حسرت رنگین ہو گئی ہے ٭ راحیلؔ فاروق

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 14, 2020

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    حسرت رنگین ہو گئی ہے
    تجھ سے بھی حسین ہو گئی ہے

    رازوں کی امین ہو گئی ہے
    خاموشی دین ہو گئی ہے

    تشکیک کے دشت میں جہالت
    غش کھا کے یقین ہو گئی ہے

    آئین آئین کر رہے ہو
    طاقت آئین ہو گئی ہے

    علامہ کے منہ پہ عقل کی بات
    بجتی ہوئی بین ہو گئی ہے

    معصوم محبت آہ بھر کے
    معصوم ترین ہو گئی ہے

    بارش کی دعا پہ میکدے میں
    آمین آمین ہو گئی ہے

    راحیلؔ رواں ہوئی ہے جب طبع
    پانی سی زمین ہو گئی ہے

    راحیلؔ فاروق​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. جا ن

    جا ن محفلین

    مراسلے:
    284
    واہ، بہت عمدہ غزل!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. جا ن

    جا ن محفلین

    مراسلے:
    284
    بہت خوبصورت!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    12,865
    خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر