نعیم صدیقی تُو رسُولِﷺ حق، تُو قبولِ حق، ترا تذکرہ ہے فلک فلک۔۔۔ نعیم صدیقی

محمد بلال اعظم نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 18, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    تُو رسُولِﷺ حق، تُو قبولِ حق، ترا تذکرہ ہے فلک فلک
    تُو ہے مُصطفیٰﷺ، تُو ہے مجتبیٰﷺ، ترا نعت خواں ہے ملک ملک

    ترے سوز و سازِ فراق سے رہی ساری رات بہت کسک
    سرِ شام سے دمِ صبح تک نہ لگی پلک سے ذرا پلک

    ترے سب زماں، ترا کل مکاں! ترے مہر و مہ، تری کہکشاں
    تُو اِدھر سے اُٹھ، تُو اُدھر سے آ، تُو یہاں چمک، تُو وہاں دمک

    ادب، انکسار، غنا، حیا، غمِ حشر، صدق، صفا، دُعا
    جو یہ سات رنگ ہوئے بَہم، تری شخصیت کی بنی دھنک

    نہ زمیں ہی میری قرار گہہ، نہ فلک ہی منزلِ شوق ہے
    بڑی دیر تک ہے سفر مرا، تری یاد سے تری یاد تک

    ابھی غار میں، ابھی بدر میں، ابھی فرش پر، ابھی عرش پر
    کبھی یہ ادا، کبھی وہ ادا، کبھی یہ جھلک، کبھی وہ جھلک

    وہ جو تم نے خُم سے مرے لئے کوئی چاندنی سی انڈیل دی
    ہے کوئی صدی کا یہ واقعہ، مرے جام میں ہے ابھی چمک

    شاعر: نعیم صدیقی
    کتاب: نور کی ندیاں رواں​
     
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ انتخاب۔۔۔ بہت شکریہ جناب
    جزاکم اللہ خیرا۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ محترم اسامہ بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,392
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سبحان الله
    نعیم صدیقی مرحوم نے نعت کو ایک الگ ہی رنگ اور مزاج دیا۔
     
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,357
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ادب، انکسار، غنا، حیا، غمِ حشر، صدق، صفا، دُعا
    جو یہ سات رنگ ہوئے بَہم، تری شخصیت کی بنی دھنک​
     
  6. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ادب، انکسار، غنا، حیا، غمِ حشر، صدق، صفا، دُعا
    جو یہ سات رنگ ہوئے بَہم، تری شخصیت کی بنی دھنک

    نہ زمیں ہی میری قرار گہہ، نہ فلک ہی منزلِ شوق ہے
    بڑی دیر تک ہے سفر مرا، تری یاد سے تری یاد تک

    سبحان اللہ۔۔۔۔پیمانہ ء احساس ،عقیدت سےلبریز ہوجاتاہےایسے کلام سے۔۔۔۔بہت شکریہ بہترین شراکت کے لیے
     
  7. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سبحان اللہ سبحان اللہ
     
  8. Abdul wajid

    Abdul wajid محفلین

    مراسلے:
    1
    اس نعت کو سننے کےلیے نیچے دئے گئے یوٹیوب لنک پر جائیں


    تو رسول حق تو قبول حق تیرا تذکرہ ہے فلک فلک
    تو ہے مصطفٰی تو ہے مجتبی تیرا نعت خواں ہے ملک ملک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    550
    موڈ:
    Breezy
    ہر شعر پر میرے آنسو نچھاور کیا بات ہے بہت ہی خوبصورت سراپا گلستان نعت۔
     

اس صفحے کی تشہیر