mohsin ali razvi

محفلین
دبے پاوں دل میں وہ بیٹے ھیں آکے
نہ معلوم جنے راہ اُلفت کے راھیں
خدا جانے وہ ھیں بھئ ھُمارے
جو دل میں خموشی سے یوں آکے بیٹے
علیشا رضوی
 

کاشفی

محفلین
مجھ سے مت جی کو لگاؤ کہ نہیں رہنے کا
میں مسافر ہوں کوئی دن کو چلا جاؤں گا

(سید محمد میر سوز دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
 

نازنین شاہ

محفلین
آنکھوں کا رنگ بات کا لہجہ بدل گیا
وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا
شاید وفا کے کھیل سے اکتا گیا تھا وہ
منزل کے پاس آ کے جو رستہ بدل گیا
 

کاشفی

محفلین
مرا ذوقِ پرستش ہے جدا سارے زمانہ سے
محبت کرتا جاتا ہوں، عبادت ہوتی جاتی ہے

(راز چاند پوری)
 

showbee

محفلین
ہیں عجیب کوئی سلسلے
تیری ذات سے میری ذات تک
نہ ہے دوستی نہ ہے دشمنی
نہ شکوہ ہے نہ شکائیتں
تیری ذات سے میری ذات تک
ہیں حائل طویل مسافتیں
نہ منزلوں کا سراغ ہے
یہ خواب ہے کہ سراب ہے
تو سفر میں میرے ساتھ ہے
تو نہیں ہے میرا ہمسفر
مگر گمنام سا بے نام سا
اِک بندھن سا انجان سا
تیری ذات سے میری ذات تک
ہے کوئی نہ کوئی معاملہ
تیری ذات سے میری ذات تک
 

showbee

محفلین
کافی عرصہ بیت گیا ہے
جانے اب وہ کیسا ہوگا
وقت کی ساری کڑوی باتیں چپکے چپکے سہتا ہوگا
اب بھی بھیگی بارش میں وہ بِن چھتری کے چلتا ہوگا
مجھ سے بچھڑے عرصہ بیتا
اب وہ کس سے لڑتا ہو گا
اچھا تھا جو ساتھ ہی رہتے
بعد میں اُس نے سوچا ہوگا
اپنے دل کی ساری باتیں خود ہی خود سے کہتا ہو گا
کافی عرصہ بیت گیا ہے
جانے اب وہ کیسا ہوگا
 

کاشفی

محفلین
پوچھا جو میں نے یار سے انجام سوز عشق
شوخی سے اک چراغ کو اس نے بجھا دیا

(شاعر: مجھے معلوم نہیں، کراچی پاکستان:))
 

mohsin ali razvi

محفلین
ی
وہ کافر نگاہیں خدا کی پناہ
جدھر پھر گئیں فیصلہ ہوگیا

(شاعر: مجھے معلوم نہیں)
آج بدنام کیا عشق کو صاحب توں نے
کفر فتوا دیا میری نگاہ کو صاحب
فیصلہ گر کے بھی ھو میری نگاہ کی مرضی
توں نے دل پَھرلیا یا ھم نے نگاھیں صاحب
علیشا رضوی
 

Saif ullah

محفلین
تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے

تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے

گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے

ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے

بربادِ دل کا آخری سرمایہ تھی امید

وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے

دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب

آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے
 

mohsin ali razvi

محفلین
دل کو مَحروم نگاہ کر کے ھوا کیا حاصل
عشق کو خون میں نھایا تو ھُوا کیا حاصل
بُل ھوس زاد گناہ ،، عشق ہے انعام خدا
توں نے پامال کیا عشق ھوا کیا حاصل
علیشا رضوی
 

mohsin ali razvi

محفلین
آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے

Saif ullah,
گر ہے توان عشق دل میں نظر کرو
بستی ھوں میں سَدا سُن لو میری صِدا
آواز بن کے میں تیرےھی دل میں ھوں
پَر تُو نھی یھاں گُم گشتہ ھو کھاں
گُم گشتہ ھو کھاں
علیشا رضوی
 
Top