مریض پر گزشتہ 20 منٹ سے جھکا ہوا ڈاکٹر سیدھا ہوکر مڑا ۔ چند ثانئیے توقف کے بعد عاشق حسین کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے مغموم لہجے میں کہا ۔ بزرگو ہم نے اپنی سی پوری کوشش کی ۔ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں یے ۔کسی بھی وقت کوئی بھی معجزہ رونما ہو سکتا ہے مگر مرض اتنا پرانا تھا اور سلوتریوں نے مرض کو...