ورلڈ ٹی 20 :: 19واں میچ :: پاکستان بمقابلہ بھارت

ورلڈ ٹی 20 کے گروپ 2 کا ایک اہم میچ "پاکستان بمقابل بھارت" آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اپنا افتتاحی میچ کھیل چکی ہیں۔ جن میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی ہرا کر اپنے سفر کا آغاز جیت سے کیا۔
یہ میچ کلکتہ کے تاریخی سٹیڈیم ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ جہاں آج سے پہلے تک کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی ہے۔ جبکہ تاریخی طور پر ورلڈ کپ کے میچز میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو شکست دی ہے۔ اس لحاظ سے بھی یہ میچ دلچسپی کا باعث ہے کہ کوئی ایک ریکارڈ ضرور تبدیل ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین اب تک 7 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے 5 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ، ایک میں پاکستان کامیاب رہا اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔
ان شماریات کی روشنی میں اور حالیہ کارکردگی کی روشنی میں بھارت کو اس میچ کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستان کی غیر مستقل مزاجی اور پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان کی فتح کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
Cd1vounWoAAOrEq.jpg
 
بیٹنگ میں پاکستان کے لئے ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ پہلے میچ میں ٹاپ آرڈرنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ویسے تو تمام کھلاڑیوں کے لئے بھارت کے ساتھ میچ میں ایک نفسیاتی دباؤ ہوتا ہی ہے، مگر عمر اکمل اس وقت اپنی حالیہ انٹرنیشنل فارم کی وجہ سے بھی دباؤ میں ہو گا۔ جس سے باہر آ کر کھیلنا ہو گا۔
آفریدی اگر 20 بالز بھی کھیل لے تو پاکستان کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
باؤلنگ میں عامر سے توقعات بہت زیادہ جوڑ لی گئی ہیں، لیکن ایک باؤلر کے سہارے میچ جیتنا ناممکن ہے۔ عرفان اور وہاب ریاض کو بھی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔ عماد وسیم بھی اچھی باولنگ کر رہا ہے، تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ آفریدی کو بھی پچھلے میچ میں واپس آنے والی باؤلنگ فارم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اور اگر سپننگ ٹریک ہوا تو ملک پر بھروسا بھی کرنا پڑے گا۔
پاکستانی بیٹنگ کی غیر مستقل مزاجی کی بدولت توقع یہی ہے کہ بھارت فلیٹ ٹریک بنوائے گا، تاکہ پاکستان کی باؤلنگ کا سامنا کرنا آسان ہو۔
 

یاز

محفلین
دلچسپ بات یہ ہے کہ غیرمستقل مزاجی کی اصطلاح کو باقی ٹیم کی خراب کارکردگی یا ہارنے کے ضمن میں استعمال کیا جاتا ہے، لیکن پاکستانی ٹیم کی بابت عمومی طور پہ اس اصطلاح کو جیتنے کا کچھ چانس دینے کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے۔
 
پاکستان اور انڈیا کی خواتین کا کرکٹ میچ 3 بجے شروع ہوا چاہتا ہے۔
یہاں بھی ریکارڈ بھارت کی فیور میں ہے۔
بیسٹ آف لک گرلز

پاکستانی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
 

یاز

محفلین
ٹاس جیت کر ہمیشہ باؤلنگ کرنے کی بیماری کے جراثیم صرف پاکستان میں ہی کیوں پائے جاتے ہیں؟
 

یاز

محفلین
لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی رنزیں کم دیکھ کر پاکستانی ٹیم نے رضاکارانہ رنزیں عطیہ کرنی شروع کر دی ہیں۔
 

یاز

محفلین
اس کے ساتھ ہی ایک کُڑی نے دوسری کُڑی کی باؤلنگ پہ تیسری کُڑی کا کیچ تھام لیا۔
 

افضل حسین

محفلین
ویسے مجھے کرکٹ میں کچھ خاص دلچسپی نہیں ہے. مگر میزبان شہر میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کے درمیان زبردست کریز دیکھ رہاہوں اس میچ کو لے کر .ٹکٹ کے لئے لوگ پاگل ہوئے ہیں 500 سے روپئے والا ٹکٹ 6000میں بلیک ہورہاہے.
 
Top