پیروڈی: "مسرت کے دن بھی رلاؤ گی ظالم" ٭ تابش

محمد تابش صدیقی نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 22, 2019

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت ہی پیارے بھائی عاطف ملک نے اپنے موجودہ حالات کی منظر کشی کی تو سوچا کہ ان کی شادی کے کچھ سال بعد کی منظر کشی بھی کی جائے۔ قندِ مکرر

    "مسرت کے دن بھی رُلاو گی، ظالم؟"
    ابھی پھر سے بازار جاؤ گی، ظالم؟

    "سنوارو گی کنگھے سے زلفوں کو اپنی"
    پہ چاندی کو کیسے چھپاؤ گی، ظالم؟

    "لگاؤ گی آنکھوں میں کاجل کا ناوک"
    محلے کے بچے ڈراؤ گی، ظالم؟

    "نکھارو گی رخسار غازہ لگا کر"
    کھنڈر کو دوبارہ بساؤ گی ظالم؟

    بجا، مسکرا کر گئی ہے پڑوسن
    مگر اب کچہری لگاؤ گی، ظالم؟

    سنبھالوں گا بچے یا شاپر تمہارے
    یہ بازار کب تک گھماؤ گی ظالم؟

    تمہاری جدائی میں موجیں کروں گا
    "بھلا کیسے تم مسکراؤ گی، ظالم؟"

    یہ مانا کہ ہے عید کا دن خوشی کا
    خوشی میں مگر کتنا کھاؤ گی، ظالم؟

    بناؤ گی مجمع میں شوہر کا بھرتہ
    "جہاں میں تماشہ بناؤ گی ظالم؟"

    ٭٭٭
    محمد تابش صدیقی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 12
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :LOL:بہت خوب -

    <کھنڈر >کو میری نظر میں بروزن <سنور >(سنورنا سے ) باندھا جاتا ہے -

    لہٰذا ایک شکل مصرع کی یوں ہو سکتی ہے :

    کھنڈر کو دوبارہ بساؤ گی ظالم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ یاسر بھائی۔
    تصحیح پر ممنون ہوں۔
     
  4. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,499
    جھنڈا:
    Pakistan
    واہ۔۔۔
    پرانی شاعری کی یاد تازہ کرادی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سنگل ڈبل ،چوکے لگا چکیں!
    اب کیا چھکے چھڑاؤ گی ظالم؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  6. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    کیا کہنے تابش بھائی
    :handshake:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تعریف عاطف ملک تک پہنچائی جاتی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آداب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,499
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیوں؟؟؟
    ہم نے تو صرف آپ کے ناوک کی تعریف کی ہے!!!
     
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ مصرع عاطف بھائی کا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
    بریک فاسٹ بنا کے سرہانہ کھڑا ہوں
    اب اور کتنا ستاؤ گی ظالم!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  12. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    مزے کی پیروڈی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,233
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    محمد تابش صدیقی کی دوراندیشی دیکھیے۔۔۔۔۔اتنا عرصہ پہلے ہی سوشل ڈسٹنسنگ کی تلقین شروع کر دی تھی:D
    ایک مرتبہ پھر بہت سی داد:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,856
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بس ظالم کی بجائے "بیگم" ردیف رکھتے تو مقصد پورا ہو جاتا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر