میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید ۔۔۔ علی زریون

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی نے علی زریون کی ایک غزل ارسال کی محفل پہ تو سوچا کہ میں بھی یہ نظم ارسال کر ہی دیتا ہوں۔ کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ یہ نظم پوسٹ کروں۔ علی زریون کے ایک مشاعرے میں سنی تھی اور بہت پسند آئی لیکن ٹائپنگ اسے پوسٹ کرنے میں مانع تھی۔

میں عشق الست پرست ہوں، کھولوں روحوں کے بھید​
مرا نام سنہرا سانورا، اک سندرتا کا وید​
مری آنکھ قلندر قادری، مرا سینہ ہے بغداد​
مرا ماتھا دن اجمیر کا، دل پاک پٹن آباد​
میں کھرچوں ناخنِ شوق سے ،اک شبد بھری دیوار​
وہ شبد بھری دیوار ہے، یہ رنگ سجا سنسار​
میں خاص صحیفہ عشق کا، مرے پنے ہیں گلریز​
میں دیپک گر استھان کا، مری لو میٹھی اور تیز​
میں پریم بھری اک آتما، جو خود میں دھیان کرے​
میں جیوتی جیون روپ کی، جو ہر سے گیان کرے​
یہ پیڑ پرندے تتلیاں، مری روح کے سائے ہیں​
یہ جتنے گھایل لوگ ہیں، میرے ماں جائے ہیں​
میں دور حسد کی آگ سے، میں صرف بھلے کا روپ​
مرا ظاہر باطن خیر ہے، میں گیان کی اجلی دھوپ​
من مکت ہوا ہر لوبھ سے، اب کیا چنتا؟ کیا دُکھ؟​
رہے ہر دم یار نگاہ میں، مرے نینن سکھ ہی سکھ​
ہیں ایک سو چودہ سورتیں، بس اک صورت کا نور​
وہ صورت سوہنے یار کی، جو احسن اور بھرپور​
میں آپ اپنا اوتار ہوں، میں آپ اپنی پہچان​
میں دین دھرم سے ماورا، میں ہوں حضرت انسان​
(علی زریون)​
 

بھلکڑ

لائبریرین
جی او منے!!!!ویسے تو بس نام کا منا ہے ۔۔۔!!!!کام تیرا ایک بھی منوں وال نہیں!!!!!!فلسفے چھوڑتا رہتا ہے اوپر سے یہ شاعری دیکھ کیسی کیسی پڑھتا ہے!!!!!:)
لاجواب انتخاب بھیا!!!!!
:biggrin:
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
صدائے زریون سب سے منفرد اک الگ ہی سوز کی حامل ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
بہت خوب شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ

یہ مکالمہ بھی پڑھیئے محترم بلال بھائی
rc4qxd.jpg
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی او منے!!!!ویسے تو بس نام کا منا ہے ۔۔۔ !!!!کام تیرا ایک بھی منوں وال نہیں!!!!!!فلسفے چھوڑتا رہتا ہے اوپر سے یہ شاعری دیکھ کیسی کیسی پڑھتا ہے!!!!!:)
لاجواب انتخاب بھیا!!!!!
:biggrin:
ارے جناب میں اور فلسفہ
کیوں فلسفے کے دشمن ہو گئے ہیں:D

شکریہ بھلکڑ بھائی
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
صدائے زریون سب سے منفرد اک الگ ہی سوز کی حامل ہوتی ہے ۔۔۔ ۔۔
بہت خوب شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ

یہ مکالمہ بھی پڑھیئے محترم بلال بھائی
rc4qxd.jpg
واہ نایاب صاحب
کیا خوبصورت مکالمہ ہے
سونے پہ سہاگہ والی بات ہو گئی
بہت شکریہ
بہت ممنون ہوں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ہیں ایک سو چودہ سورتیں، بس اک صورت کا نور
وہ صورت سوہنے یار کی، جو احسن اور بھرپور

کیا بات ہے لا جواب :)
علی زریون کی شاعری کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں :)

اس شعر میں ٹائپنگ کی کچھ اغلاط ہیں میرے خیال میں اگر درستی ہو جائے تو --

یہ پیڑ پرندے تتلیاں، مری روح کے ساے ہیں
یہ جتنے گھایل لوگ ہیں، میرے ماں جائے ہیں

جزاک اللہ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہیں ایک سو چودہ سورتیں، بس اک صورت کا نور
وہ صورت سوہنے یار کی، جو احسن اور بھرپور

کیا بات ہے لا جواب :)
علی زریون کی شاعری کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں :)

اس شعر میں ٹائپنگ کی کچھ اغلاط ہیں میرے خیال میں اگر درستی ہو جائے تو --

یہ پیڑ پرندے تتلیاں، مری روح کے ساے ہیں
یہ جتنے گھایل لوگ ہیں، میرے ماں جائے ہیں

جزاک اللہ :)
بہت شکریہ آپ کا۔
"ساے" کو درست کر دیا ہے۔ اور "گھایل" میرے خیال میں "گھایل" اور "گھائل" دونوں طرح مستعمل ہے۔
 
Top