طارق شاہ

محفلین
حالت مِرے زخموں کی، سینے میں مزا کیا ہے؟
اِس کو وہی سمجھیںگے جن لوگوں نے دیکھا ہے

ثاقب لکھنوی
 

طارق شاہ

محفلین
اے اقتضائے ضبط، یہ ضِد ہے کہ جبْر ہے
کیا آنکھ ہم بحّدِ مژہ بھی نہ تر کریں

سیماب اکبر آبادی
 

طارق شاہ

محفلین
نہ اِبتدا کی خبر ہے نہ اِنتہا معلوم
رہا یہ وہم کہ ہم ہیں، سو وہ بھی کیا معلوم

فانی بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین
یا کہتے تھے کچھ کہتے، جب اُس نے کہا کہیے
تو چُپ ہیں کہ کیا کہیے، کھُلتی ہے زباں کوئی

فانی بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین
تم مِرے سینے پہ اپنا ہاتھ تو رکھ دو ذرا
دردِ دل پھر بھی نہ اچّھا ہو، تو یہ تقدیر ہے

قمر جلال آبادی
 
Top