نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت: خليفۂ چہارم حضرت علی مرتضیٰؓ

    ميری زباں پہ منقبتِ بو ترابؓ ہے خورسند دل مرا ہے خوشی بے حساب ہے پایا نبیؐ سے شيرِ خدا کا خطاب ہے معروف وہ بہ کنیتِ بو ترابؓ ہے نگہِ رسولِ پاکؐ کا وہ انتخاب ہے خاوندِ نورِ عینِ رسالت مآبؐ ہے نورِ نبیِؐ پاک سےیوں بہرہ یاب ہے جیسے ضیائے مہر سے یہ ماہتاب ہے سر چشمۂ علوم سے وہ فيض ياب ہے شيخِ...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت: خليفۂ سوم حضرت عثمان غنیؓ

    اس خدائے واحد کا لاکھ لاکھ احساں ہے آج ميرے ہونٹوں پر ذکرِ پاکِ عثماںؓ ہے تابناک چہرہ پر نور جو نماياں ہے رشکِ مہر و انجم ہے رشکِ ماہِ تاباں ہے امتِ محمدؐ کا تيسرا نگہباں ہے نرم خو خليفہ ہے نيک دل مسلماں ہے قبلہ گاہِ ايماں ہے شمعِ بزمِ عرفاں ہے جانشينِ پيغمبرؐ نازشِ مسلماں ہے زہد و پارسائی...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت: خليفۂ دوم حضرت عمر فاروقؓ

    دلِ بے تاب ہوا چشم زدن ميں پُر تاب آ گيا لب پہ جو ذکرِ عمر ابن الخطابؓ پايا فاروقؓ کا اس فرد نے حسنِ القاب مرحبا وہ شہِ کونين کا ساتھی ناياب آرزو مند ہوا جس کا نبیِؐ بے تاب تھا قريشی وہ يہی، تھا وہ يہی دُرِّ ناب دلِ تاريکِ عمرؓ نورِ نبیؐ سے ضو تاب جيسے خورشيد کی کرنوں سے ہو روشن مہتاب آہ وہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت: خليفۂ اول حضرت ابو بکر صديقؓ

    آئينہ دل کا ہے پھر چہرہ نمائے صديقؓ پھر عقيدت کو ہوا شوقِ ثنائے صديقؓ قابلِ رشک ہے تقديرِ رسائے صديقؓ ہے نبوت کی زباں مدح سرائے صديقؓ جو پيمبرؐ کی نوا وہ تھی نوائے صديقؓ جو پيمبرؐ کی رضا وہ تھی رضائے صديقؓ تھی سکوں بخش پيمبرؐ کو لقائے صديقؓ اللہ اللہ وہ کيا ہو گی ادائے صديقؓ اپنے کاندھوں...
  5. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: خرد کا جامہٴ پارینہ تار تار نہیں٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کی خدمت میں: خرد کا جامہٴ پارینہ تار تار نہیں جنونِ عشق ابھی تجھ پہ آشکار نہیں ہمارے ذوقِ طلب میں نہ فرق آئے گا وہ ایک بار کہے یا ہزار بار نہیں بہ طرزِ عام نہیں میری بادہ آشامی رہینِ بادۂ باطل مرا خمار نہیں رہِ طلب کے مصائب بھی عین راحت ہیں گلِ مراد سے...
  6. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: فیضیابِ حال ہے نے فکرِ مستقبل میں ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کے ذوق کی نذر: فیضیابِ حال ہے نے فکرِ مستقبل میں ہے آدمی ہوش و خرد کی کون سی منزل میں ہے بات کر سکتے نہیں گو حشر برپا دل میں ہے تیری محفل میں ہیں جب تک دل بڑی مشکل میں ہے آخرت سے بے نیازی کیوں تمہارے دل میں ہے کون سا ایسا مزہ دنیائے آب وگل میں ہے ہر قدم...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: خلش کی بڑھ کے دردِبیکراں تک بات پہنچی ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر: خلش کی بڑھ کے در دِبیکراں تک بات پہنچی ہے محبت کی ذر ا دیکھیں کہاں تک بات پہنچی ہے نکل کر آہِ دل میری سر ِعرشِ بریں پہنچی درونِ دل سے چل کر آسماں تک بات پہنچی ہے جو منزل تک پہنچ کر اُف پلٹ آیا ہے منزل سے ا سی گم کردہ منزل کارواں تک بات...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی تضمین: بلغ العلیٰ بکمالہٖ :: نظر لکھنوی

    شیخ سعدیؒ کے مشہور نعتیہ قطعہ کی تضمین ، دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ نہ رسوخ و علم نہ آگہی نہ سخن کی تاب و مجال ہی نہ نگاہ میری ہے دور رس نہ بلند میرا خیال ہی نہ نصیب صحتِ دل مجھے نہ طبیعت اپنی بحال ہی میں لکھوں ثنائے شہِ ہدیٰ لگے مجھ کو امرِ محال ہی بلغ العلیٰ بکمالہٖ ۔ کشف...
  9. محمد تابش صدیقی

    دو خبریں - - - ایک المیہ

    بلا تبصرہ
  10. محمد تابش صدیقی

    ایک ادبی خط کا عکس

    آج ہی یہ نادر و نایاب ادبی خط فیسبک پر موصول ہوا. سوچا ادب دوست احبابِ محفل سے شئر کر دوں.
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی سلام: سلام اے ابنِ عبداللہ بن عبد المطلب تم پر

