پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا ۔۔۔ فاتح الدین فاتح

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 22, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    آج فیس بک پہ محترم ادریس آزاد صاحب کے توسط سے بہت محترم اور انتہائی خوبصورت شاعر فاتح بھائی کی لا جواب غزل پڑھنے کو ملی۔ گوگل کرنے پہ محفل کا لنک نہیں ملا تو سوچا کہ میں ہی اسے شامل کر دوں تاکہ پسندیدہ کلام میں ایک اور شاہکار کا اضافہ ہو سکے۔

    پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا
    تُو نے بھی اپنے ساتھ کچھ کم تو برا نہیں کیا

    اصلِ نصاب ایک شب، عمر لٹا دی سود میں
    پھر بھی یہی گلہ رہا، قرض ادا نہیں کیا

    حالتِ جبر میں عجب وصل کیا ہے اختیار
    ذکرِ ترا تمام عمر خود سے جدا نہیں کیا

    کوزہ گری کے نام پر مجھ کو گھڑا گیا تھا کیوں
    کوزہ گری کے نام پر اُس نے بھی کیا نہیں کیا

    حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
    شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا

    اوجِ ملال و رنج میں ہم کو انا رہی عزیز
    درد بلند کر لیا دستِ دعا نہیں کیا

    دل نے لہو کی آخری بوند بھی صدقہ وار دی
    خاکِ شفا بنا گیا، ردِّ بلا نہیں کیا

    (فاتح الدین فاتح)​
     
    • زبردست زبردست × 13
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    پتا نہیں کہ یہ ڈاکٹر صاحب کیسے سوچ لیتے ہیں ایسی باتیں۔۔۔:idontknow:
    بہت عمدہ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    لاجواب غزل ہے۔

    ایک ایک شعر کمال ہے۔

    بہت شکریہ بلال اس غزل کو پیش کرنے کا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,962
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    واہ بہت خوب غزل
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوبصورت غزل۔۔۔ منے ڈاکٹر صاحب کی خوبصورت غزل شریک محفل کرنے کا شکریہ۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    واقعی !۔۔۔ بے چارہ وہ جس نے اپنے ساتھ یہ سب کیا
    اس کو سمجھانا چاہیے :rolleyes:

    اور انار مجھے بھی بہت عزیز ہیں ۔۔بس کھٹے والے ہوں
    میٹھے والے بھی چلیں گے لیکن کھٹے کھانے کا زیادہ مزہ آتا ہے :angel:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    آخر ڈاکٹر صاحب ہیں۔۔۔ یہ رنگِ سخن انہی کو جچتا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    تشکر احمد بھائی
    ویسے یہ غزل فاتح بھائی کو خود شریکِ محفل کرنی چاہیے تھی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ بابا جانی
    شکریہ نین بھیا
     
  10. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہاہاہا
    :applause::applause::applause:
    واہ
    شعر کا خوبصورت ثمر مبارک مند استعمال ہے۔
    :laughing::laughing::laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    ہائیں بھیا یہ کیا ہے ثمر مبارک مند
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,434
    موڈ:
    Asleep
    نہایت خوبصورت- (y)

    اور شئیر کرنے کا شکریہ بلال۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  13. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,865
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    واہ بہت ہی خوب کلام استاد محترم کا
    بہت شکریہ بلال شیئرنگ کا


    حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
    شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  14. مانی عباسی

    مانی عباسی محفلین

    مراسلے:
    352
    جھنڈا:
    Pakistan
    واہ.۔۔۔۔۔۔خوب است ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    بہت عمدہ

    کوزہ گری کے نام پر مجھ کو گھڑا گیا تھا کیوں
    کوزہ گری کے نام پر اُس نے بھی کیا نہیں کیا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  16. منیب احمد فاتح

    منیب احمد فاتح محفلین

    مراسلے:
    301
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فاتح فاتح فاتح
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس شخص کا سب سے بڑا وصف یہ ہے کہ ہمیشہ چونکا دینے والی بات کرے گا
    زندگی کو اس پہلو سے دیکھے گا جدھر دوسرے سوچ بھی نہیں سکتے
    یہ شعر ملاحظہ ہوں
    اصلِ نصاب ایک شب، عمر لٹا دی سود میں
    پھر بھی یہی گلہ رہا، قرض ادا نہیں کیا
    حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
    شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا
    اس قسم کی باتیں سوچ اور فکر کی گہرائیوں سے نکل سکتی ہیں
    زندگی کو سرسری طور پر دیکھنے والے اس گہرائی کو نہیں پہنچ سکتے
    محمد بلال اعظم بہت شکریہ شریک محفل کرنے کے لئے
    شاد و آباد رہیں
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    فاتحِ دین فاتحا! آپ کے کیا ہی کہنے ہیں!!
    فکر کا در ہے کوئی جو آپ نے وا نہیں کیا؟

    جناب محمد بلال اعظم صاحب!
    بہت عمدہ انتخاب۔۔۔ بہت شکریہ جناب
    جزاکم اللہ خیرا۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  19. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یہ ہے ثمر مبارک :D
    اوجِ ملال و رنج میں ہم کو انار ہی عزیز
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ ذیشان بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر