اوشو

لائبریرین
مجھے احباب کی لمبی قطاروں سے نہیں مطلب
اگر تم دل سے میرے ہو تو بس اک تم ہی کافی ہو
 

کاشفی

محفلین
اہلِ مذہب میں زیادہ تر ہے بس لفظی نزاع
ایک ہی مالک جہاں کا ہے تو پھر کیسی نزاع
(اکبر الہ آبادی)
 

کاشفی

محفلین
نہ پروانے سے محفل اور نہ بلبل سے چمن چُھوٹا
مجھ ہی سے جلسہء رنگین یارانِ وطن چُھوٹا

وہ ترچھی نظروں سے دیکھا کئے اور میں رہا بسمل
نہ بے تابی گئی میری نہ ان کا بانکپن چُھوٹا
(اکبر الہ آبادی)
 
Top