نعت

  1. دائم جی

    نعتیات

    نعت سے متعلق اپنی نثری تحاریر اس لڑی میں شامل کیجیے۔ چاہے ان کا تعلق تحقیق و تنقید سے ہو یا تبصراتی نوعیت کی آراء ہوں۔ راقم الحروف بھی ان شاء اللہ اس لڑی میں اپنی تمام متعلقۂ عنوان تحاریر لگاتا رہے گا۔
  2. الف نظامی

    مرکز کا سوئے قوس سفر کیسا لگے گا

    مرکز کا سوئے قوس سفر کیسا لگے گا دریا کا سوئے تشنہ گزر کیسا لگے گا جو پہلی ہی منزل میں تھا مسجود ملائک معراج کی شب کو وہ بشر کیسا لگے گا افلاک کی یخ بستہ و بے رنگ فضا میں بجتا ہوا جذبوں کا گجر کیسا لگے گا سدرہ پہ یہ جبریل امیں سوچ رہا ہے امت کے تہِ پا مرا پر کیسا لگے گا رہتے تھے جو آغوش...
  3. الف نظامی

    ایمان آپؐ حاصلِ ایمان آپؐ ہیں

    ایمان آپؐ حاصلِ ایمان آپؐ ہیں نازاں ہُوں مَیں کہ اب مِری پہچان آپؐ ہیں سب پر بقدرِ حوصلہ ہوتے ہیں منکشف قرآن آپؐ ،معنیِ قرآن آپؐ ہیں وجہِ سکوں ہے اسمِ گرامی کا ایک ورد دشواریوں میں کس قدر آسان آپؐ ہیں غیروں کی عاقبت کا بھی ہے آپؐ کو خیال امّت کے واسطے بھی پریشان آپؐ ہیں آپؐ آگئے تو راہِ...
  4. Pakblogger

    رحمت دا دریا الٰہی ہر دم وگدا تیرا

    رحمت دا دریا الٰہی ہر دم وگدا تیرا جے اِک قطرہ بخشے مینوں کم بن جاوے میرا جے میں ویکھا ں عملاں ولّے کچھ نئیں میرے پلّے جے میں ویکھاں تیری رحمت ولے بلّے بلّے بلّے خَش خَش جِتنا قَدر نہ میرا میرے صاحب نوں وڈیائیاں میں گلیاں دا روڑا کوڑا محل چڑھایا سائیاں میں نیواں میرا مُرشد اُچّا...
  5. ام اویس

    قائم ہیں اس جہاں میں انہی کے نشاں سے ہم۔ محمد امتیاز عارف

    نعت رسول مقبول صلی الله علیہ وآلہ وسلم قائم ہیں اس جہاں میں ان ہی کے نشاں سے ہم مقبولِ حق ہیں صرف نبی کی زباں سے ہم صلی الله علیہ وآلہ وسلم عشقِ نبی نے آج یہ دن بھی دکھا دیا خود آشنا سے ہو گئے دردِ نہاں سے ہم اپنی حیات و موت انہی کے طفیل ہے رکھتے نہیں ہیں واسطہ سود و زیاں سے ہم اب جلوۂ...
  6. عاطف ملک

    ہمارے دل میں محبت ہے کملی والے ﷺ کی

    لبوں پہ اس لیے مدحت ہے کملی والے کی ہمارے دل میں محبت ہے کملی والے کی ہے جیسے رب کی حکومت سبھی جہانوں پر ہر اک جہان پہ رحمت ہے کملی والے کی بس اک خدا ہے مقامِ حضور سے واقف ورا بشر سے حقیقت ہے کملی والے کی عطا بھی ایسی کہ باقی رہے نہ کوئی طلب وہ فیض و جود و سخاوت ہے کملی والے کی گواہی دیتے...
  7. محمد تابش صدیقی

    گوئٹے کی نظم نغمۂ محمدی کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب

    گوئٹے کی نظم نغمۂ محمدی کے تین تراجم مضمون نگار: خان حسنین عاقب مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27 ABSTRACT: The world renowned German poet GOETHE, JOHANN WORLFGANG was very much influenced by Eastern thoughts and languages plus Religions. He learnt Arabic and read Persian language and impressed...
  8. ام اویس

