نوازشریف نے کرزئی پرزوردیاکہ سیکیورٹی معاہدہ کرلیا جائے،جیمز ڈوبنز

کاشفی

محفلین
نوازشریف نے کرزئی پرزوردیاکہ سیکیورٹی معاہدہ کرلیا جائے،جیمز ڈوبنز
pakistan-jamesandnawaz-karzai_12-11-2013_129827_l.jpg

واشنگٹن…امریکی نمائندہ خصوصی جیمزڈوبنزکاکہناہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے افغان صدرحامد کرزئی پر زور دیا کہ 2014ء کے بعدامریکی فوج رکھنے کا معاہدہ کر لیا جائے۔امید ہے بھارت حامد کرز ئی کوسیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لیے منا لے گا۔واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے سینیٹ کمیٹی کو سیکیورٹی معاہدے سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان، چین اور روس نے بھی امریکاافغان سیکیورٹی معاہدے کی حمایت کی ہے۔پاکستانی وزیراعظم نوازشریف ،چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادمیرپیوٹن افغان صدرکی معاہدے پردستخط کیلیے حوصلہ افزائی کی جبکہ ایران نے معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ جیمزڈوبنز نے کمیٹی کو پورے اعتماد کے ساتھ بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہوناچاہیے کہ امریکا 2014ء کے بعد بارہ ہزار فوجی اہلکاروں کو افغانستان میں رہنے سے متعلق معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ حامد کرزئی دستخط کرنے پر راضی ہو یا نہ ہوں معاہدے طے پاجائے گا۔انھوں نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ حامد کرزئی اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ ان کے بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ امید ہے کہ بھارت حامد کرزئی کو سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے میں قائل کرلے گا۔دوسری جانب پاکستان سمیت کئی ملکوں اورافغان لویہ جرگہ کی جانب سے سیکیورٹی معاہدے کی حمایت کے باوجودصدرحامدکرزئی کاموقف ہے کہ وہ معاہدے پرآئندہ برس صدارتی الیکشن تک دستخط نہیں کریں گے۔
 
Top