محمد بلال اعظم
لائبریرین
من خود سے معمور ہے میرا
نشہ یوں بھرپور ہے میرا
میں سچل سر مست الٰہی
عالم عالم نور ہے میرا
اپنے سامنے سچا رہنا
بس اتنا منشور ہے میرا
بے باکی تعلیم ہے میری
سرخ دلیر شعور ہے میرا
میرا سب اس کے ذمے ہے
مالک تو مزدور ہے میرا
بات نہایت دھیان سے کرنا
ہاتھ ذرا سا دور ہے میرا
قول پہ مر جانے والوں میں
نام بہت مشہور ہے میرا
میں "طالب" نئیں ،خود جلوہ ہوں !
کشتہ کوہِ طور ہے میرا
کر دیتا ہوں نفئ خدا میں
مر جانا منظور ہے میرا ؟
میں کیا جانوں ورد وظیفے
سائیں سنگ حضور ہے میرا
نام علی زریون ہے جس کا
کیا ہوا مامور ہے میرا
نشہ یوں بھرپور ہے میرا
میں سچل سر مست الٰہی
عالم عالم نور ہے میرا
اپنے سامنے سچا رہنا
بس اتنا منشور ہے میرا
بے باکی تعلیم ہے میری
سرخ دلیر شعور ہے میرا
میرا سب اس کے ذمے ہے
مالک تو مزدور ہے میرا
بات نہایت دھیان سے کرنا
ہاتھ ذرا سا دور ہے میرا
قول پہ مر جانے والوں میں
نام بہت مشہور ہے میرا
میں "طالب" نئیں ،خود جلوہ ہوں !
کشتہ کوہِ طور ہے میرا
کر دیتا ہوں نفئ خدا میں
مر جانا منظور ہے میرا ؟
میں کیا جانوں ورد وظیفے
سائیں سنگ حضور ہے میرا
نام علی زریون ہے جس کا
کیا ہوا مامور ہے میرا