ایک پلیٹ بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش اہلخانہ کی چالاکی سے ناکام

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش چالاک اہلِ خانہ نے ناکام بنادی، جوابی منصوبہ بندی پر چار ملزمان پلیٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے ضلع شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 3 میں ایک گھر میں خیرات کی بریانی دینے کے بہانے ایک ملزم پہنچا۔
گھر کی اطلاعی گھنٹی بجائی تو اہلِ خانہ میں سے ایک مرد نے باہر آکر وجہ پوچھی تو آنے والے نے اشارے سے پڑوس کے گھر سے بریانی دینے کا کہا۔ گھر والے نے بریانی لی اور پلیٹیں خالی کرنے کے لیے گھر کے اندر جاتے وقت کمال ہوشیاری سے مرکزی دروازہ لاک کردیا۔
بریانی گھر کے برتن میں ڈال کر وہ شخص خالی پلیٹیں واپس کرنے کے لیے جونہی دروازے پر پہنچا تو باہر بریانی لانے والے شخص کے ہمراہ مزید تین مشکوک افراد کو دیکھ کر شہری کی چھٹی حس جاگ گئی۔

715570_4095914_karachi1_updates.jpg

ان کے ڈکیت ہونے کا شبہ ہوتے ہی اس نے دروازہ کھولتے ہی دوبارہ بند کرکے لاک کردیا اور شور مچا دیا۔ اس دوران چاروں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کافی وائرل ہو رہی ہے۔
ٹیپو سلطان تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شعیب الرحمان کے مطابق انہیں اس سوسائٹی کے کسی شخص نے فوٹیج بھیجی ہے تاہم قانونی کارروائی کے لیے کوئی تھانے نہیں آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تفتیش کی گئی ہے مگر قابل دست اندازی پولیس نے معاملہ فوری طور پر سامنے نہ آنے کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
شعیب الرحمان کے مطابق انہوں نے کافی انتظار کیا مگر سی سی ٹی وی بھیجنے کے باوجود مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی شخص سامنے نہیں آیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کے لیے نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں۔ گھروں کے دروزاے کھلوانے کے لیے ڈاکو نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں۔

715570_5162163_karachi2_updates.jpg

عام طور پر خیرات کی کوئی چیز دینے کے دوران برتن خالی کرنے کے دوران لوگ مروت کے طور پر گھر کا دروازہ کُھلا چھوڑ دیتے ہیں اسی مقصد کے لیے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ملزمان نے بریانی دی تاکہ خالی پلیٹیں آنے تک کُھلے دروازہ میں گھر میں گھس جاتے مگر گھر والوں کی ہوشیاری سے واردات ناکام ہوئی۔
ڈاکوؤں کی بریانی بھی ہاتھ سے گئی، پلیٹیں بھی چھوڑ کر بھاگے اور واردات کرنے میں بھی ناکام ہوئے۔
لنک
 

جاسمن

لائبریرین
ہمارے محلہ میں بھی اس سے ملتی جلتی واردات ہوئی تھی۔ پلیٹ میں کھیر دینے کوئی گیا کہ پڑوس سے آئی ہے۔ گھر کے سب لوگوں نے رات کو آنے والی گرماگرم کھیر کھائی۔ سوائے مڈل میں پڑھنے والی ایک بچی کے۔ وہ اندر کسی کمرے میں پڑھ رہی تھی۔
گھر کے سب لوگ انٹاغفیل ہوگئے۔ چور آئے ۔ لڑکی جاگ رہی تھی۔ اسے دھمکایا۔خوب دل لگا کر چوری کی اور فرار ہو گئے۔
ہم اگلے دن افسوس کے لیے گئے تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے محلہ میں بھی اس سے ملتی جلتی واردات ہوئی تھی۔ پلیٹ میں کھیر دینے کوئی گیا کہ پڑوس سے آئی ہے۔ گھر کے سب لوگوں نے رات کو آنے والی گرماگرم کھیر کھائی۔ سوائے مڈل میں پڑھنے والی ایک بچی کے۔ وہ اندر کسی کمرے میں پڑھ رہی تھی۔
گھر کے سب لوگ انٹاغفیل ہوگئے۔ چور آئے ۔ لڑکی جاگ رہی تھی۔ اسے دھمکایا۔خوب دل لگا کر چوری کی اور فرار ہو گئے۔
ہم اگلے دن افسوس کے لیے گئے تھے۔
کیا کھیر میں کوئی نیند آور شے ڈالی گئی تھی؟
 
Top