طارق شاہ

محفلین
قمر اچها نہ۔یں گیس۔و رُخِ روش۔ن پ۔ہ آ جانا
گ۔ہن ج۔ب ب۔ھی ل۔گا ہےچ۔ان۔د کی ت۔نویر بگڑی ہے

اُستاد قمرجلالوی
 

طارق شاہ

محفلین
اِس مصیبت کا، نہ ہے کوئی مداوا نہ علاج
کیا بُرا روگ ہے دل دے کے پریشاں ہونا
سیماب اکبرآبادی
 

کاشفی

محفلین
دل کی بات لبوں پر لاکر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
(حبیب جالب)
 

شیزان

لائبریرین
میری پونجی میرے اپنے ہی لہوُ کی تھی کشید
زندگی بھر کی کمائی میرے اپنے غم تھے

آنسوؤں نے عجب انداز میں سیراب کیا
کہیں بھیگے ہوُئے دامن، کہیں باطن نَم تھے


احمد ندیم قاسمی
 

محمداحمد

لائبریرین
خوب ہے مشغلہ فرقت میں بہلنے کے لئے
سر ہے دُھننے کے لئے، ہاتھ ہیں ملنے کے لئے
چیر کر سینہ مرا ایسی ادا سے بولے
لے جگہ کی ترے ارمان نکلنے کے لئے

دوسرا شعر ٹھیک سے یاد نہیں سو کچھ "کاریگری" کرنی پڑی، اگر کسی دوست کے علم میں ہوتو تصیح کر دے۔
 

کاشفی

محفلین
وطن سے اُلفت ہے جرم اپنا یہ جرم تازندگی کریں گے
ہے کس کی گردن پہ خونِ ناحق یہ فیصلہ لوگ ہی کریں گے
(حبیب جالب)
 

شیزان

لائبریرین
جنگ جاری رہے گی دریا سے
پانیوں پر قدم جمانے تک
جیتنے کی ہر ایک دل میں نجیب
آس رہتی ہے ہار جانے تک
نجیب احمد
 
Top