بلال اعظم

  1. محمد بلال اعظم

    اجڑے ہوئے ہڑپہ کے آثار کی طرح

    آج ایک غزل پڑھنے کو ملی، شاعر کا نام محسن نقوی لکھا ہوا تھا مگر باوجود تلاش کے بھی کلیاتِ محسن میں نہ ملی۔ لہٰذا شاعر فی الحال "نا معلوم" اجڑے ہوئے ہڑپہ کے آثار کی طرح زندہ ہیں لوگ وقت کی رفتار کی طرح کیا رہنا ایسے شہر میں مجبوریوں کے ساتھ بکتے ہیں لوگ شام کے اخبار کی طرح بچوں کا رزق موت کے...
  2. محمد بلال اعظم

    نعت رسولِ مقبولﷺ ۔۔۔ خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے

    بابا جانی کی لازوال محبت اور شفقت کے طفیل ایک اور نعت۔۔۔ خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے الحمد سے والناس تلک تیری ادا ہے خورشیدِ جہاں تاب ترے حسن کا پرتو یہ مہرِ منور ترا نقشِ کفِ پا ہے منزل تری آغاز وہیں سے ہوئی آقاؐ جبریلؑ سا نوری بھی جہاں جا کے رکا ہے یہ وقت کے دھارے بھی تو دربان ہیں...
  3. محمد بلال اعظم

    اعتبار ساجد تم سے پہلے بھی۔۔۔ اعتبار ساجد

    تم سے پہلے بھی تم سے پہلے بھی کسی اور نے چاہا تھا مجھے یہی باتیں یہی انداز وفا تھے اس کے اس کے بھی سامنے تھے رسموں رواجوں کے عذاب جتنے بھی خواب تھے سب آبلہ پا تھے اس کے وہ بھی سر کش تھا بہت اپنے خیالوں کی طرح حوصلے عشق میں مانندِ ہوا تھے اس کے تم پہ بھی اتری ہیں یہ وحشتیں تازہ تازہ موم سے تم...
  4. محمد بلال اعظم

    پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا ۔۔۔ فاتح الدین فاتح

    آج فیس بک پہ محترم ادریس آزاد صاحب کے توسط سے بہت محترم اور انتہائی خوبصورت شاعر فاتح بھائی کی لا جواب غزل پڑھنے کو ملی۔ گوگل کرنے پہ محفل کا لنک نہیں ملا تو سوچا کہ میں ہی اسے شامل کر دوں تاکہ پسندیدہ کلام میں ایک اور شاہکار کا اضافہ ہو سکے۔ پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا تُو نے بھی...
  5. محمد بلال اعظم

    نعیم صدیقی تُو رسُولِﷺ حق، تُو قبولِ حق، ترا تذکرہ ہے فلک فلک۔۔۔ نعیم صدیقی

    تُو رسُولِﷺ حق، تُو قبولِ حق، ترا تذکرہ ہے فلک فلک تُو ہے مُصطفیٰﷺ، تُو ہے مجتبیٰﷺ، ترا نعت خواں ہے ملک ملک ترے سوز و سازِ فراق سے رہی ساری رات بہت کسک سرِ شام سے دمِ صبح تک نہ لگی پلک سے ذرا پلک ترے سب زماں، ترا کل مکاں! ترے مہر و مہ، تری کہکشاں تُو اِدھر سے اُٹھ، تُو اُدھر سے آ، تُو یہاں...
  6. محمد بلال اعظم

    مجاز آوارہ

    آوارہ شہر کی رات اور میں ناشاد و ناکارہ پھروں جگمگاتی جاگتی سڑکوں پہ آوارہ پھروں غیر کی بستی ہے کب تلک دربدر مارا پھروں اے غمِ دل کیا کروں اے وحشتِ دل کیا کروں جھلملاتے قمقموں کی راہ میں زنجیر سی رات کے ہاتھوں میں دن کی موہنی تصویر سی میرے سینے پر مگر چلتی ہوئی شمشیر سی اے غمِ دل کیا کروں اے...
  7. محمد بلال اعظم

    محسن نقوی اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا

    اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا یاد کرنا بھی اُسے روز، بھلا بھی دینا کیا کہوں یہ مری چاہت ہے کہ نفرت اُس کی؟ نام لکھنا بھی مرا، لکھ کے مٹا بھی دینا پھر نہ ملنے کو بچھڑتا تو ہوں تجھ سے لیکن، مُڑ کے دیکھوں تو پلٹنے کی دعا بھی دینا خط بھی لکھنا اُسے، مایوس بھی رہنا اُس سے جرم کرنا بھی مگر...
  8. محمد بلال اعظم

    افتخار عارف سیلِ جنوں ساحل کی جانب آتا ہے

    سیلِ جنوں ساحل کی جانب آتا ہے خواب شبِ تاریک پہ غالب آتا ہے ذرہ ہوں منسوب ہوا ہوں مہر کے ساتھ روشن رہنا مجھ پر واجب آتا ہے دل کی تباہی کے چھوٹے سے قصے میں ذکر ہزار اطراف و جوانب آتا ہے مٹی پانی آگ ہوا سب اس کے رفیق جس کو اصولِ فرقِ مراتب آتا ہے دل روئے اور گریے کی توفیق نہ ہو ایسا وقت بھی...
  9. محمد بلال اعظم

    دو دوست، جو اب ہم میں نہیں!

    تشکر: امجد شیخ صاحب بذریعہ کتاب چہرہ
  10. محمد بلال اعظم

    نعت رسولِ مقبولﷺ۔۔۔ تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے

    اس زمرے میں پہلی بار دھاگہ کھول رہا ہوں ایک نعت رسولِ مقبول ﷺ سے۔ بابا جانی کی شفقتوں کے طفیل کہ انہی کی اصلاح کی بدولت یہ نعت مکمل ہوئی۔ تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں چاہنے والے تیرے یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے یہ بھی ہم...
  11. محمد بلال اعظم

    حفیظ تائب سو بسو تذکرے اے میرِؐ امم تیرے ہیں

    سو بسو تذکرے اے میرِؐ امم تیرے ہیں اوجِ قوسین پہ ضَو ریز عَلَم تیرے ہیں وقت اور فاصلے کو بھی تری رحمت ہے محیط سب زمانے ترے، موجود و عدم تیرے ہیں جیسے تارے ہوں سرِ کاہکشاں جلوہ فشاں عرصۂ زیست میں یوں نقشِ قدم تیرے ہیں اہلِ فتنہ کا تعلّق نہیں تجھ سے کوئی قافلے خیر کے اے خیر شیم تیرے ہیں...
  12. محمد بلال اعظم

    من خود سے معمور ہے میرا۔۔۔علی زریون

    من خود سے معمور ہے میرا نشہ یوں بھرپور ہے میرا میں سچل سر مست الٰہی عالم عالم نور ہے میرا اپنے سامنے سچا رہنا بس اتنا منشور ہے میرا بے باکی تعلیم ہے میری سرخ دلیر شعور ہے میرا میرا سب اس کے ذمے ہے مالک تو مزدور ہے میرا بات نہایت دھیان سے کرنا ہاتھ ذرا سا دور ہے میرا قول پہ مر جانے...
  13. محمد بلال اعظم

    میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید ۔۔۔ علی زریون

    نیرنگ خیال بھائی نے علی زریون کی ایک غزل ارسال کی محفل پہ تو سوچا کہ میں بھی یہ نظم ارسال کر ہی دیتا ہوں۔ کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ یہ نظم پوسٹ کروں۔ علی زریون کے ایک مشاعرے میں سنی تھی اور بہت پسند آئی لیکن ٹائپنگ اسے پوسٹ کرنے میں مانع تھی۔ میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید مرا...
  14. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا ناروا ہے سخن شکایت کا

