اردو غزل

  1. عاطف ملک

    فغان و نالہ و شیون پہ اختیار نہ ہو

    فغان و نالہ و شیون پہ اختیار نہ ہو کسی کے ہجر میں یوں کوئی بے قرار نہ ہو لبوں پہ تذکرہ، دل میں خیالِ یار نہ ہو دعا ہے عمر میں میری وہ پل شمار نہ ہو خدایا ضبط عطا کر پہ اس قدر بھی نہ کر کہ حالِ دل مرا ان پر ہی آشکار نہ ہو لگایا جس نے مجھے روگ زندگی بھر کا وہ زندگی میں کبھی غم سے ہم کنار نہ ہو...
  2. عاطف ملک

    یہ دل نثار نہ کرتا تو اور کیا کرتا

    ایک کاوش احباب کے ذوق کی نذر: رہینِ یار نہ کرتا تو اور کیا کرتا یہ دل نثار نہ کرتا تو اور کیا کرتا سراپا سادگی، پیکر حیا کا، نرم مزاج میں اس سے پیار نہ کرتا تو اور کیا کرتا عجب مٹھاس تھی اس بے وفا کی باتوں میں میں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا شکستہ دل کو اسی دل شکن کی چوکھٹ پر گلہ گزار نہ...
  3. عاطف ملک

    تعبیر چاہتا ہے یہ ہر ایک خواب کی

    تعبیر چاہتا ہے یہ ہر ایک خواب کی ضد بھی تو دیکھیے دلِ خانہ خراب کی ہاتھوں میں جام سامنے بوتل شراب کی ہم پر گنہ نہیں کہ ہے نیت ثواب کی سارے جہاں کو چھوڑ کے تجھ سے کیا ہے عشق مت کر قبول، داد تو دے انتخاب کی لب بستہ اس لیے ہیں کہ یہ جانتے ہیں ہم تجھ میں نہ ہو گی تاب ہمارے جواب کی جا تجھ کو...
  4. عاطف ملک

    نہ جانے کیسی کرامت ہوئی صدا سے مری

    نہ جانے کیسی کرامت ہوئی صدا سے مری کہ آسماں بھی لرزنے لگا دعا سے مری جو عمر قید ملی عالمِ مصائب میں ہوا تھا ایسا بھی کیا سانحہ خطا سے مری میں رب سے اس لیے کرتا ہوں زندگی کی دعا کسی کا چَین ہے وابستہ اب بقا سے مری یہ اور بات انا اعتراف سے روکے پگھل رہا ہے وہ پتھر بھی التجا سے مری میں بانٹتا...
  5. عاطف ملک

    اتائی ڈاکٹر

    "اتائی ڈاکٹر" مسیحا ہونے کا ناٹک رچا کر عیش کرتا ہوں میں جھوٹی آس تم سب کو دلا کر عیش کرتا ہوں کوئی محسوس کرتا ہو اگر بے وجہ کمزوری میں طاقت کی ڈرپ اس کو لگا کر عیش کرتا ہوں مرض کوئی بھی ہو، دیتا ہوں میں اس میں سٹیرائڈ مرض کی ظاہری حالت چھپا کر عیش کرتا ہوں میں زچگی کو اناڑی پن سے کر دیتا...
  6. سید افتخار احمد رشکؔ

    اردو غزل

    تازہ ترین کلام مرے سخن میں تجھے ہی تو جگمگانا ہے بیان میرا سہی, پر ترا فسانہ ہے جو خود کو جان گیا تجھ تلک تبھی پہنچا جو میرا دل ہے وہی تو ترا ٹھکانہ ہے وصال و ہجر, بہار و خزاں, سحر شب ہے تمہارے عشق کا موسم بڑا سہانہ ہے تمہارے عشق کا قیدی بھلا کہاں جائے تمہارے ساتھ ہی جیون مجھے بِتانا ہے ازل کے...
  7. عاطف ملک

    دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص

    ایک کاوش احباب کی بصارتوں کی نذر: دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص مرے ہر درد کا ہر دکھ کا مداوا وہ شخص مجھ کو ہر ایک مصیبت سے پرے رکھتا تھا اپنی ہی ذات کے الجھاؤ میں الجھا وہ شخص ساری دنیا سے مرے واسطے لڑنے والا تھا مرا مان وہ، تھا حوصلہ میرا وہ شخص اپنے چہرے پہ تبسم کو سجا رکھتا تھا...
  8. عاطف ملک

    دل پر جو ترے عشق کا سایہ نہیں ہوتا

    ایک پرانی غزل، ممکن ہے کہ پہلے بھی شریکِ محفل کی ہو، لیکن آج یاد آ گئی تو پیش کر رہا ہوں۔استادِ محترم اعجاز عبید صاحب سے خصوصی نظر کی درخواست کے ساتھ: دل پر جو ترے عشق کا سایہ نہیں ہوتا پیروں تلے یہ درد کا صحرا نہیں ہوتا چاہت میں کسی کی، کرے خود کو کوئی برباد ناں ناں مری جاں، آج کل ایسا نہیں...
  9. عاطف ملک

    ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ

    ایک کاوش احباب کی نذر: ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ کس نے کی کس قدر وفا مت پوچھ مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ تھی قیامت مگر گزر ہی گئی تذکرہ اس کا بارہا مت پوچھ پوچھ مجھ سے جو میرے دل میں ہے لوگ کہتے ہیں کس سے کیا، مت پوچھ تب مجھے بھی نہیں تھی اپنی خبر جو ہوا اس کو بھول...
  10. عاطف ملک

    کسی کی ذات سے کچھ واسطہ نہ ہوتے ہوئے

    ایک طرحی غزل احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ کسی کی ذات سے کچھ واسطہ نہ ہوتے ہوئے "میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے" کسی کے ساتھ گزارے تھے جو خوشی کے پل بہت رلاتے ہیں اب رابطہ نہ ہوتے ہوئے ہزار مصلحتوں کا حجاب حائل تھا ہمارے بیچ کوئی فاصلہ نہ ہوتے ہوئے عجیب شے ہے محبت...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے:::::: Shafiq-Khalish

    غزل لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے جُھوٹے دِلاسے دے کےسب احباب تھک گئے یادیں تھیں سَیلِ غم سے وہ پُرآب تھک گئے رَو رَو کے اُن کے ہجر میں اعصاب تھک گئے خوش فہمیوں کےڈھوکے ہم اسباب تھک گئے آنکھوں میں بُن کے روز نئے خواب تھک گئے جی جاں سے یُوں تھے وصل کو بیتاب تھک گئے رکھ کر خیالِ خاطر و...
  12. عاطف ملک

    ملیں گے رہنما ایسا نہیں ہے

    ایک طرحی غزل استادِ محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ ملیں گے رہنما ایسا نہیں ہے کہ الفت راستہ ایسا نہیں ہے جو خود جل کر کرے دنیا کو روشن یہاں کوئی دیا ایسا نہیں ہے کبھی ان پھول سے ہونٹوں پہ ٹھہرے ہمارا تذکرہ ایسا نہیں ہے چلو مانا اسے تھی فکر میری مگر وہ پیار تھا ایسا نہیں...
  13. عاطف ملک

    یہ اہتمام ہے کس موجِ بے کراں کے لیے

    یہ اہتمام ہے کس موجِ بے کراں کے لیے جہاز راں جو لپکتے ہیں بادباں کے لیے گلوں نے باغ کو مہکایا باغباں کے لیے کہ اجرِ مہر ہی سجتا ہے مہرباں کے لیے یہ دل پلا ہے تمہارے ستم کے شعلوں پر غمِ حیات تو امرت ہے اس جواں کے لیے ہے ادعائے محبت تو رنج و غم سے نہ ڈر کہ وار دیتے ہیں لوگ اپنی جاں زباں کے لیے...
  14. عاطف ملک

    ٹوٹا مندر دیکھے کوئی

    ٹوٹا مندر دیکھے کوئی میرے دل میں جھانکے کوئی ایک اک کر کے بکھر چکے ہیں میرے خواب سمیٹے کوئی تیری آنکھیں غیر کی طالب آئینہ کیوں دیکھے کوئی دل کے باغ میں ہے ویرانی خوشبو آن بکھیرے کوئی کب سوچوں میں گم ہو جائے جانے بیٹھے بیٹھے کوئی چُھو کر عشق کی بادِ صبا کو پھولوں جیسا نکھرے کوئی غم کے...
  15. عاطف ملک

    ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں

    ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں کنکر پڑا ہو تھا کہیں کوئی راہ میں قتلِ انا کے راستے دشوار تھے مگر ان سے بھی ہم گزر ہی گئے تیری چاہ میں وہ اور ہی کسی کے ستم کی تھی داستاں تم ہم سے ہوگئے ہو خفا خوامخواہ میں سر تم نے اس کے در پہ جھکایا تھا کس لیے ہے فرق قتل گاہ میں اور سجدہ گاہ میں اس نے بھی...
  16. عاطف ملک

    داغ سبب کھلا یہ ہمیں اُن کے منہ چھپانے کا

    سبب کھلا یہ ہمیں اُن کے منہ چھپانے کا اڑا نہ لے کوئی انداز مسکرانے کا طریق خوب ہے یہ عمر کے بڑھانے کا کہ منتظر رہوں‌ تا حشر اُن کے آنے کا چڑھاؤ پھول میری قبر پر جو آئے ہو کہ اب زمانہ گیا تیوری چڑھانے کا وہ عذرِ جرم کو بدتر گناہ سے سمجھے کوئی محل نہ رہا اب قسم کے کھانے کا بہ تنگ آکے جو کی میں...
  17. عاطف ملک

    جس دل میں صبر، ضبط، اطاعت، وفا نہیں

    جس دل میں صبر، ضبط، اطاعت، وفا نہیں وہ گھر ہے جو مکین کے لائق بنا نہیں ایسا مرض نہیں کوئی جس کی شفا نہیں درماں ہی وجہِ درد اگر ہو دوا نہیں کہنے کو آدمی سے بڑے آدمی بہت سوچو تو آدمی سے کوئی بھی بڑا نہیں کس نے کہا کہ عشق ہے ہر درد کی دوا آبِ بقا یہ ہو تو ہو آبِ شفا نہیں مانا کہ مجھ میں بھی...
  18. کاشفی

    پتھر کے خدا، پتھر کے صنم، پتھر کے ہی انساں پائے ہیں - سدرشن فاخر

    غزل (سدرشن فاخر) پتھر کے خدا، پتھر کے صنم، پتھر کے ہی انساں پائے ہیں تم شہرِ محبت کہتے ہو ہم جان بچا کر آئے ہیں بت خانہ سمجھتے ہو جس کو پوچھو نہ وہاں کیا حالت ہے ہم لوگ وہیں سے لوٹے ہیں بس شکر کرو لوٹ آئے ہیں ہم سوچ رہے ہیں مدت سے اب عمر گزاریں بھی تو کہاں صحرا میں خوشی کے پھول نہیں شہروں...
  19. کاشفی

    اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں - سدرشن فاخر

    غزل (سدرشن فاخر) اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں ہم ان کے لیے زندگانی لٹا دیں ہر اک موڑ پر ہم غموں کو سزا دیں چلو زندگی کو محبت بنا دیں اگر خود کو بھولے تو کچھ بھی نہ بھولے کہ چاہت میں ان کی خدا کو بھلا دیں کبھی غم کی آندھی جنہیں چھو نہ پائے وفاؤں کے ہم وہ نشیمن بنا دیں قیامت کے دیوانے...
  20. کاشفی

    محفل میں اِدھر اور اُدھر دیکھ رہے ہیں - میلہ رام وفاؔ

    غزل (میلہ رام وفا) محفل میں اِدھر اور اُدھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں عالم ہے ترے پَرتو رُخ سے یہ ہمارا حیرت سے ہمیں شمس و قمر دیکھ رہے ہیں بھاگے چلے جاتے ہیں اِدھر کو تو عجب کیا رُخ لوگ ہواؤں کا جدھر دیکھ رہے ہیں ہوگی نہ شبِ غم تو قیامت سے ادھر ختم ہم شام ہی سے...
Top