مبارکباد تمام اہلِ وطن کو یومِ پاکستان مبارک ہو

تمام اہلِ وطن احبابِ محفل کو یومِ پاکستان مبارک ہو.
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنا دے.
مالی و اخلاقی کرپشن کے عفریت سے نجات عطا فرمائے.
ہمیں اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری کرنے والا بنا دے. اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
پاکستان زندہ باد
:pak:
 
اے میرے پیارے وطن
اے وطن پیارے وطن
تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنُور
عزم میرا ہے قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن
تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز انادل کا بہاریں مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن
میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن
اے میرے پیارے وطن
اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن
اے میرے پیارے وطن
:pak:
 
عشق و آزادی بہارِ زیست کا سامان ہے
عشق میری جان آزادی میرا ایمان ہے
عشق پر کر دُوں فدا میں اپنی ساری زندگی
اور آزادی پہ میرا عشق بھی قربان ہے

یومِ پاکستان مبارک !
 

bilal260

محفلین
جی آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو شکر ہے آج چھٹی ہے۔
جدید
تمام اہل وطن کو قرار داد پاکستان مبارک!
 

لاریب مرزا

محفلین
جُگ جُگ جیے میرا پیارا وطن :lovestruck:

سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد :lovestruck:

وطن کی مٹی گواہ رہنا :lovestruck:

جیوے جیوے جیوے پاکستان :lovestruck:

اے پاک وطن تجھے میرا خدا یونہی قائم دائم شاد رکھے :lovestruck:

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو :lovestruck:

چل اُٹھ چل نوجواں تُو خود بن پاکستان :lovestruck:

تمام اہلِ وطن کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔:daydreaming:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تمام اہلِ وطن احبابِ محفل کو یومِ پاکستان مبارک ہو.
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنا دے.
مالی و اخلاقی کرپشن کے عفریت سے نجات عطا فرمائے.
ہمیں اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری کرنے والا بنا دے. اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
پاکستان زندہ باد
:pak:
آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جُگ جُگ جیے میرا پیارا وطن :lovestruck:

سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد :lovestruck:

وطن کی مٹی گواہ رہنا :lovestruck:

جیوے جیوے جیوے پاکستان :lovestruck:

اے پاک وطن تجھے میرا خدا یونہی قائم دائم شاد رکھے :lovestruck:

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو :lovestruck:

چل اُٹھ چل نوجواں تُو خود بن پاکستان :lovestruck:

تمام اہلِ وطن کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔:daydreaming:
بہت عمدہ لاریب!
:pak::pak:
ہم تیرے سپاہی ہیں
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم
دل دل پاکستان
میرا انعام پاکستان
 
Top