جامِ رنگیں
(بہزاد لکھنوی)
آرہے ہو اور نظر ہے جام پر
مر مٹا میں لغزشِ ہرگام پر
بےسبب آنسو نہیں بہتے مرے
رو رہا ہوں میں دلِ ناکام پر
زاہدِ ناداں نے لا کر صدقے کئے
لاکھ تقوے، ایک رنگیں جام پر
ہو گیا میخانے میں کتنا ہجوم
ایک آوازِ صلائے عام پر
عشق کی آخر نظر پڑ ہی گئی
حُسن کے آغاز اور انجام پر...
نگاہِ حُسن
(بہزاد لکھنوی)
شبِ غم یہ کیوں مختصر ہوگئی
الہٰی ابھی سے سحر ہوگئی
کبھی آہ کی اور کبھی رو دیئے
اسی حال میں رات بھر ہوگئی
رہِ عشق میں صرف اتنا ہوا
جبیں واقفِ رہ گزر ہوگئی
مبارک، مرا دل تڑپنے لگا
نظر آپ کی کارگر ہوگئی
کبھی آہ ہم نے نہ کی درد میں
کبھی گر ہوئی آنکھ تر ہوگئی
نگاہِ محبت...
حالتِ اضطراب
(بہزاد لکھنوی)
وہ مِرا پیچ و تاب دیکھیں گے
حالتِ اضطراب دیکھیں گے
ذرّے ذرّے کو تیرے صدقے میں
رشکِ صد آفتاب دیکھیں گے
تیری مست انکھڑیوں میں اے ساقی
لطف کیفِ شراب دیکھیں گے
اُن کو دیکھیں گے اپنے پہلو میں
جام میں آفتاب دیکھیں گے
رات تاریک ہے، چلے آؤ
جلوہء ماہتاب دیکھیں گے
سہمی...
نطامِ زندگی
(بہزاد لکھنوی)
عشق کی اب وہ صبح و شام نہیں
زندگی کا کوئی نظام نہیں
کیا حکومت ہے آج توبہ کی؟
آج ساقی جو دورِ جام نہیں
آنکھ میں جو شراب ہے ساقی
اس کا پینا کبھی حرام نہیں
جھوٹ ہے آپ کا یہ عہدوفا
یہ تو میرا خیالِ خام نہیں
جتنا جلوؤں کا انتظار ہے عام
اُن کے جلوے تو اتنے عام نہیں
کیا...
اضطرابِ دل
(بہزاد لکھنوی)
دیکھ سکنے کی ہم کو تاب نہیں
آپ کے حُسن کا جواب نہیں
دل کو میرے ہے اضطراب مگر
میری نظروں کو اضطراب نہیں
جس جگہ بھی ہیں آپ کے جلوے
کس کا عالم وہاں خراب نہیں
میری جانب تو یہ نہیں نظریں؟
میری جانب تو یہ خطاب نہیں
کیا نہیں مبتلائے اُلفت میں
کیا مری زندگی عذاب نہیں
کیسا...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
زبانِ عشق پر جب قصہء خاموش ہوتا ہے
تو دُنیا کا ہر ایک ذرّہ سراپا گوش ہوتا ہے
میں جب رُوداد کہتا ہوں، وہ جب رُوداد سُنتے ہیں
نہ مجھ کو ہوش ہوتا ہے، نہ ان کو ہوش ہوتا ہے
ہماری سمت جب بھی وہ ادا سے مسکراتے ہیں
بپا دل میں ہمارے محشرِ خاموش ہوتا ہے
تری مستانہ نظروں میں عجب اعجاز...