    دادا مرحوم کا تحفۂ سلام بحضورِ خیر الانامؐ سلام اے ابنِ عبداللہ بن عبد المطلب تم پر سلام اے نورِ چشمِ آمنہ رشکِ مہِ انور سلام اے افتخارِ نوعِ انساں طاہر و اطہر سلام اے مصطفیٰؐ صلِّ علیٰ اے سب کے پیغمبر سلام اے مصدرِ نورِ ہدیٰ اے دین کے سرور سلام اے خاصۂ خاصانِ رب اے شافعِ محشر سلام اے گلشنِ...
  12. محمد تابش صدیقی

    بیٹا! فون تو اٹھا :: نظم برائے اصلاح

    پرسوں گزرے لاہور کے سانحے میں ایک دل کو چیر دینے والی تصویر نظر سے گزری، کہ جس میں دہشت گردی کی شکار ایک شہید کے موبائل پر اس کی ماں کی کال آ رہی تھی۔ ماں کی پریشانی کی ہلکی سی جھلک جو ذہن میں آئی وہ اس نظم کی صورت میں اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگرچہ یہ نظم ماں کے کرب کا عشرِ عشیر بیان کرنے...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی ملی نغمہ

    یومِ پاکستان کی مناسبت سے پیشِ خدمت ہے دادا مرحوم کا لکھا ہوا ایک ملی نغمہ ملّی نغمہ نظر نواز طرب آفریں جمیل و حسیں خوشا اے مملکتِ پاک رشکِ خلدِ بریں سلام تجھ کو کریں جھک کے مہر و ماہِ مبیں تو دینِ مصطفویؐ کا ہے پاسبان و امیں ترے وجود پہ نازاں ہیں آسمان و زمیں ستارہ اوجِ مقدر کا زینتِ پرچم...
  14. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد تمام اہلِ وطن کو یومِ پاکستان مبارک ہو

    تمام اہلِ وطن احبابِ محفل کو یومِ پاکستان مبارک ہو. اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنا دے. مالی و اخلاقی کرپشن کے عفریت سے نجات عطا فرمائے. ہمیں اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری کرنے والا بنا دے. اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے...
  15. محمد تابش صدیقی

    میری ننھی پری کی سالگرہ

    آج سے دو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور راحت سے نوازا۔ میری ننھی پری حفصہ نور آج دو سال کی ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسے دنیا کی تمام خوشیاں اور راحتیں نصیب فرمائے۔ مکمل صحت اور ایمان والی زندگی نصیب فرمائے، اور ہمیں اس کی درست تربیت کرنے کی توفیق...
  16. محمد تابش صدیقی

    ورلڈ ٹی 20 :: 19واں میچ :: پاکستان بمقابلہ بھارت

    ورلڈ ٹی 20 کے گروپ 2 کا ایک اہم میچ "پاکستان بمقابل بھارت" آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اپنا افتتاحی میچ کھیل چکی ہیں۔ جن میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی ہرا کر اپنے سفر کا آغاز...
  17. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتِ رسولِ مقبولؐ::-- صبحِ دم آمنہ بی کی آغوش میں جب وہ عالی نسب نیک نام آ گیا

    دادا مرحوم کا ایک خوبصورت نذرانۂ عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ ، احبابِ محفل کے ذوق کی نذر: صبحِ دم آمنہ بی کی آغوش میں جب وہ عالی نسب نیک نام آ گیا دیکھنے والے سب کہہ اٹھے مرحبا بدرِ کامل بہ حسنِ تمام آ گیا حکمِ ربی سے چرخِ نبوت پہ جب نور افشاں وہ ماہِ تمام آ گیا ظلمتیں سب رخِ دہر سے چھٹ گئیں...
  18. محمد تابش صدیقی

    شجرِ سایہ دار

    ایک واقعہ: میرے گھر کے قریبی سٹاپ سے میری یونیورسٹی کے قریبی سٹاپ تک ایک ہی کوسٹر چلتی تھی۔ صبح صبح سٹاپ پر جا کر گھنٹوں انتظار کے بعد کوسٹر آتی، تو پائیدان تک بھری ہوتی۔ عموماً دروازے سے منسلک لوہے کے راڈ سے لٹک کر آدھا راستہ طے کرنا پڑتا ، پھر کہیں کوسٹر میں داخلہ نصیب ہوتا تھا۔ یہ معمول کوئی...
  19. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد ذوالقرنین بھائی (نیرنگِ خیال) کو 15 ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد

    آج اچانک نیرنگ خیال بھائی کی پوسٹ پر ان کے مراسلوں پر نظر پڑی تو 15022 ہو چکے تھے۔ کافی ڈھونڈا مگر مبارکباد کی لڑی نہیں ملی۔ اتنے قیمتی 15000 کا مبارکبادی دھاگہ نہ ہونا مناسب نہ لگا۔ لہٰذا ذوالقرنین بھائی کو ہنستے مسکراتے15000 مراسلوں پر مبارکباد۔ آپ کا محفل میں ہونا گویا اگر بتی کی مانند ہے۔...
  20. محمد تابش صدیقی

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    ویسے تو یہ غزل اصلاح ِ سخن میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ مگر اب جبکہ ابن رضا بھائی اور استادِ محترم الف عین صاحب کی مہربانی سے درست ہو چکی ہے، تو سوچا کہ یہاں بھی ٹانک دیتا ہوں۔ احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر میری پہلی خالص کاوش: مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں عشق کی راہ میں جو مرتے ہیں یاد اس کی سمیٹ لیتی...
Top