    حفیظ تائب مہ صفا کی تجلیوں سے چمک اٹھا ریگ زار بطحا ۔

    مہِ صفا کی تجلیوں سے چمک اٹھا ریگ زارِ بطحا تمام ُدور و دراز عالم ، تمام قرب و جوار بطحا خدائے برتر نے جس کو چاہا ، زمانے بھر نے جسے سراہا وہ ہے اطاعت گزار اسرا، وہ ہے صداقت شعار بطحا وہ جوہرِ دو دمان ہاشم ، خدا کی نعمت کا ہے جو قاسم رسائی جس کی ہے لا مکاں تک ، وہ بے بدل شہسوار بطحا وہ ارض...
  9. عاطف ملک

    نعت: یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی

    نعت یا رب عطا ہو ایسی محبت حضور کی ہر اک ادا سے جھلکے اطاعت حضور کی "توحید کا شعور ہے رحمت حضور کی" عرفانِ ذاتِ حق ہے بدولت حضور کی سارے پیمبروں میں امامت حضور کی قائم ہے دو جہاں پہ سیادت حضور کی سچائی ان کی خُو تھی، دیانت تھا ان کا وصف دی ہے عدو نے بھی یہ شہادت حضور کی فرمانِ سیدی ہے "انا...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: منال و مال، نہ سیم و زر و گہر کے لیے

    منال و مال، نہ سیم و زر و گہر کے لیے ہے آرزو تو مدینہ کے بام و در کے لیے درِ حضورؐ کی خاطر، خدا کے گھر کے لیے میں انتظار میں کب سے ہوں اس سفر کے لیے سر آسماں کا جھکا ہے ازل سے تعظیماً بچھی ہے کاہکشاں ان کی رہ گزر کے لیے کسے نہیں ہے تمنا وہاں کے ذروں کی چلے صبا بھی تری خاکِ رہ گزر کے لیے میں...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی سلام: نورِ چشمِ آمنہؑ، اے ماہِ طلعت السلام

    نورِ چشمِ آمنہؑ، اے ماہِ طلعت السلام مظہرِ حسن و کمالِ دستِ قدرت السلام شہریارِ تختِ اقلیمِ نبوت السلام اے مہِ انور بہ گردونِ رسالت السلام پاک طینت، خوبصورت، نیک سیرت السلام پیکرِ اخلاقِ اعلیٰ، بدرِ رحمت السلام حق نما، اے آئنہ دارِ حقیقت السلام کامل المعیار در فصلِ امانت السلام صادق الاقوال،...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: لاکھ آفتاب ڈوبے تو نکلا وہ ماہتاب

    لاکھ آفتاب ڈوبے تو نکلا وہ ماہتاب ضو پاشیوں سے جس کی ہے ہر ذرہ بہرہ یاب خلّاقِ دو جہاں کا ہے وہ حسنِ انتخاب آئے کہاں سے حسنِ محمدؐ کا پھر جواب اس رخ پہ ہیں نثار جو صد ماہ و آفتاب سیرت بعینہٖ ہے وہ تفسیرِ اَلکتاب قرآں کہ آنحضورؐ سے ہو جس کا انتساب ’لارَیبَ فیہ‘ ہے صفتِ ’ذٰلکَ الکتاب‘ جو ہے...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰؐ کہیے

    ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰؐ کہیے بایں بے مائیگی لیکن پریشاں میں ہوں کیا کہیے شہِ کون و مکاں کہیے، حبیبِ کبریا کہیے عظیم المرتبت ہستی انہیں بعدِ خدا کہیے امام الانبیاء، ختم الرسل، خیر الوریٰ کہیے انہیں ماہِ مبیں، شمعِ شبستانِ حرا کہیے شکوہِ رب، خلیل اللہ کی جانِ دعا کہیے انہیں شمس الضحیٰ،...
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ذرۂ ناچیز، خاکِ کفشِ پائے مصطفیٰؐ

