1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

پیروڈی: "دل نکلتا ہے جان سے آگے" ٭ تابش

محمد تابش صدیقی نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 22, 2019

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,773
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ایک دفعہ پھر راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل ہمارے ہاتھ چڑھی۔
    جس کی ایک عدد خوبصورت پیروڈی @عاطف ملک بھائی کر چکے تھے۔
    مخمل میں ٹاٹ کاپیوند میری طرف سے بھی:

    "دل نکلتا ہے جان سے آگے"
    "اُس" کے ابا؛ دُکان سے آگے

    بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
    بھیج دوں گی جہان سے آگے

    اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
    بات نکلی ہے پان سے آگے

    چوٹ کا یہ نشان کیسا ہے؟
    پوچھنا مت، نشان سے آگے

    پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
    سوچ گاڑی، مکان سے آگے

    ٭٭٭
    محمد تابش صدیقی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر