یونس

محفلین
کیا قیامت ھے کہ خاطر، کشتئہ شب بھی تھے ھم،
صبح بھی آئی تو مجرم ھم ہی گردانے گئے !
(خاطر غزنوی)
 

showbee

محفلین
میں سن کے اُس کی سب باتیں
فقت اتنا ہی کہ پایا
خفا ہونا، منا لینا
یہ صدیوں سے روایت ہے
محبت کی علامت ہے
گلے شکوے کرو مجھ سے
تمھیں "جاناں" اجازت ہے
مگر اِک بات میری بھی
ذرا تم یاد رکھ لینا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
ہوائیں رخ بدلتی ہیں
خزائیں لوٹ آتی ہیں
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں
خفا ہونا بھی ممکن ہے
خطا ہونا بھی ممکن ہے
ہمیشہ یاد رکھنا تم
رشتے روٹھ جانے سے
کبھی ٹوٹا نہی کرتے
 

یوسف سلطان

محفلین
وارفتہءِ طاؤس و رباب اور بھی ہیں
سر گرممِ تماشائے سراب اور بھی ہیں
میں ہی نہیں فقط عشق میں خانہ خراب
مجهہ جیسے کئی خانہ خراب اور بهی ہیں

سید غلام نظام الدین جامی گیلانی
 

mohsin ali razvi

محفلین
12195916_950655491661042_8440849904319477075_n.jpg
 

mohsin ali razvi

محفلین
شدت عشق نے بیمار کیا ھیں ھُم کو
اب کھاں طاقت و زور بازو
فکر بس اب یھی ھیں عامل
عمر تو گذرا ھیں عدم لانے کو
علیشا رضوی [ عامل شیرازی
 

عندلیب

محفلین
بننے کی ہوس میں کوئی اتنا نہ بنے
ہستی نہ بگڑ جائے تماشا نہ بنے
گوہر نہ سہی، قطرہء نا چیز سہی
انسان انسان رہے، فرشتہ نہ بنے!
 

mohsin ali razvi

محفلین
کیا قیامت ھے کہ خاطر، کشتئہ شب بھی تھے ھم،
صبح بھی آئی تو مجرم ھم ہی گردانے گئے !
(خاطر غزنوی)
نہ اقرار محبت ھیں نھی ھے اعتبار عشق
خودی مجرم خودی مقتول خودی منصف
نہ کر دامن خودی کو پاک یھی حرف حقیقت ھے
علیشا رضوی
 
Top