    ذرۂ ناچیز، خاکِ کفشِ پائے مصطفیٰؐ ہے بہ توفیقِ خدا، مدحت سرائے مصطفیٰؐ صورتِ پُر نور و حسنِ دلربائے مصطفیٰؐ قامتِ موزون و قدِ دل کشائے مصطفیٰؐ عرشِ اعظم اللہ اللہ فرشِ پائے مصطفیٰؐ کون پہنچا ہے وہاں تک ماسوائے مصطفیٰؐ مستجابِ بارگاہِ حق دعائے مصطفیٰؐ مقتضائے ربِ عالم، مقتضائے مصطفیٰؐ رہبری...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے

    صریرِ خامۂ فطرت کا تو ہی نقشِ اعظم ہے تری عظمت خدا کے بعد اک امرِ مسلّم ہے حریمِ نازِ حسنِ لم یزل کا تو ہی محرم ہے نقوشِ پا سے رخشندہ جبینِ عرشِ اعظم ہے تمہارے جدِّ امجد کی بدولت آبِ زمزم ہے تمہارے دم سے کعبہ قبلۂ ابنائے آدم ہے تمہارا دیں قبولِ حق، مدلّل اور محکم ہے مفصل، منضبط، مربوط، کامل،...
  16. م

    میرے حسین تجھے سلام نعت خواں حافظ احمد رضا عطاری

    میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام السلام یا حسین السلام یا حسین السلام یا حسین کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام السلام یا حسین السلام یا حسین جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا جس کو بیٹھے...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: قطرۂ ناچیز میں، وہ بحرِ نا پیدا کنار ٭ نظر لکھنوی

    قطرۂ ناچیز میں، وہ بحرِ نا پیدا کنار کس طرح لکھوں ثنائے خواجۂ عالی وقار آمنہ بی کا جگر گوشہ، شہِ فرخ تبار ذی حشم، ذی منزلت، ذی جاہ و گردوں اقتدار گلشنِ ہستی تھا جانے کب سے محرومِ بہار ان کے آتے ہی بہاریں آ گئیں مستانہ وار سرگروہِ انبیا ہے وہ عرب کا تاجدار اب نہیں کوئی نبی بعد اس کے تا روزِ...
  18. Qamar Shahzad

    نہ صرف ہم سے گنہگار

    نہ صرف ہم سے گنہگار بھی وہاں ہوں گے انا لھا کے صدا کار بھی وہاں ہوں گے لواءِ حمد کے سائے وہ ہوں گے تخت نشیں تمام بے کس و لاچار بھی وہاں ہوں گے ہمارے دل میں کشش خلد کی بڑھانے کو یہی بہت ہے کہ سرکار بھی وہاں ہوں گے سنا ہے خلد میں ہوں گی سبھی حسیں اشیاء تو کیا مدینے کے بازار بھی وہاں ہوں...
  19. بافقیہ

    کہکشاں

    صالح ادب کی تعمیر و تشکیل میں نعت خوانوں ، موسیقاروں اور خوش نواؤں کا حصہ فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آج بڑی مشکل سے معیاری کلام سماعت سے ٹکراتا ہے۔ اور اگر معیاری کلام، صحت تلفظ اور خوب صورت لب و لہجے کے ساتھ سماعت کے پردے میں سمائے تو جی بلیوں اچھلنے لگتا ہے۔ اور احساسات، جذبات اور کیفیات کا ایک...
  20. ام اویس

    حالی بنے ہیں مدحتِ سلطانِ دو جہاں کے لیے۔ نعتیہ کلام

    بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کیلئے سخن زباں کیلئے اور زباں دہاں کیلئے گھر اس کا مورد قرآن و مہبط جبریل در اس کا کعبہ مقصود انس و جاں کیلئے وہ شاہ جس کا محب امن و عافیت میں مدام محبت اس کی حصار حصیں اماں کیلئے وہ شاہ جس کا عدو جیتے جی جہنم میں عداوت اس کی عذاب الیم جاں کیلئے کہیں مقدمہ الجیش...
Top