پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا ۔۔۔ فاتح الدین فاتح

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج فیس بک پہ محترم ادریس آزاد صاحب کے توسط سے بہت محترم اور انتہائی خوبصورت شاعر فاتح بھائی کی لا جواب غزل پڑھنے کو ملی۔ گوگل کرنے پہ محفل کا لنک نہیں ملا تو سوچا کہ میں ہی اسے شامل کر دوں تاکہ پسندیدہ کلام میں ایک اور شاہکار کا اضافہ ہو سکے۔

پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا
تُو نے بھی اپنے ساتھ کچھ کم تو برا نہیں کیا

اصلِ نصاب ایک شب، عمر لٹا دی سود میں
پھر بھی یہی گلہ رہا، قرض ادا نہیں کیا

حالتِ جبر میں عجب وصل کیا ہے اختیار
ذکرِ ترا تمام عمر خود سے جدا نہیں کیا

کوزہ گری کے نام پر مجھ کو گھڑا گیا تھا کیوں
کوزہ گری کے نام پر اُس نے بھی کیا نہیں کیا

حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا

اوجِ ملال و رنج میں ہم کو انا رہی عزیز
درد بلند کر لیا دستِ دعا نہیں کیا

دل نے لہو کی آخری بوند بھی صدقہ وار دی
خاکِ شفا بنا گیا، ردِّ بلا نہیں کیا

(فاتح الدین فاتح)​
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واقعی !۔۔۔ بے چارہ وہ جس نے اپنے ساتھ یہ سب کیا
اس کو سمجھانا چاہیے :rolleyes:

اور انار مجھے بھی بہت عزیز ہیں ۔۔بس کھٹے والے ہوں
میٹھے والے بھی چلیں گے لیکن کھٹے کھانے کا زیادہ مزہ آتا ہے :angel:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واقعی !۔۔۔ بے چارہ وہ جس نے اپنے ساتھ یہ سب کیا
اس کو سمجھانا چاہیے :rolleyes:

اور انار مجھے بھی بہت عزیز ہیں ۔۔بس کھٹے والے ہوں
میٹھے والے بھی چلیں گے لیکن کھٹے کھانے کا زیادہ مزہ آتا ہے :angel:
ہاہاہا
:applause::applause::applause:
واہ
شعر کا خوبصورت ثمر مبارک مند استعمال ہے۔
:laughing::laughing::laughing:
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوب کلام استاد محترم کا
بہت شکریہ بلال شیئرنگ کا


حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا
 
اس شخص کا سب سے بڑا وصف یہ ہے کہ ہمیشہ چونکا دینے والی بات کرے گا
زندگی کو اس پہلو سے دیکھے گا جدھر دوسرے سوچ بھی نہیں سکتے
یہ شعر ملاحظہ ہوں
اصلِ نصاب ایک شب، عمر لٹا دی سود میں
پھر بھی یہی گلہ رہا، قرض ادا نہیں کیا
حرصِ نجات کفر تھی، خاک میں خاک ہو گئے
شوقِ وصالِ حور میں ذکرِ خدا نہیں کیا
اس قسم کی باتیں سوچ اور فکر کی گہرائیوں سے نکل سکتی ہیں
زندگی کو سرسری طور پر دیکھنے والے اس گہرائی کو نہیں پہنچ سکتے
محمد بلال اعظم بہت شکریہ شریک محفل کرنے کے لئے
شاد و آباد رہیں
 
Top