    ناروا ہے سخن شکایت کا وہ نہیں تھا میری طبیعت کا دشت میں شہر ہو گئے آباد اب زمانہ نہیں ہے وحشت کا وقت ہے اور کوئی کام نہیں بس مزہ لے رہا ہوں فرصت کا بس اگر تذکرہ کروں تو کروں کس کی زلفوں کا کس کی قامت کا مر گئے خواب سب کی آنکھوں کے ہر طرف ہے گلہ حقیقت کا اب مجھے دھیان ہی نہیں آتا اپنے...
  15. محمد بلال اعظم

    جون ایلیا اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں

    کل جون ایلیا کا ایک مشاعرہ سن رہا ہے، یہ غزل بہت پسند آئی اور تلاش کے باوجود بھی نہ ملی تو شریکِ محفل کر رہا ہوں۔ اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں ہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں میں اُسی طرح تو بہلتا ہوں اور سب جس طرح بہلتے ہیں وہ ہے جان اب ہر ایک محفل کی ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں کیا تکلف...
  16. محمد بلال اعظم

    یہ سبق شہر کے لڑکوں کو پڑھایا جائے - سلیم بیتاب

    یہ سبق شہر کے لڑکوں کو پڑھایا جائے اپنی ہر سوچ کو پاگل نہ بنایا جائے آشیاں اپنا ہی آجائے نہ اس کی زد میں دیکھ کر بحث کا طوفان اٹھایا جائے دیکھ کر اس کو نگاہیں نہ جھکائی جائیں اپنے احساس کو مجرم نہ بنایا جائے مجھ کو یوں ظلمتِ زنداں میں چھپانے والے میں ہو مجرم، تو مرا جرم بتایا جائے جی میں...
  17. محمد بلال اعظم

    مہدی حسن اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا

    موسیقار نثار بزمی ،اداکار رنگیلا اورشاعر مشیر کاظمی کی خان صاحب سے بہت گہری دوستی تھی۔ایک مرتبہ مشیر کاظمی مرحوم نے اپنے تمام دوستوں کو یکجا کیا اور بحیثیت شاعر ، فلم ساز اور ہدایت کار فلم ”میری زندگی ہے نغمہ“بنانے کا اعلان کیا۔ یہ کامیڈی ہیروز کا دور تھااور رنگیلا ان ہیروز میں سرفہرست تھے...
  18. محمد بلال اعظم

    کرب کے شہر سے نکلے تو یہ منظر دیکھا ۔۔۔افضل منہاس

    کرب کے شہر سے نکلے تو یہ منظر دیکھا ہم کو لوگوں نے بلایا ہمیں چھو کر دیکھا وہ برسات میں بھیگا تو نگاہیں اٹھیں یوں لگا ہے کوئی ترشا ہوا پتھر دیکھا کوئی سایہ بھی نہ سہمے ہوئے گھر سے نکلا ہم نے ٹوٹی ہوئی دہلیز کو اکثر دیکھا سوچ کا پیڑ جواں ہو کے بنا ایسا رفیق ذہن کے قد نے اُسے اپنے برابر...
  19. محمد بلال اعظم

    محبت اور عشق میں فرق

    آج حسیب نذیر گِل بھائی سے بات ہو رہی تھی، انہوں نے ایک swedish proverb بھیجی تھی۔ جس پہ بات چلتے چلتے محبت اور عشق تک جا پہنچی۔ حسیب بھائی نے محبت اور عشق میں فرق پوچھا تھا تو میں نے سوچا کہ ان خالص، پاکیزہ اور ہوس سے بالاتر جذبوں کی تعریف بھلا کیونکر ممکن ہو سکتی ہے۔ ہر انسان ان کی تعریف اپنے...
  20. محمد بلال اعظم

    فراز جب ملاقات بے ارادہ تھی

    جب ملاقات بے ارادہ تھی اس میں آسودگی زیادہ تھی نہ توقع نہ انتظار نہ رنج صبحِ ہجراں نہ شامِ وعدہ تھی نہ تکلف نہ احتیاط نہ زعم دوستی کی زبان سادہ تھی جب بھی چاہا کہ گنگناؤں اسے شاعری پیش پا فتادہ تھی لعل سے لب چراغ سی آنکھیں ناک ستواں جبیں کشادہ تھی حدتِ جاں سے رنگ تانبا سا ساغر افروز...
Top