اعلیٰ تعلیم میں ہی قوموں کا وقار پوشیدہ ہے، پرنس کریم آغا خان
کراچی …پرنس کریم آغا خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں ہی قوموں کا وقار پوشیدہ ہے، ہمیں آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان نے کہ...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
غنچہ بہ غنچہ، گل بہ گل، جانِ بہار آگیا
جو تھا چمن کا مدّعا، آخرِ کار آگیا
بزمِ خیال میں جو وہ شعبدہ کار آگیا
دل کو سکون مل گیا، مجھ کو قرار آگیا
دستِ گدا نواز کا طرفہ کرم تو دیکھئے
دستِ گدا میں بے طلب دامنِ یار آگیا
چشمِ کرم میں رنگ ہے آج تو کچھ عتاب کا
میری طرف سے آہ کیوں...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
خوشا بخت اے دل تجھے کچھ خبر ہے
یہ شب کی لطافت نویدِ سحر ہے
تھا جیسا اسی طرح دردِ جگر ہے
ہماری سحر آہ کیسی سحر ہے
مٹایا ہے کس نے، بنایا ہے کس نے
ہمیں کب خبر تھی، ہمیں کب خبر ہے
ہر اک جا وہی ہے، وہی ماہِ پیکر
یہ کیفِ نظر یا فریبِ نظر ہے
اسی واسطے کر رہا ہوں میں سجدے
میں یہ...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
اب تو جہانِ عشق میں آنے لگے ہو تم
میری طرح سے اشک بہانے لگے ہو تم
اشکوں کو پونچھتے ہو بچا کر نگاہِ بزم
دنیا سے دل کا حال چھپانے لگے ہو تم
اعجازِ چشم ہے کہ تمہارا کمال ہے
اب تو ہر ایک جا نظر آنے لگے ہو تم
جلوے دکھا رہے ہو بہ نوعِ دگر ہمیں
اللہ جانتا ہے، ستانے لگے ہو تم
جس...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
وہ بیمارِ غم کی دوا کررہے ہیں
محبت کا حق یوں ادا کررہے ہیں
ہیں محفل میں انکی جو ترچھی نگاہیں
جبھی تیر ان کے خطا کررہے ہیں
وفا ہی کریں گے ہمیشہ ہم ان سے
وفا ہم نے کی تھی وفا کررہے ہیں
محبت سے وہ بھاگتے ہیں تو آخر
محبت کی دنیا میں کیا کررہے ہیں
یہ جتنے بھی ہیں دہر میں قلب...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
محبت میں سرمستیاں چاہتا ہوں
بلندی نہیں پستیاں چاہتا ہوں
محبت نے کھویا ہے دونوں جہاں سے
جو تنہا ہوں وہ بستیاں چاہتا ہوں
محبت کی ہے آرزو ہر قدم پر
محبت بھری ہستیاں چاہتا ہوں
جگر مست، دل مست، میں مست، تم مست
غرض ہر طرف مستیاں چاہتا ہوں
زمانہ ہے بدمست بیہوش بےخود
خرد آشنا...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
پریشاں ہوں اور قلب گھبرا رہا ہے
مجھے آج پھر کوئی یاد آرہا ہے
دُہائی ہے حسنِ بتاں کی دُہائی
مرا قلبِ مضطر مٹا جارہا ہے
مرے دستِ الفت میں ہے ان کا دامن
زمانے کا دامن چھُٹا جارہا ہے
ارے ہوش رخصت ارے صبر رخصت
تصور میں کوئی چلا آرہا ہے
وہی اشک ہے مایہء زندگانی
جو آنکھوں سے آنسو...
ایوب خان نے کب فاطمہ جناح پر انڈین اور امریکن ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا۔۔پڑھیئے
آرٹیکل انگلش میں ہے۔
پورا آرٹیکل پڑھنے کے لیئے نیچے ربط پر کلک کیجئے۔۔
ربط:
Pakistan: Trouble with Mother
Friday, Dec. 25, 1964
یہ ارٹیکل ٹائم میگزین میں 1964 کو شائع ہوا۔۔ربط اوپر موجود ہے۔۔
ایوب خان ایکچولی...
سنکیانگ میں پولیس کی کارروائی، 16 افراد ہلاک
چینی صوبے سنکیانگ میں پولیس کی ایک کارروائی میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام سنکیانگ صوبے میں کاشغر شہر کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔
سنکیانگ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کاشغر شہر میں جرائم پیشہ افراد کو...
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے لوک پال بل پاس کر لیا
بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے جیت گئے، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے محتسب کا قانون جسے ''لوک پال بل'' بھی کہتے ہیں پاس کر لیا ہے۔
نیو دہلی: (دنیا نیوز(بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا کے...
لیڈی ڈیانا کی ہلاکت میں فوج ملوث نہیں: برطانوی پولیس
برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ہلاکت میں برطانوی فوج کے ملوث ہونے بارے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
لندن: (آن لائن) برطانوی پولیس نے لیڈی ڈیانا اور ان کے ساتھی ڈوڈی الفائد کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے...
H.H سلطان محمد شاہ، آغا خان III
ون آف دا فاؤنڈر اینڈ فرسٹ پریذیڈٹ آف دا آل انڈیا مسلم لیگ
It was only in 1906 that an All India Muslim League was formed by Aga Khan.