نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    ان پیج کی کرپٹ فائل کو کیسے ریکور کیا جائے؟

    آج کوئی دس سال پرانی ان پیج کی فائل کو کھولنے کی کوشش کی، تو وہ نہ کھل سکی۔ اور بار بار ایرر دے دیتی ہے۔ پرانا ان پیج انسٹال کر کے دیکھا، پھر بھی نہیں کھل رہی۔ .B01 بیک اپ فائل بھی موجود نہیں ہے۔ اگر کوئی طریقۂ کار موجود ہے تو براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
  2. محمد تابش صدیقی

    میں نے اقبال کو بس تھوڑا سا دریافت کیا تھا - کالم از نصرت جاوید

    اقبال کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل قرار نہ دے کر مسلم لیگ نون والے اپنے حصے کی لعن طعن وصول کررہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی جماعت اس ضمن میں بازی لے گئی۔ انہیں مبارک! کم از کم ایک میدان میں تو فاتح قرار پائے اور ان دنوں دل کو خوش رکھنے کے لئے انہیں ایسی کئی فتوحات کی شدید ضرورت ہے۔ میں عربی اور...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نذرانۂ عقیدت --- علامہ اقبالؒ

    بسلسہ صد سالہ یومِ اقبال 1976ء - - - دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی) کا علامہ اقبالؒ کو نذرانۂ عقیدت۔ احبابَ محفل کی خدمت میں یاد تیری لے رہی ہے آج دل میں چٹکیاں ہم تری توصیف میں پھر ہو گئے رطب اللساں افتخارِ آدمیت، نازِ ابنائے زماں ارجمند اقبال اے اقبال تو فخرِ جہاں طائرِ رنگیں...
  4. محمد تابش صدیقی

    افتخار عارف بدشگونی

    عجب گھڑی تھی کتاب کیچڑ میں گر پڑی تھی چمکتے لفظوں کی میلی آنکھوں میں الجھے آنسو بلا رہے تھے مگر مجھے ہوش ہی کہاں تھا نظر میں اک اور ہی جہاں تھا نئے نئے منظروں کی خواہش میں اپنے منظر سے کٹ گیا ہوں نئے نئے دائروں کی گردش میں اپنے محور سے ہٹ گیا ہوں صلہ، جزا، خوف، ناامیدی امید، امکان، بے یقینی ہزار...
  5. محمد تابش صدیقی

    میں ایک فیس بکی دانشور ہوں

    مجھ سے ملئے... میں ہوں فیس بک دانشور... میری معلومات کا اصل منبع سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا... اور چند من پسند کالم نگاروں کے کالم مصروفیات کی بدولت کتب بینی جیسا فضول مشغلہ میں وقت ضائع نہیں کرتا. مجھے شعر و شاعری سے بہت رغبت ہے جو شعر نظر آتا ہے، ضرور شئر کرتا ہوں... اگر اقبال کا نام...
  6. محمد تابش صدیقی

    نہیں...

    نہیں... نہیں، آپ غلط کہہ رہے ہیں... نہیں، آپ کی رائے غلط فہمی پر مبنی ہے... نہیں، آپ کی سوچ غلط ہے... نہیں، جیسا آپ کہہ رہے ہیں ویسا نہیں ہے... نہیں، میں نہیں مانتا... جی ہاں! اس نہیں کی ہمارے معاشرے میں بڑی اہمیت ہے. یہ وہ دیوار ہے جو بحث شروع ہوتے ہی کھڑی کر دی جاتی ہے. ہماری اکثر...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: ترا ساتھ ہو میسر تو یہ زندگی کنارا٭ نظرؔ لکھنوی

