نظر لکھنوی منقبت: خليفۂ چہارم حضرت علی مرتضیٰؓ

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 13, 2016

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ميری زباں پہ منقبتِ بو ترابؓ ہے
    خورسند دل مرا ہے خوشی بے حساب ہے

    پایا نبیؐ سے شيرِ خدا کا خطاب ہے
    معروف وہ بہ کنیتِ بو ترابؓ ہے

    نگہِ رسولِ پاکؐ کا وہ انتخاب ہے
    خاوندِ نورِ عینِ رسالت مآبؐ ہے

    نورِ نبیِؐ پاک سےیوں بہرہ یاب ہے
    جیسے ضیائے مہر سے یہ ماہتاب ہے

    سر چشمۂ علوم سے وہ فيض ياب ہے
    شيخِ حديث و شارحِ ام الکتاب ہے

    عالی مقام وہ ہے وہ عالی جناب ہے
    پروردۂ نبیؐ ہے فضيلت مآب ہے

    دشمن ملائے آنکھ کہاں اتنی تاب ہے
    چہرہ پہ وہ جلال ہے وہ رعب داب ہے

    دنيائے چند روزہ ميں وہ کامياب ہے
    اور آخرت ميں صاحبِ حسن المآب ہے

    شہرت رہی ہے اب بھی وہی آب و تاب ہے
    دُرجِ صدف ميں ايسا وہ اک دُرِّ ناب ہے

    خيبر شکن ہے کفر کو وہ سيلِ آب ہے
    مرحب تو اس کے سامنے مثلِ حباب ہے

    تلوار کا دھنی ہے اُسی کی ہے ذوالفقار
    بھاری ہے دشمنوں پہ يہ وہ شيرِ غاب ہے

    شيرِ خدا ہے اس کی فتوت ہے بے مثال
    جس جنگ ميں شريک ہوا فتح ياب ہے

    زور آوری ميں اس کے مقابل نہيں کوئی
    رستم ہے زير پاؤں ميں افراسياب ہے

    صفدر ہے، مرتضیٰؓ ہے وہ حيدرؓ ہے وہ علیؓ
    وہ بوريہ نشيں شہِ گردوں رکاب ہے

    وہ صلح خو ہے يوں تو مگر ہاں دمِ نبرد
    دشمن کے سر پہ برقِ بلا ہے عذاب ہے

    وہ ہے مزاج دانِ نبیؐ نکتہ رس ہے وہ
    وہ بابِ شہرِ علمِ رسالت مآب ؐہے

    طاعت ميں اتقا ميں وہ مردِ بلند نام
    وہ آسمانِ زہد پہ مثل آفتاب ہے

    بينا ہے وہ بصير ہے صاحب نظر ہے وہ
    دانا ہے عقل مند ہے حاضر جواب ہے

    پُر پيچ مسئلوں کو کيا چٹکيوں ميں حل
    اہلِ خرد کو جس ميں بہت اضطراب ہے

    پَرتو فگن رہا ہےجو خلقِ نبیِ پاکؐ
    ہر اک صفت ميں آپ ہی اپنا جواب ہے

    ہجرت کی شب حضورؐ کے بستر پہ مرتضیٰؓ
    اف بے نيازِ خطرۂ جاں محوِ خواب ہے

    امت پہ اس کی آل کا احساں ہے بے شمار
    رطب اللساں کہ جس کا ہر اک شيخ و شاب ہے

    گدڑی ميں اپنی مست ہے فقر و غنا کا شاہ
    شاہانہ کرّ و فر سے شديد اجتناب ہے

    وہ سرفرازِ جامِ شہادت بھی ہے خوشا
    مردہ ہے کب وہ زندہ زِ روئے کتاب ہے

    تو خاکِ کفشِ پائے علیؓ ہے خوشا نظرؔ
    کيا کم ہے اس طرح سے بھی گر انتساب ہے



    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سبحان اللہ
    کیا ہی خوب منقبت ہے ۔۔۔
    حیدریم قلندرم مستم،
    بندہ مرتضی علی ہستم،
    پیشوا تمام رِندانم،
    کہ سگ کوئے شیرِ یزدانم،

    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت عمدہ منقبت ہے جناب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ابو المیزاب اویس

    ابو المیزاب اویس محفلین

    مراسلے:
    365
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی منقبت بھی لکھی ہے آپ کے دادا حضور نے؟ اگر دستیاب ہے تو شریکِ محفل کریں پلیز

    جزاک اللہ آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آمین۔ جزاک اللہ
    جزاک اللہ
    ابھی تک جو مناقب محفل میں شئر کر چکا ہوں وہ درج ذیل ہیں۔ اور ان کے علاوہ حضرت امام حسین کے کچھ مناقب ہیں، جو ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً شریکِ محفل کروں گا۔

    نذرانۂ عقیدت بحضورِ صحابہ کرامؓ
    منقبت: خليفۂ اول حضرت ابو بکر صديق
    منقبت: خليفۂ دوم حضرت عمر فاروق
    منقبت: خليفۂ سوم حضرت عثمان غني
    منقبت: خليفۂ چہارم حضرت علي مرتضيٰ
    قطعات :- بسلسلۂ شہادتِ حضرت امام حسین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. عمیرسعودقریشی

    عمیرسعودقریشی محفلین

    مراسلے:
    16
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ماشاءاللہ کیا خوبصورت شراکت ہے.


    جزاکم اللہ تابش بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ عمیر بھائی
     
  8. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,107
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سبحان اللہ، خوبصورت کلام۔
     
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ خرم بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    باز گشت
    بسلسلہ یومِ شہادت حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
     
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ما شاء اللہ سر بہت خوبصورت کلام۔ اللہ و رسول جزائے خیر عطا کریں۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    دنیائے چند روز میں وہ کامیاب ہے
    اور آخرت میں صاحبِ حسن المآب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,711
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔
    خوبصورت کلام۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ
    جزاک اللہ
     
  16. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,021
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    باز گشت ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ ۔ ۔ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    21 رمضان المبارک، یومِ شہادت خلیفۂ چہارم حضرت علی مرتضیٰؓ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  18. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    تو خاکِ کفشِ پائے علیؓ ہے خوشا نظرؔ
    کيا کم ہے اس طرح سے بھی گر انتساب ہے
     
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    21 رمضان المبارک، یومِ شہادت خلیفۂ چہارم حضرت علی مرتضیٰؓ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر