مبارکباد ذوالقرنین بھائی کے گلشن میں ایک کلی کا اضافہ

محفل کے ہر دلعزیز ممبر نیرنگ خیال بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
اللہ تعالیٰ بٹیا کو صحت مند، خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔
:princess::congrats:
 

جاسمن

مدیر
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ قسمت اچھی کرے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں عام طور پر مرحوم نایاب بھیا اس مبارک موقع پر خوب صورت الفاظ میں بیٹی کے مقدس رشتے کی نسبت سے تہنیتی پیغام دیا کرتے تھے۔ بطور تبرک، اُن کا ایک اقتباس اس موقع کی نسبت سے پیش کیا جاتا ہے۔ قبول فرمائیے۔ یہ پیغام اس لڑی سے لیا گیا ہے۔ سچ بات یہ ہے کہ اس رشتے کو جو تکریم نایاب بھیا نے دی، وہ انہی کا خاصا تھا اور بطور محفلین، کم از کم ہم ان کے تا عمر احسان مند رہیں گے کہ انہوں نے ہمیں اس خوب صورت اور انمول رشتے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اللہ کی رحمت بصورت بٹیا رانی کی آمد پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا بٹیا رانی کو سدا اپنی امان میں رکھتے اپنی رحمتوں برکتوں کو بٹیا کا مقدر فرمائے ۔
بٹیا رانی سدا ہنسے مسکرائے ۔۔۔۔۔۔۔ آمین ثم آمین
بہت دعائیں
 

فلسفی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو محترم نیرنگ خیال بھائی
اللہ پاک بیٹی کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اس کے نصیب اچھے کرے، دین اور دنیا کی تمام برکتیں عطا کرے آمین
 
Top