1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

محمد تابش صدیقی نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 1, 2019

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لیجیے احباب!
    شعراء و نیم شعراء و غیر شعراء سب متوجہ ہوں۔ اس سالگرہ پر ایک ہلکے پھلکے سلسلہ کا آغاز کرتے ہیں۔
    تو صاحبان کرنا کچھ یوں ہے کہ کسی بھی شاعر کا ایک مصرع ادھار لیجیے، اور اس پر مزاحیہ سی گرہ لگائیے۔ مصرع کی کوئی قید نہیں ہے، جو مصرع اچھا لگے، اسے اپنے مصرع کے ساتھ ملا کر نیا رنگ دیجیے۔
    خیال رہے کہ دوسرے شاعر کا مصرع "واوین" میں لکھا ہو۔ کہیں آپ پر سرقہ کا الزام نہ آ جائے۔ اس صورت میں ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔
    کوشش کریں کہ شعر باوزن ہی رہے، ورنہ پیش ضرور کر دیں، کوئی نہ کوئی وزن میں لے ہی آئے گا۔ :)

    اپنے تخیل کی گرہ کھولیے اور کسی بھی مصرع پر گرہ لگائیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    چلیں میں ہی آغاز کرتا ہوں۔ جون سے معذرت کے ساتھ

    "یہ خراباتیانِ خرد باختہ"
    شادی ہو جائے گی تو سدھر جائیں گے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 16
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "آج کی شب تو کسی طور گزر جائے گی"
    مفت کی پی ہوئی کل دن میں اتر جائے گی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا"
    جو یہ گھونسا پڑا نہیں ہوتا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    کیا گرہ کھولیں ہم تخیل کی!
    قید یہ مرغ ہے تو اچھا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "نہ وہ راتیں نہ وہ باتیں نہ وہ قصہ کہانی ہے"
    جسے چاہا کبھی وہ دوست کے بچوں کی نانی ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غمناک غمناک × 1
  7. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    واہ فرقان بھائی، جنس کا کیا خیال رکھا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    ہم یہاں مرغِ تخیل کو لانا چاہتے تھے، بھلا کیسے آتا؟ دو مصرعوں میں بٹ گیا خیال ۔۔۔! اور یوں بنی شعر کی صورت ۔۔۔! آداب عرض ہے ۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
  9. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    ارے فرقان بھائی "غمناک" ہونے کی ضرورت نہیں، دوست کا سسر مالدار تھا اور مرا محبوب بے وفا :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    صاحب! ہمیں نانی پر اعتراض ہے ۔۔۔! اور رہے گا ۔۔۔! کیا ہم آپ کو حاجی خدا بخش عمر ننانوے سال سمجھ لیں ۔۔۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  11. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    ارے ۔۔۔ آپ تخیل میں پیچھے رہ گئے۔

    مرا محبوب تو جوان تھا، دوست کے امیر سسر کی خیر سے دسویں شادی تھی۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  12. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    ہمارا تخیل ذبح ہو چکا ہے ۔۔۔! :) یعنی کہ قبلہ مرغ صاحب! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. DarweshG

    DarweshG محفلین

    مراسلے:
    24
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sad
    "وہ جو تم میں ہم میں قرار تھا "
    کہ چائےکا بل تم ہی دو گے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  15. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "حسرتِ جلوہِ دیدار لیے پھرتی ہے"
    تیز آندھی مری شلوار لیے پھرتی ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اور میں یہ سمجھا کہ پہلے ان سے اور پھر ان کی بیٹی سے ناکام عشق کیا۔ :eek:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  17. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,886
    آنجناب کے مرغِ تخیل کی رسائی تا کجا، اور اک ہمارا مرغ، جو کہ ذبح ہو چکا ہے ۔۔۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  18. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    اس کا سالن ہی بنا لیں :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "ہستی اپنی حباب کی سی ہے"
    تکہ بوٹی کباب کی سی ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  20. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    "نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن"
    ہمارا پرس کیوں خالی تمہاری جیب سے نکلے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5

اس صفحے کی تشہیر