1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ

عاطف ملک نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 23, 2019

  1. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,016
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ایک کاوش احباب کی نذر:

    ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ
    کس نے کی کس قدر وفا مت پوچھ

    مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد
    کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ

    تھی قیامت مگر گزر ہی گئی
    تذکرہ اس کا بارہا مت پوچھ

    پوچھ مجھ سے جو میرے دل میں ہے
    لوگ کہتے ہیں کس سے کیا، مت پوچھ

    تب مجھے بھی نہیں تھی اپنی خبر
    جو ہوا اس کو بھول جا مت پوچھ

    صبر کا میرے امتحاں مت لے
    کیا تھی وہ آہِ نارسا مت پوچھ

    ٹوٹ جائے گا ضبط کا بندھن
    ظلم مجھ پر ہیں جو روا، مت پوچھ

    اپنی وقعت بھی جانتا ہوں مگر
    خود فریبی کی انتہا مت پوچھ

    کہہ دیا جب کہ خوش ہوں تیرے بغیر
    مان لے، دل کا مدعا مت پوچھ

    تابشیں دیکھ شمع کی عاطفؔ
    جلنے والوں کا ماجرا مت پوچھ

    عاطفؔ ملک
    جون ۲۰۱۹​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,731
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب عاطف بھائی۔
    بغیر اجازت تابشیں استعمال کرنے پر مقدمہ ہو سکتا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,175
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ۔
    ہر شعر لاجواب ۔
    شاندار عمدہ ترین غزل۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,077
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,247
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    :redheart::redheart::redheart:
     
  6. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,016
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    شکریہ تابش بھائی
    ہم نے تابشیں استعمال نہیں کیں، صرف مستعار لی ہیں
    محبت
    زہے نصیب، اساتذہ کی داد کی بات ہی کچھ اور ہے
    :confused3:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,077
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت اچھی ردیف لی ہے اور اس کا استعمال بھی شاعرانہ لطافت کے ساتھ کیا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    170
    ٹھیک ہے جی، نہیں پوچھتے :quiet:
     
  9. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    170
    یہ اشعار اچھے لگے :)
     

اس صفحے کی تشہیر