دھرتی کے فرشتے ( نظم ) از محترمہ صدف آرزو

ایک خوبصورت حب الوطنی اور شہادت کے جذبے سے سرشارنظم ، جو ہم نے ماہنامہ آنچل میں کافی وقت پہلے پڑھی اور لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لی ۔آپ محفلین کی نظر ۔

دھرتی کے فرشتے
سجے سرحدوں پر سجیلے جواں
نبھاتے ہیں جو فرض کے امتحاں
نہیں دھوپ میں چھاؤں کے طلب گار
یہ لگتے ہیں جنت کے ہی شہ سوار
ہتھیلی پر رکھے ہوئے اپنی جاں
شہیدِ وطن عظمتوں کے نشاں
ہے نعرہ تکبیر سے سینہ شاد
ہے ماں سے بھی پہلے خدا ان کو یاد
ہوئی عرشِ بریں پر فرشتوں کی عید
وہ آیا وہ آیا وہ آیا شہید

شاعرہ ۔محترمہ صدف آرزو
 
رومی

لائبریرین

بہت خوبصورت نظم ھے
 
رومی

لائبریرین
آنچل میں نازیہ کنول نازی کوپڑھتی ھوں پچھلے دنوں معلوم ھوا انکے امی ابو اچانک فوت ھوگئے دلی دکھ ھوا
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
آنچل میں نازیہ کنول نازی کوپڑھتی ھوں پچھلے دنوں معلوم ھوا انکے امی ابو اچانک فوت ھوگئے دلی دکھ ھوا
جی بالکل ایک بڑے صدمے سے گزری ہے میری جب ان سے بات ہوئی تو بالکل خاموش تھی۔
اللہ ان کے والدین کی مغفرت فرمائیں آمین۔
 
رومی

لائبریرین
میں یہ نظم کافی دنوں سے ڈھونڈ رہی تھی کہاں دیکھی پڑھی تھی آج مل گئی تھینکس ڈیئر اردو محفل😍😍😊
 
Top