نظر لکھنوی نعت: ہے بے مثال شہاؐ ذاتِ عبقری تیری

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 1, 2019

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہے بے مثال شہاؐ ذاتِ عبقری تیری
    ہے کس کا منہ جو کرے کوئی ہمسری تیری

    محیطِ ہر دوجہاں جلوہ گستری تیری
    خوشا نصیب! دو عالم کی سروری تیری

    کسے نصیب ہو شانِ تونگری تیری
    شہنشہی میں بھی چمکی قلندری تیری

    سیاہ گیسو ہیں آنکھیں ہیں مدھ بھری تیری
    دلوں کو سب کے لبھائے سمن بری تیری

    نگاہِ شوق جو پڑ جائے سرسری تیری
    دلِ عمرؓ میں سما جائے دلبری تیری

    جو رنگ لائے کہیں بندہ پروری تیری
    خدا بھی فضل سے امت کرے بری تیری
    ق
    نصیبِ حضرتِ صدیقؓ یاوری تیری
    ملی عمرؓ کو خوشا عدل گستری تیری

    حیا کی دولتِ وافر نصیبِ ذوالنورینؓ
    علیؓ کے حصے میں آئی ہے صفدری تیری

    ترا کلام ہے وحیِ خدا سے سب ماخوذ
    سخن بلیغ ہے باتیں ہیں سب کھری تیری

    خدا نے تیرے لیے عہدِ انبیاء لے کر
    دیا ثبوت کے سب پر ہے برتری تیری

    عدو بھی مان گئے زور آزما ہو کر
    سپہ گری ہے تری زور آوری تیری

    نظرؔ کرشمۂ توصیفِ مجتبیٰؐ ہے یہ
    ہر انجمن میں ہے چمکی سخن وری تیری

    ٭٭٭
    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,273
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نصیبِ حضرتِ صدیقؓ یاوری تیری
    ملی عمرؓ کو خوشا عدل گستری تیری

    حیا کی دولتِ وافر نصیبِ ذوالنورینؓ
    علیؓ کے حصے میں آئی ہے صفدری تیری​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر