گفتگو
(بہزاد لکھنوی)
کرتا ہوں میں جہاں کے نظاروں سے گفتگو
ذرّوں سے دن کو، رات کو تاروں سے گفتگو
کچھ آپ ہی بتائیں کہ آخر کرے گا کون
ان منزلِ اُمید کے ہاروں سے گفتگو
ان کی نظر بھی پھر گئی، سچ ہے جہان میں
کرتا ہے کون عشق کے ماروں سے گفتگو
میری نگاہِ حسن طلب کررہی ہے آج
ہر گلشنِ حسین کی بہاروں سے...
کائناتِ غم
(بہزاد لکھنوی)
پاس اب غم کی کائنات نہیں
زندگی ہے مگر وہ بات نہیں
زندگی ہے مگر حیات نہیں
اپنی قسمت میں ہی وہ رات نہیں
غم میں آنسو نہیں نکلتے ہیں
اب وہ دورِ تکلفات نہیں
اے دل مدعا طلب ہشیار
اب تو نفرت ہے، التفات نہیں
چھوڑ کر مضطرب مرے دل کو
آپ جاتے ہیں کوئی بات نہیں
اک نظر تھی جو...
گھِر گھِر آئے بادر کارے - برسے آکر اُن کے دُوارے
بارد نے آنسو برسائے
بھید محبت کے سمجھائے
ان سے کئے خاموش اشارے
گھِر گھِر آئے بادر کارے
پانی کی ہر بوند اک دل تھی
ان کے جلوؤں کی محفل تھی
ان تک آئے اُن کے مارے
گھِر گھِر آئے بادر کارے
بادل گرجا بجلی چمکی
بن گئی صورت اس جیون کی
جو جیتا ہے اُن کے...
تجھ بن سجنی جگ اندھیارا
(بہزاد لکھنوی)
ناؤ پڑی ہے میری بھنور میں
دنیا ہے تاریک نظر میں
سوجھت ناہیں موہے کنارا
تجھ بن سجنی جگ اندھیارا
نالے کرنا آہیں بھرنا
جی جی کر اس پریم میں مرنا
پریت کی ریت نے موہے مارا
تجھ بن سجنی جگ اندھیارا
تونے بھی تو آنکھ چُرائی
آنکھ چُرا کر سُدھ بسرائی
تجھ سے تھا بس...
موہے پیت کی ریت بتا سجنی
(بہزاد لکھنوی)
میں رنگِ محبت کیا جانوں
آغاز کو کیوں کر پہچانوں
اس گتھّی کو سلجھا سجنی
موہے پیت کی ریت بتا سجنی
کیا پریم میں رونا ہوتا ہے
کیا جیون کھونا ہوتا ہے
یہ بات مجھے سمجھا سجنی
موہے پیت کی ریت بتا سجنی
کیا پریم میں مستی ہوتی ہے
کھوئی ہر ہستی ہوتی ہے
یہ بھید بھی...
شہِ دین خُسرو امیرِ طریقت
(بہزاد لکھنوی)
عجب ذاتِ اقدس تھی دُنیا میں اُن کی
نہیں جس کی تمثیل ممکن کہیں بھی
تھی مشہور محبُوب الہی پرستی
تھی محبُوبِ الہٰی سے ان کو محبت
شہِ دین خُسرو امیرِ طریقت
فقط ذاتِ مرشد سے تھا کام ان کو
تھا یکساں غرض ننگ اور نام ان کو
بلا پیر کے دن بھی تھا شام ان کو
غرض تھی...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
بیہوش ہوں کہ ہوش میں اب آرہا ہوں میں
ہر چیز میں جہاں کی، تمہیں پا رہا ہوں میں
پروردگار اب مری توبہ کی خیر ہو
کالی گھٹا کو دیکھ کے تھرّا رہا ہوں میں
رکھ کر کسی کے پائے حسیں پر جبینِ عجز
دل میں عبودیت کی تڑپ پا رہا ہوں میں
میری فضائے ہوش پہ چھا جا جمالِ دوست
اپنے کو آج ہوش...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
اگر میں جبینِ محبت جھکادوں
تو ہر گام پر ایک کعبہ بنادوں
بتا اے محبت بھری چشمِ نازک
تماشا بنوں یا تماشہ بنادوں
اگر حکم دو تو بھروں آہ دل سے
اگر تم کہو تو تماشہ بنادوں
مقدّر میں میرے یہ لکھا ہوا تھا
ترے واسطے اپنی ہستی مٹادوں
تصوّر سے گر کام لوں میں ذرا بھی
تو تنہائیوں کو...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
ہاں اب تو کچھ نہیں ہے مرے اختیار میں
دیکھو نا ہنس رہا ہوں غمِ انتظار میں
اللہ میرے خرمنِ ہستی کی خیر ہو
شعلے بھڑک رہے ہیں دلِ بیقرار میں
پھولوں کا رنگ اور ہے، گلشن کا رنگ اور
اور میں پڑا ہوا ہوں فریبِ بہار میں
آ میرے دل کے چین مری وجہِ زندگی
آ تجھ کو آج رکھ لوں دلِ بیقرار...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
تُو دیکھ رہا ہے مرے دل ، میری نظر کو
میں دیکھ رہا ہوں تری دزدیدہ نظر کو
صدقے لبِ خاموش سے کر آنے کا وعدہ
پلکوں سے میں جھاڑوں گا تری راہ گذر کو
حیرت ہی کی دنیا ہے، میں حیرت کے تصدّق
منزل نظر آتی ہے، میں جاتا ہوں جدھر کو
تجھ کو بھی قسم ہے مجھے پامال کئے جا
میں بھی نہ اُٹھاؤں...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
