1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

نظر لکھنوی نعت: لاکھ آفتاب ڈوبے تو نکلا وہ ماہتاب

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 30, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,773
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لاکھ آفتاب ڈوبے تو نکلا وہ ماہتاب
    ضو پاشیوں سے جس کی ہے ہر ذرہ بہرہ یاب

    خلّاقِ دو جہاں کا ہے وہ حسنِ انتخاب
    آئے کہاں سے حسنِ محمدؐ کا پھر جواب

    اس رخ پہ ہیں نثار جو صد ماہ و آفتاب
    سیرت بعینہٖ ہے وہ تفسیرِ اَلکتاب

    قرآں کہ آنحضورؐ سے ہو جس کا انتساب
    ’لارَیبَ فیہ‘ ہے صفتِ ’ذٰلکَ الکتاب‘

    جو ہے خُمِ حجاز میں توحید کی شراب
    ساقی کا اذن ہے کہ پِئیں رند بے حساب

    بحرِ علومِ معرفتِ حق ہے ان کی ذات
    تا حشر چنتے رہیے لٹائے وہ دُرِّ ناب

    ہر چند بے نیاز ہے ذاتِ خدا مگر
    ان کی زباں سے بندوں کو برسوں کیا خطاب

    اسرا کی شب گواہ ہے میرا خدا گواہ
    جلوہ فگن ہوئے ہیں سرِ عرش بھی جناب

    در بارگاہِ ربِّ دو عالم ہوں ملتجی
    اک دن کرے مجھے بھی ترے در پہ باریاب

    جائے پنہ نظرؔ کی لِوائے محمدیؐ
    اے روزِ حشر مجھ میں نہیں طاقتِ حساب

    ٭٭٭
    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,545
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  3. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,614

اس صفحے کی تشہیر