میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید ۔۔۔ علی زریون

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 11, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    نیرنگ خیال بھائی نے علی زریون کی ایک غزل ارسال کی محفل پہ تو سوچا کہ میں بھی یہ نظم ارسال کر ہی دیتا ہوں۔ کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ یہ نظم پوسٹ کروں۔ علی زریون کے ایک مشاعرے میں سنی تھی اور بہت پسند آئی لیکن ٹائپنگ اسے پوسٹ کرنے میں مانع تھی۔

    میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید​
    مرا نام سنہرا سانورا، اک سندرتا کا وید​
    مری آنکھ قلندر قادری، مرا سینہ ہے بغداد​
    مرا ماتھا دن اجمیر کا، دل پاک پٹن آباد​
    میں کھرچوں ناخنِ شوق سے ،اک شبد بھری دیوار​
    وہ شبد بھری دیوار ہے، یہ رنگ سجا سنسار​
    میں خاص صحیفہ عشق کا، مرے پنے ہیں گلریز​
    میں دیپک گر استھان کا، مری لو میٹھی اور تیز​
    میں پریم بھری اک آتما، جو خود میں دھیان کرے​
    میں جیوتی جیون روپ کی، جو ہر سے گیان کرے​
    یہ پیڑ پرندے تتلیاں، مری روح کے سائے ہیں​
    یہ جتنے گھایل لوگ ہیں، میرے ماں جائے ہیں​
    میں دور حسد کی آگ سے، میں صرف بھلے کا روپ​
    مرا ظاہر باطن خیر ہے، میں گیان کی اجلی دھوپ​
    من مکت ہوا ہر لوبھ سے، اب کیا چنتا؟ کیا دُکھ؟​
    رہے ہر دم یار نگاہ میں، مرے نینن سکھ ہی سکھ​
    ہیں ایک سو چودہ سورتیں، بس اک صورت کا نور​
    وہ صورت سوہنے یار کی، جو احسن اور بھرپور​
    میں آپ اپنا اوتار ہوں، میں آپ اپنی پہچان​
    میں دین دھرم سے ماورا، میں ہوں حضرت انسان​
    (علی زریون)​
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ بہت عمدہ انتخاب ہے منے۔۔۔ زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. بھلکڑ

    بھلکڑ لائبریرین

    مراسلے:
    3,622
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    جی او منے!!!!ویسے تو بس نام کا منا ہے ۔۔۔!!!!کام تیرا ایک بھی منوں وال نہیں!!!!!!فلسفے چھوڑتا رہتا ہے اوپر سے یہ شاعری دیکھ کیسی کیسی پڑھتا ہے!!!!!:)
    لاجواب انتخاب بھیا!!!!!
    :biggrin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
    صدائے زریون سب سے منفرد اک الگ ہی سوز کی حامل ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
    بہت خوب شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ

    یہ مکالمہ بھی پڑھیئے محترم بلال بھائی
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 6
  6. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ نین بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ارے جناب میں اور فلسفہ
    کیوں فلسفے کے دشمن ہو گئے ہیں:D

    شکریہ بھلکڑ بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ نایاب صاحب
    کیا خوبصورت مکالمہ ہے
    سونے پہ سہاگہ والی بات ہو گئی
    بہت شکریہ
    بہت ممنون ہوں۔
     
  9. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    ہیں ایک سو چودہ سورتیں، بس اک صورت کا نور
    وہ صورت سوہنے یار کی، جو احسن اور بھرپور

    کیا بات ہے لا جواب :)
    علی زریون کی شاعری کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں :)

    اس شعر میں ٹائپنگ کی کچھ اغلاط ہیں میرے خیال میں اگر درستی ہو جائے تو --

    یہ پیڑ پرندے تتلیاں، مری روح کے ساے ہیں
    یہ جتنے گھایل لوگ ہیں، میرے ماں جائے ہیں

    جزاک اللہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    بہت خوب :)
     
  11. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    واہ واہ بڑی زبردست شاعری ہے۔۔۔ یہ علی زریون ہیں کون؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
  13. بھلکڑ

    بھلکڑ لائبریرین

    مراسلے:
    3,622
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    بھئی پہلے تو وہ ایک انسان ہیں سیدھی سی بات ہے۔۔۔۔۔۔اور انسان تھوڑی سی عقل رکھتا ہو تو یہ بھی سمجھ لے گا کے شاعر ہیں!!!!!!!:p
     
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  14. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    تو ہیں کہاں کہ پاکستان کہ یا کہاں کہ۔۔۔۔:cautious:
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ
    یہ ہیں علی زریون
    ایک منفرد آواز
    فیصل آباد میں رہائش پذیر ہیں۔
    مزید تفصیل ان کے فیس بک اکاؤنٹ سے مل جائے گی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ آپ کا۔
    "ساے" کو درست کر دیا ہے۔ اور "گھایل" میرے خیال میں "گھایل" اور "گھائل" دونوں طرح مستعمل ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ ایک بھی لفظ سمجھ نہی آیا منے :nerd:یہ تم کیسی چیزیں پڑھنے لگ پڑے ہو اجکل :hypnotized:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  18. بھلکڑ

    بھلکڑ لائبریرین

    مراسلے:
    3,622
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    منا کہیں کا نہ ہو تو۔۔۔۔پوچھو پوچھو بلی آپا ۔۔۔بڑی مشکل سے قابو آیا ہوا ہے!!!!!

    محمد بلال اعظم
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    ہان ہاں اب اپ اسے ٹیگ دو نظر آتا ہے مجھے :p پوچھ رہی ہوں اجکلل ذرا بزی ہوئی پڑی ہوں نا:nerd:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. بھلکڑ

    بھلکڑ لائبریرین

    مراسلے:
    3,622
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اچھا چلو۔۔۔کوئی بات نہیں ۔۔۔جب بلی آپا فری ہوگی۔۔تب منے کا انتظام کر لیں گے،۔۔۔۔۔!!!!!!:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر