نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مشکل حالات سے نبردآزما ہونا سیکھیں

    زندگی خوشگوار اور ناخوشگوار حالات سے عبارت ہے۔ اچھے اور برے، دونوں قسم کے حالات کا سامنا ہر شخص کو کرنا پڑتا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کو ئی ایساشخص ہو جسے اپنی زندگی میں نامساعد حالات کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو یا شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو، جسے کبھی کوئی آسانی میسر نہ آئی ہو۔ تاہم اگر یوں کہا جائے...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد لاریب اخلاص صاحبہ کو منصب یک ہزاری مبارک

    ماشاءاللہ محترمہ لاریب اخلاص صاحبہ نے اپنا یک ہزاری منصب پالیا۔ ہم محترمہ لاریب اخلاص صاحبہ کو پہلے ہزاری منصب کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ لاريب اخلاص آپ کی اردو محفل میں آمد خوشگوار اضافہ ہے ، اس مبارک منصب پرتحائف آپ کی نظر کرتے ہیں ۔ آپ کے لیے محبت بھری پر خلوص...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عبیداللہ علیم تم اصل ہو یا خواب ہو ، تم کون ہو

    تم اصل ہو یا خواب ہو ، تم کون ہو تم مہر ہو ، مہتاب ہو ، تم کون ہو جو آنکھ بھی دیکھے تمہیں ، سرسبز ہو تم اِس قدر شاداب ہو ، تم کون ہو تم لب بہ لب ، تم دل بہ دل ، تم جاں بہ جاں اک نشہ ہو ، اِک خواب ہو ، تم کون ہو جو دستِ رحمت نے میرے دل پر لکھا تم عشق کا وہ باب ہدہو ، تم کون ہو میں ہر گھڑی...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سُنتے ہیں کہ مِل جاتی ہے ہر چیز دُعا سے ٭ رعنا اکبر آبادی

    سُنتے ہیں کہ مِل جاتی ہے ہر چیز دُعا سے اِک روز تمہیں مانگ کے دیکھیں گے خُدا سے جب کُچھ نہ مِلا ہاتھ دُعاؤں کو اُٹھا کر پِھر ہاتھ اُٹھانے ہی پڑے ہم کو دُعا سے دُنیا بھی مِلی ہے غمِ دُنیا بھی مِلا ہے وہ کیوں نہیں مِلتا جِسے مانگا تھا خُدا سے تُم سامنے بیٹھے ہو تو ہے کیف کی بارش وہ دِن بھی تھے...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    قُم کے پردے سے صلیبوں پہ پکارا ہم کو ٭ راحیلؔ فاروق

    قُم کے پردے سے صلیبوں پہ پکارا ہم کو زندہ کر کر کے ترے عشق نے مارا ہم کو پردگی نے تری شیشے میں اتارا ہم کو اے خود آرا نظر آ اب تو خدارا ہم کو آسرا دل کا نہ دھڑکن کا سہارا ہم کو روئے گا آٹھ پہر غم بھی بچارا ہم کو ہر کوئی کیوں نہ لگے جان سے پیارا ہم کو دے دیا حسنِ نظر سارے کا سارا ہم کو عشق کی...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کہیں عنوان بدلا ہے کہیں طرز بیاں بدلا ٭ ذہین شاہ تاجی

    کہیں عنوان بدلا ہے کہیں طرز بیاں بدلا ازل سے تا ابد افسانۂ ہستی کہاں بدلا مکیں بدلے مکاں بدلا زمیں بدلی زماں بدلا نہ بدلے حسن و الفت ہاں زمین و آسماں بدلا بدلنے کو ہزاروں کروٹیں بدلیں زمانے نے مگر میری جبیں بدلی نہ تیرا آستاں بدلا لباس نو بنو ہر دور میں بدلے ہیں دونوں نے نہ عشق سرمدی بدلا نہ...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دل کا عالم عاشقی میں کیا کہوں کیا ہو گیا ٭ اوگھٹ شاہ وارثی

    دل کا عالم عاشقی میں کیا کہوں کیا ہو گیا رنج سہتے سہتے پتھر کا کلیجہ ہو گیا چین ایک دن بھی نہ پایا میں فراق یار میں وحشت دل کم ہوئی تھی کچھ کہ سودا ہو گیا گر پڑے غش کھا کے عاشق اور مردے جی اٹھے دو قدم جب وہ چلے یہ حشر برپا ہو گیا ہو گئے ہم صورت دیوار اس کو دیکھ کر کوچۂ جاناں میں کل اپنا یہ...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یہ دل ہے وہ مکاں جو لا مکاں والے کی منزل ہے ٭ اوگھٹ شاہ وارثی

    یہ دل ہے وہ مکاں جو لا مکاں والے کی منزل ہے وہ لیلیٰ ہے اسی میں یہ اسی لیلیٰ کا محمل ہے نہ خوش آتا ہے صحرا اور نہ دل بستی میں لگتا ہے یہ کیسی کشمکش میں جان ہے اور کیسی مشکل ہے یہی دیکھا تماشا جا کے ہم نے بزم جاناں میں کہیں لاشہ تڑپتا ہے کسی جا رقص بسمل ہے جسے دیکھا اسے گھائل کیا ہے چشم جاناں...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد جان بھائی کو منصب یک ہزاری مبارک ہو ۔

    جان بھائی آپ کو اردو محفل کا پہلا ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو، اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ اردو محفل کے چمکتے مہکتے گلستاں کا حصے رہیں ۔ اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں خوب برکتیں عطا فرمائیں ۔آمین اس مبارک موقع پر آپ کے لیے پھولوں کے تحائف آپ کے لیے محبت اور پر خلوص دعاؤں کا...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تم کب تھے قریب اتنے میں کب دور رہا ہوں ٭ باقی صدیقی

    تم کب تھے قریب اتنے میں کب دور رہا ہوں چھوڑو نہ کرو بات کہ میں تم سے خفا ہوں رہنے دو کہ اب تم بھی مجھے پڑھ نہ سکو گے برسات میں کاغذ کی طرح بھیگ گیا ہوں سو بار گرہ دے کے کسی آس نے جوڑا سو بار میں دھاگے کی طرح ٹوٹ چکا ہوں جائے گا جہاں تو مری آواز سنے گا میں چور کی مانند ترے دل میں چھپا ہوں ایک...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کی ٭ منور بدایونی

    اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کی بخشی ہے ملائک کو گدائی ترے در کی پانے کو تو خورشید و قمر چرخ نے پائے کیا پایا اگر خاک نہ پائی ترے در کی جنت نے اتارے تو بہت نور کے نقشے تصویر مگر ہاتھ نہ آئی ترے در کی حوروں نے، ملائک نے، اجنا نے، بشر نے کس کس نے کہاں بھیک نہ پائی ترے در کی اللہ کے گھر سے ہے...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اقبال عظیم ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتے

    ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتے اب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے اب غم زیست سے گھبرا کے کہاں جائیں گے عمر گزری ہے اسی آگ میں جلتے جلتے رات کے بعد سحر ہوگی مگر کس کے لئے ہم ہی شاید نہ رہیں رات کے ڈھلتے ڈھلتے روشنی کم تھی مگر اتنا اندھیرا تو نہ تھا شمع امید بھی گل ہو گئی جلتے جلتے آپ...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اہلِ خرد کی منطق انھی کا کمال ہے ٭ راحیلؔ فاروق

    اہلِ خرد کی منطق انھی کا کمال ہے جس کو جواب کہتے ہیں وہ بھی سوال ہے باتوں کی ریل پیل ہے بھیدوں کا کال ہے نقد و نظر کی خیر کہ ردی کا مال ہے دیکھا بڑے بڑوں کا عروج و زوال ہے لیکن نہ پوچھ دل کا جو ہجراں میں حال ہے اے تو کہ تجھ کو گزرے ہوؤں کا ملال ہے ایک آج کل بھی شہر میں مائی کا لال ہے منبر کا...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    جذبہ ان کا پیام ہے گویا ٭ راحیلؔ فاروق

