1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

نظر لکھنوی نعت: ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰؐ کہیے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 28, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,773
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہجومِ شوق اکساتا ہے نعتِ مصطفیٰؐ کہیے
    بایں بے مائیگی لیکن پریشاں میں ہوں کیا کہیے

    شہِ کون و مکاں کہیے، حبیبِ کبریا کہیے
    عظیم المرتبت ہستی انہیں بعدِ خدا کہیے

    امام الانبیاء، ختم الرسل، خیر الوریٰ کہیے
    انہیں ماہِ مبیں، شمعِ شبستانِ حرا کہیے

    شکوہِ رب، خلیل اللہ کی جانِ دعا کہیے
    انہیں شمس الضحیٰ، بدر الدجیٰ، شمعِ ہدیٰ کہیے

    ہے سب فرمودۂ ربی بلا شک ان کا فرمودہ
    مثالِ آیتِ قرآں نہ کیوں قول آپ کا کہیے

    محمدؐ اور احمدؐ نام دونوں ان کے پاکیزہ
    ہے لازم نام سن کر آپؐ کا صلِّ علیٰ کہیے

    گدائے بے نوا اس در کے بنتے تاجور دیکھے
    نہ کیوں اس ذات کے سایہ کو پھر ظلِ ہما کہیے

    مقامِ قرب و بُعد اللہ سے ان کا خدا جانے
    شبِ اسرا رسائے عرش بے چون و چرا کہیے

    انہیں کی پیروی میں ہے سرورِ زندگی پنہاں
    نجاتِ امتِ عاصی کا ان کو آسرا کہیے

    ہزاروں درد کا درماں وہی ماحول نورانی
    انہیں کے آستاں پہ چل کے دل کا ماجرا کہیے

    علی الترتیب ان کے جانشیں کوئی اگر پوچھے
    تو صدیقؓ و عمرؓ، عثماںؓ، علیِؓ مرتضیٰ کہیے

    خرد کی نارسائی سے نظرؔ خاموش ہو جائے
    تمنا چاہتی رہ جائے کچھ اس کے سوا کہیے

    ٭٭٭
    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,456
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سبحان اللّہ سبحان اللّہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,456
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کیا خوب :star2::star2::star2::star2::star2:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,906
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    خرد کی نارسائی سے نظرؔ خاموش ہو جائے
    تمنا چاہتی رہ جائے کچھ اس کے سوا کہیے

    سبحان اللہ ! کیا بات ہے ! بہت اعلیٰ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر