نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد ہادیہ بہنا کو پانچ ہزاری منصب مبارک !

    الحمدللہ !! ہماری بہت پیاری گڑیا ہادیہ بہنا نے بھی محفل پر اپنا پانچ ہزاری منصب پالیا ہے ۔ہم اس مبارک موقع پر بہنا کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ہادیہ بہنا کا شمار اردو محفل کی پر خلوص اور پسندیدہ شخصیات میں ہوتا ہے ۔بہنا کا اندازہ گفتگو بہت خوب ہے۔ معصوم اور حساس طبیعت کی...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    جون ایلیا طعنوں کے وار اپنا اثر کر گئے ہیں کیا

    طعنوں کے وار اپنا اثر کر گئے ہیں کیا اے بے لحاظ ! زخمِ عبث بھر گئے ہیں کیا اب شہر یار سے کوئی پُرسش نہ شور و شر شوریدگانِ شہر سفر کر گئے ہیں کیا اسرارِ جاں کا ذکر ہے بازاریوں میں عام اہلِ حرم یہاں سے کھُلے سر گئے ہیں کیا ہنگامہ شہر میں جو بپا کر کے آئے تھے گھر آ کے اس سے آپ ہی ہم ڈر گئے...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    خواتین کے عالمی دن پر آج گوگل اپنا 'ڈوڈل' تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد جاسمن آپی کو بہت مبارک ہو ۔

    کافی دن سے محفل پر کسی محفلین کو مبارک باد پیش کرنے کا اہتمام نہیں ہوا ،جس کی وجہ سے محفل پر سناٹا سا چھایا رہتا ہے ،ہم بہت دنوں سے اس جستجو میں تھے کہ کوئی موقع ملے تو محفلین کے اعزاز میں نیک خواہشات کے ساتھ مبارک باد دینے کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔ الحمدللہ ! آج دل کی تمنا پوری ہوئے اور ہمیں...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    علم و ادب کی خوشبو، عقل و دانش کے گجرے

    کراچی لٹریچر فیسٹیول اب شہر کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے کیلنڈر میں مستقل حیثیت اختیار کرگیا ہے ۔ اس مرتبہ یہ رنگا رنگ ادبی اور ثقافتی میلہ ایسے ماحول میں منعقد ہوا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی عروج پر تھی۔ایسے میں بہت سے افراد کو یہ میلہ مقررہ تاریخ(یکم تا تین مارچ) پر...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے ٭ وسیمؔ بریلوی

    اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہے پہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے لاکھ تلواریں بڑھی آتی ہوں گردن کی طرف سر جھکانا نہیں آتا تو جھکائیں کیسے قہقہہ آنکھ کا برتاؤ بدل دیتا ہے ہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے پھول سے...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    غم سے دو چار ہوتا ہی نہیں ٭ اسد اقبال

    غم سے جب دو چار ہوتا ہی نہیں آدمی بیدار ہوتا ہی نہیں وہ تو رسمًا پوچھ لیتے ہیں مگر ہم سے پھر انکار ہوتا ہی نہیں یہ کسی مزدور سے مت پوچھنا اُن کے ہاں اتوار ہوتا ہی نہیں رات بھی ہو اور سورج بھی رہے یوں تو میرے یار ہوتا ہی نہیں کس طرح کہہ لیتے ہیں وہ دل کی بات ہم...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کمزوری اور امن ٭ راحیلؔ فاروق

    امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھو باز آ جاؤ ہم کہتے ہیں باز آ جاؤ سب کہتے ہیں باز نہیں آتا ہے کوئی — بارہ برس کا لڑکا تھا میں گھر آ کر جب بڑھک لگائی تھی آج فلاں کو اتنا مارا میں نے آدھی سفید اور آدھی کالی ڈاڑھی والے بڈھے نے آنکھ اٹھا کر دیکھا جتنا مار کے آئے ہو کیا اتنا سہہ بھی لو گے آں۔۔۔ میری...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا ٭ سعید راہی

    میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا دیواروں سے سر ٹکراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا ہر بات گوارا کر لو گے منت بھی اتارا کر لو گے تعویذیں بھی بندھواؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا تنہائی کے جھولےجھولو گے ہر بات پرانی بھولو گے آئینے سے تم گھبراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا جب سورج بھی کھو جائے...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اسکردو میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کی مہم جوئی

    پاکستان کے سرد ترین علاقے اسکردو میں واقع دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی جاری ہے۔ اس مہم جوئی میں 6 ملکوں کے کوہ پیما شامل ہیں،جنہیں سخت سرد موسم، برف باری اور تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں طوفانی ہواؤں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جس سے ان...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق آغا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سراج درانی کے خلاف زائد اثاثوں اور سرکاری فنڈز میں خورد برد کا کیس ہے۔آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے، نیب کی...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد فلسفی جی کو یک ہزاری منصب مبارک ہو ۔