دل کی حالت کہی نہیں جاتی
اور کہوں تو سُنی نہیں جاتی
او مرا قلب توڑنے والے
پھول کی تازگی نہیں جاتی
رات کی رات کٹ گئی توبہ
قلب کی بےکلی نہیں جاتی
دامنِ دوست نے کرم تو کیا
چشمِ تر کی نمی نہیں جاتی
اللہ اللہ کسی کا رعبِ جمال
ہم سے تو بات کی نہیں جاتی
ان پہ کیوں اعتبار کرتا...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
نظر سے نظر کو ملانے چلا ہوں
محبت کی پھر چوٹ کھانے چلا ہوں
الم سے مرا قلب خوں ہوچکا ہے
اس عالم میں بھی مسکرانے چلا ہوں
نقوشِ کفِ پا کی اللہ ری عظمت
ہر اک گام پر سر جھکانے چلا ہوں
پریشان و مجبور و بیتاب و گریاں
محبت کا عالم دکھانے چلا ہوں
خدا جانے کیوں آج پھر اس طرف کو
نہ...
جمہوریہ وسطی افریقہ میں فرقہ وارا نہ فسا دات تین سو افراد ہلاک
وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلما نو ں کے خلا ف فرانسیسی آپریشن شروع،فرانسیسی فوج کا دارالحکومت بنگوئی میں گشت بنگوئی میں صورت حال انتہائی نازک اور کشیدہ ہے، انٹرنیشنل کرائسس گروپ بنگوئی (قدرت نیوز) افریقی ریاست جمہوریہ وسطی افریقہ کے...
مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد(قدرت نیوز )پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ارکان نے مولانا فضل الرحمن کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ مولانا فضل الرحمن گزشتہ اسمبلی میں بھی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے...
جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اسلام آباد…جسٹس تصدق حسین جیلانی پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس بن گئے۔ صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ،جس میں صدر ممنون حسین ،وزیراعظم،وفاقی کابینہ کے ارکان، قائد حزب اختلاف...
سیاسی کی بجائے آئینی و قانونی چیف جسٹس کیلئے دن گن رہے تھے ، عاصمہ جہانگیر
اسلام آباد(قدرت نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہم سیاسی چیف جسٹس کی بجائے آئینی و قانونی چیف جسٹس کیلئے دن گن رہے تھے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا...
برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 90ویں سالگرہ
ممبئی …برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج 90ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بالی وڈ میں دلیپ کمار کے نام سے شہرت پانے والے یوسف خان 11 دسمبر 1922 کو پاکستان کے شہر پشاورمیں پیدا ہو ئے۔ دلیپ کمار نے اپنے طویل فلمی کیرئیر کے دوران ،مغل اعظم،ملن، جگنو،...
نوازشریف نے کرزئی پرزوردیاکہ سیکیورٹی معاہدہ کرلیا جائے،جیمز ڈوبنز
واشنگٹن…امریکی نمائندہ خصوصی جیمزڈوبنزکاکہناہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے افغان صدرحامد کرزئی پر زور دیا کہ 2014ء کے بعدامریکی فوج رکھنے کا معاہدہ کر لیا جائے۔امید ہے بھارت حامد کرز ئی کوسیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لیے...
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج رٹائر ہوجائیں گے
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج رٹائر ہوجائیں گے۔ پاکستان میں عدلیہ آج جس مقام پر ہے اور عوام میں جو مثبت تاثر رکھتی ہے اس کے لیے افتخار محمد چوہدری کے کردار کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ابتدائی دور پر اگر نظر...
غزل
(بہزاد لکھنوی)
دل ہے پریشاں، آنکھ ہے پُرنم، ہائے محبت ہائے یہ عالم
دل کو بھی ہے غم، آنکھ کو بھی غم، ہائے محبت ہائے یہ عالم
راز ہم اپنا کیسے چھپائیں، کس طرح سے منہ ان کو دکھائیں
اشک چلے ہی آتے ہیں پیہم، ہائے محبت ہائے یہ عالم
آج تو وہ بھی بھرتے ہیں آہیں، ڈھونڈ رہے ہیں ضبط کی راہیں
بکھرے...