعیلن
فعولن مفاعیلن فعولن فعولن
فعولن مفاعیل فعولن مفاعیلن
اسے سب سے پہلے سن 2013 میں جناب امجد میانداد صاحب نے استعمال کیا ہے ، یعنی وہ اس کے موجدِ اول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ واللہ اعلم۔
 
بہت خوب ماشاءاللہ۔

یہ بحرِ مخلوط ہے:
مفعول مفاعیل فعولن مفاعیلن
مفاعیل مفاعیل فعولن مفاعیلن
فعولن مفاعیلن فعولن فعولن
فعولن مفاعیل فعولن مفاعیلن
اسے سب سے سن 2013 میں جناب امجد میانداد صاحب نے استعمال کیا ہے ، یعنی وہ اس کے موجدِ اول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ واللہ اعلم۔

راوی مسخرہ تھا۔ اس لئے روایت ضعیف ہے۔ :p
 
Top