    جذبہ ان کا پیام ہے گویا دل علیہ السلام ہے گویا ایک چپ صبح و شام ہے گویا خامشی بھی کلام ہے گویا مقتدی خود امام ہے گویا عشق میرا ہی نام ہے گویا تنگ دستی میں ہوں کشادہ دل یہ مرا انتقام ہے گویا ہم تو مرنے کے انتظار میں تھے زندہ رہنا بھی کام ہے گویا کعبہ سے قبر تک فقط مٹی مرجعِ خاص و عام ہے گویا...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اسی چوٹی پہ کٹی عمر جو سر تک نہ ہوئی ٭ راحیلؔ فاروق

    اسی چوٹی پہ کٹی عمر جو سر تک نہ ہوئی ورنہ ہونے کو تو ہر راہ کدھر تک نہ ہوئی غم کی شہرت تو ہوئی آپ کے گھر تک نہ ہوئی ہوئی تعمیر سڑک لیکن ادھر تک نہ ہوئی اسی کوچے میں جہاں ہم پہ نظر تک نہ ہوئی پھر چلے آئے ہم اور ہم کو خبر تک نہ ہوئی ہم فقیروں کو بھکاری نظر آتے ہیں وہ لوگ جن بچاروں کی رسائی ترے...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    خدا سے شکوہ نہیں ناخدا سے کیا ہوگا ٭ راحیلؔ فاروق

    خدا سے شکوہ نہیں ناخدا سے کیا ہو گا دعا سے کچھ نہ ہوا التجا سے کیا ہو گا مریضِ شوق کو حاصل دوا سے کیا ہو گا میں پوچھتا ہوں مسیحا شفا سے کیا ہو گا گدا کا سوچ کہ مطلب صدا سے کیا ہو گا غزل کا نکتہ سمجھ واہ وا سے کیا ہو گا جو مر مٹے انھیں کیا جاودانیوں سے کام فنا ہی ہو گئے جب تو بقا سے کیا ہو گا...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دعا سید لبید غزنوی بھائی کے لیے دعا فرمائیں

    آج ہماری بذریعہ موبائل کال پر سید لبید غزنوی بھائی سے بات ہوئی ۔محترم لبید بھائی جو کے اردو محفل فورم کے ایک سلجھے ہوئے اور عمدہ اخلاق کے محفلین ہیں ۔لبید بھائی کچھ عرصے سے دل کی تکلیف ( بیماری ) میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ ان کی صحت بھی کافی متاثر ہوئی ہے ۔لبید بھائی لاہور شہر میں ہی رہائش پذیر...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے ٭ منور بدایونی

    نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہیں اس کو نواز دیں یہ درِحبیبﷺ کی بات ہے جسے چاہا در پہ بلالیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ، یہ بڑے نصیب کی بات ہے وہ خدا نہیں ، بخدا نہیں، مگر وہ خدا سے جدا نہیں وہ ہیں کیا مگر وہ کیا نہیں یہ محب حبیبﷺ کی بات ہے ترے...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ملتے رہو کہ عاشق دیوانہ ہو نہ جائے ٭ راحیلؔ فاروق

    ملتے رہو کہ عاشق دیوانہ ہو نہ جائے جو بات ہے غزل کی افسانہ ہو نہ جائے جو جو نہیں ہے وہ بھی پروانہ ہو نہ جائے یوں مت بھڑک کہ عالم ویرانہ ہو نہ جائے وہ چاہتے ہیں محرم مستانہ ہو نہ جائے یعنی کوئی قلندر ایسا نہ ہو نہ جائے ساقی کے بھرتے بھرتے ساغر چھلک نہ اٹھے لبریز تشنگی کا پیمانہ ہو نہ جائے ہم...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عباس تابش دی ہے وحشت تو یہ وحشت ہی مسلسل ہوجائے ۔

    دی ہے وحشت تو یہ وحشت ہی مسلسل ہو جائے رقص کرتے ہوئے اطراف میں جنگل ہو جائے اے مرے دشت مزاجو یہ مری آنکھیں ہیں ان سے رومال بھی چھو جائے تو بادل ہو جائے چلتا رہنے دو میاں سلسلہ دل داری کا عاشقی دین نہیں ہے کہ مکمل ہو جائے حالت ہجر میں جو رقص نہیں کر سکتا اس کے حق میں یہی بہتر ہے کہ پاگل ہو...
Top