    احبابِ محفل کی خدمت میں ترا ساتھ ہو میسر تو یہ زندگی کنارا نہ نصیب ہو معیّت تو یہ جیسے بیچ دھارا میں غریقِ بحرِ غم تھا ترے عشق نے پکارا یہ اِدھر رہا کنارا یہ ادھر رہا کنارا نہ ٹھہر سکا تبسم نہ ہی قہقہہ ہمارا کہ بہت ہی تیز رو ہے غمِ زندگی کا دھارا تری دوستی نے پرکھا مرا امتحان لے کر کبھی خنجر...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی قطعات :- بسلسلۂ شہادتِ حضرت امام حسینؓ

    1 ادراک تھا امامؓ کو کیا ہے مقامِ عشق سب کچھ نثار کر دیا اپنا بنامِ عشق لے جا کے کربلا میں بھرا گھر لٹا دیا حقا حسینؓ ابنِ علیؓ ہیں امام عشق ٭ 2 لختِ دلِ بتول، وہ ابنِ علیؓ حسینؓ لاریب عاشقانِ خدا کے ولی حسینؓ ہو کر شہید زندۂ جاوید ہو گئے لوحِ جہاں پہ نقش، بخطِ جلی حسینؓ ٭ 3 خوں فشاں صبح و مسا...
  9. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: اے وائے مقدر حق سے ابھی آویزشِ باطل ہے کہ جو تھی٭ نظرؔ لکھنوی

    اے وائے مقدر حق سے ابھی آویزشِ باطل ہے کہ جو تھی دیوانوں کو زنداں اب بھی وہی تعزیرِ سلاسل ہے کہ جو تھی طوفاں کے تھپیڑے ہیں کہ جو تھے نومیدئ ساحل ہے کہ جو تھی انجامِ سفینہ ہوشربا آزردگئ دل ہے کہ جو تھی وہ خارِ مغیلاں ہیں کہ جو تھے اف دورئ منزل ہے کہ جو تھی اے رہرو منزل تیرے لئے اب تک وہی مشکل...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: بابِ ادب و علم و خبر تک نہیں پہنچے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی کے ایک اور غزل احبابِ محفل کی نذر بابِ ادب و علم و خبر تک نہیں پہنچے وہ لوگ کہ اب تک ترے در تک نہیں پہنچے وہ درجۂ تکمیلِ اثر تک نہیں پہنچے ناوک جو ترے دل سے جگر تک نہیں پہنچے جو چاند کی منزل پہ پہنچ کر ہوئے نازاں وہ لوگ مری گردِ سفر تک نہیں پہنچے...
  11. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: بہم جو دست وگریباں یہ بھائی بھائی ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی کی ایک غزل احبابِ محفل کی خدمت میں: بہم جو دست و گریباں یہ بھائی بھائی ہے کبھی تو غور کرے کس کی جگ ہنسائی ہے فغاں ہے لب پہ مری آنکھ بھی بھر آئی ہے غموں سے آہ کہ دل نے شکست کھائی ہے مٹا ہی دے گا زمانہ تمہیں نہ گر جاگے خبر یہ گردشِ لیل و نہار لائی...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: تعذیب کی ساعت جب آئے کہتے ہیں کہ ٹلنا مشکل ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی کی ایک غزل پیشِ خدمت ہے : تعذیب کی ساعت جب آئے کہتے ہیں کہ ٹلنا مشکل ہے بہتر ہے بدل لو اپنے کو فطرت کا بدلنا مشکل ہے صد حیف بلا کی پستی ہے اب اس سے نکلنا مشکل ہے اب تک تو سنبھلتے آئے تھے اس بار سنبھلنا مشکل ہے میدانِ عمل میں اتریں گر حالات بھی کروٹ لیں شاید اے...
  13. محمد تابش صدیقی

    بابا

    اپنی بیٹی کی تھام کر انگلی چیز لینے میں گھر سے نکلا تھا ایک بچی نے راستہ روکا وہ جو بچی تھی پانچ سالوں کی کھوئی سرخی تھی اس کے گالوں کی کالا چہرہ تو بال بکھرے تھے اُس کے چہرے پہ سال بکھرے تھے سُوکھی سُوکھی کلائی پر اُس نے ایک چُوڑی کہیں سے چھوٹی سی جانے کیسے پھنسا کے پہنی تھی پاؤں ننگے قمیص میلی...
  14. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: سختیِ مرحلۂ دار تک آ پہنچا ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظرؔ لکھنوی) کی ایک غزل پیشِ خدمت ہے: سختیِ مرحلۂ دار تک آ پہنچا ہے طالبِ حق کسی معیار تک آ پہنچا ہے ساقی اک جرعہ کے اصرار تک آ پہنچا ہے شیخ انکار سے اقرار تک آ پہنچا ہے نالۂ درد مرا عرش رسا ہے شاید رحم اب قلب ستمگار تک آ پہنچا ہے بزم کی بزم پہ طاری...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: کیف و سرورِ خلد کہ اس رہ گزر میں ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم (محمد عبد الحمیدصدیقی نظرؔ لکھنوی ) کے کلام کو برقیانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایک غزل پیشِ خدمت ہے : کیف و سرورِ خلد کہ اس رہ گزر میں ہے دنیا بہ اشتیاق اسی جانب سفر میں ہے شیرینیِ زباں کہ جو اس فتنہ گر میں ہے اک اعتبار وعدۂ نا معتبر میں ہے منزل کا کوئی ہوش نہ جادہ نظر میں ہے اس...
  16. محمد تابش صدیقی

    علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

    عرصہ دراز سے ایک خواہش تھی کہ علامہ قبال کا مکمل کلام کہیں موجود ہو، جہاں پر کوئی شعر تلاش کیا جا سکے۔ ویسے تو نیٹ پرتلاش کرنے سے اشعار مل ہی جاتے ہیں، مگر آجکل بہت سے ایسے اشعار جو کہ علامہ اقبال نے نہیں بھی کہے، وہ بھی نیٹ پر ان سے منسوب کئے جا چکے ہیں۔ لہٰذا کسی ایسے وسیلے کی ضرورت محسوس ہو...
  17. محمد تابش صدیقی

    ملتے جلتے اردو یونیکوڈ حروف کو تلاش کرنا

    السلام علیکم! میں ایک پروگرام لکھ رہا ہوں جاوا لینگویج میں۔ پروگرام میں تلاش کا فیچر بھی دینا ہے۔ ایک مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اردو یونیکوڈ میں ملتے جلتے حروف بھی ہیں، جب ان میں سے کسی ایک کو تلاش کرتا ہوں تو دوسرا نہیں ملتا۔ مثال کے طور پر ڈیٹا میں موجود "میز" میں 'ي' استعمال ہوئی ہے۔ اور میں 'ی'...
  18. محمد تابش صدیقی

    فونٹ درکار ہے۔

    السلام علیکم! میں ایک اینڈرائیڈ ایپ بنانا چاہ رہا ہوں، جس میں نستعلیق فونٹ رکھنا چاہتا ہوں۔ براہِ مہربانی اگر کوئی مناسب نستعلیق فونٹ ، جو ایپ کو ہیوی نہ کرے۔ موجود ہو تو رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی لمعات نظر --- نعتیہ مجموعۂ کلام محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی) اور ان کے نعتیہ مجموعہ کلام "لمعاتِ نظر" کا تعارفی پروگرام یہ پروگرام ARY QTV پر شعراء کے تعارف کے سلسلے "خوشبوئے حسان" میں پیش کیا گیا تھا۔ چونکہ پروگرام لائیو سٹریمنگ سے ریکارڈ کیا گیا تھا، لہٰذا ویڈیو کوالٹی پر معذرت
  20. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتیہ قطعات

    میرا یہ عقیدہ ہے بلا شائبۂ شک محدود نہیں ذکرِ نبیﷺ اہلِ زمیں تک ہے بزمِ ملائک میں سرِ عرش بھی چرچا فرمودۂ ربی ہے ’’ رفعنا لک ذکرک‘‘ عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)
Top