1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 26, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    کل جون ایلیا کا ایک مشاعرہ سن رہا ہے، یہ غزل بہت پسند آئی اور تلاش کے باوجود بھی نہ ملی تو شریکِ محفل کر رہا ہوں۔

    اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں
    ہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں

    میں اُسی طرح تو بہلتا ہوں
    اور سب جس طرح بہلتے ہیں

    وہ ہے جان اب ہر ایک محفل کی
    ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں

    کیا تکلف کریں یہ کہنے میں
    جو بھی خوش ہے، ہم اُس سے جلتے ہیں

    ہے اُسے دور کا سفر در پیش
    ہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں

    ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
    چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں

    ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد
    دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں

    تم بنو رنگ، تم بنو خوشبو
    ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں

    (جون ایلیا)
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    بہت خوب محمد بلال اعظم ۔۔۔۔۔ بہت پہلے یہ غزل میں نے یہی کہیں اردو محفل پر ارسال کی تھی ۔ اس کی گرد کو آج آپ نے جھاڑا ۔۔۔ بہت بہت شکریہ ۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    زبردست۔
    میں تو عام طور پہ گوگل ہی کرتا ہوں، اسی میں پہلے ایک دو پیجز پہ لنک آ جاتا ہے محفل کا، لیکن اس کا نہیں آیا تو سوچا شئیر کر دیتا ہوں۔
    بہت بہت شکریہ ظفری بھائی۔
     
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واقعی اچھی غزل ہے بلال۔ اور مجھے محفل پر ملی بھی نہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب۔۔۔۔!

    اچھی غزل ہے۔

    اس سے ملتی جلتی ایک غزل اردو محفل پر یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ یعنی اس غزل کے کچھ اشعار وہاں بھی ہیں۔
     
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جون ایلیا نے اتنی ہی پڑھی تھی، اس لئے مجھے نہیں علم کہ مزید کتنے اشعار اور ہیں۔
    البتہ آپ والے لنک میں ایک شعر نیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر