شیزان

لائبریرین
کوئی کب ساتھ چلتا ہے کسی کے
غرض کی ہی رفاقت رہ گئی ہے
تگ و دو تو بہت کرتے ہیں لیکن
خلوصِ دل کی قلّت رہ گئی ہے
باقی احمد پوری
 

کاشفی

محفلین
جن کے سجدوں سے منّور ہے جبینِ آفتاب
میرے حرفوں کی عبادت اُن خداوالوں کے نام

میری شہ رگ کا لہو، نذرِ شہیدانِ وفا
میرے جذبوں کی عقیدت کربلا والوں کے نام
(محسن نقوی شہید)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں
ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں

چارۂ انتظار کون کرے
تیری نفرت بھی اُستوار نہیں

فیض
 
Top