    الحمدللہ !!!!! آج سے فلسفی بھائی کا شمار بھی محفل کے نشئیوں میں کیا جائےگا ۔ہم فلسفی بھائی کو محفل کے پہلے یک ہزاری منصب پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ بھائی فلسفی محفل کی زبردست شخصیت ہیں ۔خوش مزاج ، عمدہ اسلوب ، بہترین شاعر اور کئی اچھی خوبیاں ان کی شخصیت کا حصہ...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یہ بھول جا کہ ہیں تیرے بھی غم گسار بہت ٭ ریئس نیازی

    یہ بھول جا کہ ہیں تیرے بھی غم گسار بہت بنانا کاغذی پھولوں کے خشک ہار بہت جو چشم یار ہے ہوش و خرد شکار بہت دل و نظر پہ ہمیں بھی ہے اختیار بہت ہم اپنے وقت کی تصویر مسخ صورت ہیں دکھائے ہم کو نہ آئینہ روزگار بہت خدا وہ وقت نہ لائے کہ آزمائش ہو تعلقات تمہیں سے ہیں استوار بہت کسی بھی شاخ پہ جب...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    برج خلیفہ میں قائم دنیا کا بلند ترین ہوٹل

    برج خلیفہ میں قائم دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کیلئےکھول دیا گیاہے۔ دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے،عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 60 سے زائد منزلوں پر بنی اس عمارت میں اگرچہ رہائش کیلئے پرتعیش ہوٹل پہلے سے ہی...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عرفان صدیقی جاں سے گزرے بھی تو دریا سے گزاریں گے تمہیں

    جاں سے گزرے بھی تو دریا سے گزاریں گے تمہیں ساتھ مت چھوڑنا ہم پار اتاریں گے تمہیں تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤ ڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں دل پہ آتا ہی نہیں فصل طرب میں کوئی پھول جان، اس شاخ شجر پر تو نہ واریں گے تمہیں کھیل یہ ہے کہ کسے کون سوا چاہتا ہے جیت جاؤ گے تو جاں نذر...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سجادگان ہجر کی صحبت میں مر گیا ٭ منصور آفاق

    سجادگان ِ ہجر کی صحبت میں مر گیا زندہ وہی رہا جو محبت میں مر گیا کتنی جڑی ہوئی تھی کسی سے یہ اپنی سانس وہ خواب میں مرا ، میں حقیقت میں مر گیا تم خوش نصیب تھےکہ عدالت تلک گئے میں تو سپاہیوں کی حراست میں مر گیا اتنی بڑھا نہ عشوہ و غمزہ کی داستاں میں تجھ پہ یونہی یار،مروت میں مر گیا دیکھا...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اقبال عظیم خطا مُعاف یہ کُچھ اور ہے حیاء تو نہیں ٭ اقبال عظیم

    خطا مُعاف یہ کُچھ اور ہے حیاء تو نہیں کہِیں یہ ترکِ تعلق کی ابتدا تو نہیں یہ بات الگ ہے کہ آنکھوں کے بند ٹوٹ گئے مگر زباں سے کبھی ہم نے کُچھ کہا تو نہیں خطا تو جب ہو کہ ہم عرضِ مدعا بھی کریں کسی کو چاہتے رہنا کوئی خطا تو نہیں نصیب کیسے بدل دے کوئی سفینے کا جو نا خُدا ہے وہ سب کُچھ سہی خُدا تو...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہزار خاک کے ذروں میں مل گیا ہوں میں ٭ ہادی مچھلی شہری

    ہزار خاک کے ذروں میں مل گیا ہوں میں مآل شوق ہوں آئینہ وفا ہوں میں کہاں یہ وسعت جلوہ کہاں یہ دیدۂ تنگ کبھی تجھے کبھی اپنے کو دیکھتا ہوں میں شہید عشق کے جلوے کی انتہا ہی نہیں ہزار رنگ سے عالم میں رونما ہوں میں مرا وجود حقیقت مرا عدم دھوکا فنا کی شکل میں سرچشمۂ بقا ہوں میں ہے تیری آنکھ میں...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں ٭ حضرت بیدم شاہ وارثی ؒ

    دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں یار کی شکل ہے اور یار میں فنا ہوں میں بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں سمجھ سکے نا فرشتے کہ اور کیا ہوں میں میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنہیں سجدہ اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں پتہ لگائے کوئی کیا میرے پتے کا پتہ میرے پتے کا پتہ ہے کہ لاپتہ ہوں میں...
Top