نتائج تلاش

  1. کاشفی

    بہزاد لکھنوی ذرّوں کا پرستار ہوں ذروں پہ جبیں ہے - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) ذرّوں کا پرستار ہوں ذروں پہ جبیں ہے میرے لئے کعبہ ترے کوچے کی زمیں ہے اب دوسرے عالم میں مرا قلبِ حزیں ہے میرے لئے دُنیا میں نہ دُنیا ہے نہ دیں ہے جس جا کہ میں رہتا ہوں، وہاں کچھ بھی نہیں ہے تم ہو نہ تو میں ہوں، نہ فلک ہے نہ زمیں ہے آغازِ محبت تو بڑا قلبِ نشیں ہے انجامِ محبت...
  2. کاشفی

    بہزاد لکھنوی ستمگر نے کیا خوب دادِ وفا دی - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) ستمگر نے کیا خوب دادِ وفا دی تبسّم کیا اور بجلی گرا دی کبھی آنکھ پھیری، کبھی دل کو توڑا کبھی یہ سزا دی، کبھی وہ سزا دی محبت بنی ہے جوابِ محبت فلک رو دیا اور زمیں مُسکرا دی ذرا یہ بتادو کہ کیا چاہتے ہو ہماری نظر سے نظر کیوں ملا دی محبت کے مالک میں قربان تیرے مری زندگانی مٹا...
  3. کاشفی

    بہزاد لکھنوی کرم چاہتا ہوں، عطا چاہتا ہوں - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) کرم چاہتا ہوں، عطا چاہتا ہوں دلِ عشق کا مدعا چاہتا ہوں ستم کرنے والے جفا کرنے والے وفا کررہا ہوں، وفا چاہتا ہوں وہی درد تیرا جو ہے جانِ ہستی اسی درد کی اب دوا چاہتا ہوں محبت کی دُنیا کو سارے جہاں سے الگ چاہتا ہوں، جدا چاہتا ہوں تجھے جو بھی دینا ہو دے دے خدارا مجھے کیا خبر...
  4. کاشفی

    بہزاد لکھنوی تجھ پر مری محبت قربان ہو نہ جائے - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) تجھ پر مری محبت قربان ہو نہ جائے یہ کفر بڑھتے بڑھتے ایمان ہو نہ جائے اللہ ری بےنقابی اس جانِ مدّعا کی میری نگاہِ حسرت حیران ہو نہ جائے میری طرف نہ دیکھو، اپنی نظر کو روکو دُنیائے عاشقی میں ہیجان ہو نہ جائے پلکوں پہ رُک گیا ہے آکر جو ایک آنسو یہ قطرہ بڑھتے بڑھتے طوفان ہو نہ...
  5. کاشفی

    بہزاد لکھنوی خود سے خیال میں جو وہ جانِ خیال آگیا - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) خود سے خیال میں جو وہ جانِ خیال آگیا قلب کو وجد آگیا، روح کو حال آگیا کچھ ملے یا نہ کچھ ملے، یہ تو نصیب کی ہے بات دستِ گدا نواز تک دستِ سوال آگیا ہائے نہ مٹ سکیں کبھی قلب کی بیقراریاں جب بھی کوئی نظر پڑا تیرا خیال آگیا تیرے کرم کی خیر ہو، تیری عطا کی خیر ہو تجھ سے سوال جب...
  6. کاشفی

    بہزاد لکھنوی آنکھوں میں اشکِ غم جو مرے پا رہے ہو تم - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) آنکھوں میں اشکِ غم جو مرے پا رہے ہو تم اللہ جانتا ہے کہ یاد آرہے ہو تم کہنے بھی دو سکوں سے مجھے داستانِ غم یہ کیا کہ بات بات پہ شرما رہے ہو تم ہاں ہاں وفا کرو گے یہ مجھ کو یقین ہے بےکار میرے سر کی قسم کھا رہے ہو تم یا خود ہی بڑھ گئی ہے یہ تابانیء جہاں یا گوشہء نقاب کو سرکا...
  7. کاشفی

    لاہور میں چوری شدہ موبائل فون کی فروخت عروج پر

    لاہور میں چوری شدہ موبائل فون کی فروخت عروج پر لاہور میں پرانے اور استعمال شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت کے حوالے سے پہچانی جانے والی مارکیٹ ہال روڈ میں چوری شدہ موبائل کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے۔ لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں نئے اور پرانے موبائل فون کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا مرکز...
  8. کاشفی

    پشاور: پولیو ٹیم کے محافظوں پر حملہ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

    ماخذ: ایکسپریس روزنامہ
  9. کاشفی

    بہزاد لکھنوی آنکھ میں اشک ہیں ضرور اشک مگر بہائے کون - بہزاد لکھنوی

    احساسات (بہزاد لکھنوی) آنکھ میں اشک ہیں ضرور اشک مگر بہائے کون دل کی لگی ہی خوب ہے، دل کی لگی بجھائے کون حیرتِ غم کا جوش ہے، میری زباں خموش ہے میرا پتہ تو تو بتا، تیرا پتہ بتائے کون کٹنے دو ایک رنگ میں میرا نیاز عاشقی غم میں ہنسو تو بات ہے، عیش میں مسکرائے کون کرنے بھی دو انہیں حجاب، گرنے بھی...
  10. کاشفی

    بہزاد لکھنوی وہ ہر جانب نظر فرما رہے ہیں - بہزاد لکھنوی

    حُسنِ جلوہ (بہزاد لکھنوی) وہ ہر جانب نظر فرما رہے ہیں جو ملتا ہے اُسے تڑپا رہے ہیں ہمیں پر ہے نوازش کی نظر بھی ہمیں کو ٹھوکریں کھلوا رہے ہیں تمہیں یہ مستقل پردہ نشینی نگاہ شوق کو ترسا رہے ہیں مری دنیا سے ان کو واسطہ کیا مری دنیا پہ وہ کیوں چھا رہے ہیں اب اس پر بھی یقیں مجھ کو نہ آئے مرے سر...
  11. کاشفی

    بہزاد لکھنوی ذرّے جو منور ہیں، روشن جو ستارے ہیں - بہزاد لکھنوی

    کیفیاتِ حسیں (بہزاد لکھنوی) ذرّے جو منور ہیں، روشن جو ستارے ہیں میں تو یہ سمجھتا ہوں، سب رنگ تمہارے ہیں کیوں دیکھ رہے ہو تم تاروں کی درخشانی تارے تو انہیں سمجھو آہوں کے شرارے ہیں دیوانہ سا آیا ہوں میں اُن کی جو محفل میں کچھ ان کے اشارے ہیں، کچھ دل کے اشارے ہیں تم ہم سے نظر پھیرو، ہم تم پہ نظر...
  12. کاشفی

    بہزاد لکھنوی ناز والے یہ ناز رہنے دے - بہزاد لکھنوی

    وقفِ مجاز (بہزاد لکھنوی) ناز والے یہ ناز رہنے دے غم کی دنیا کو راز رہنے دے مطربِ خوش گلو ترے صدقے نغمہء دل گداز رہنے دے وہ اُٹھیں پھر گھٹائیں، اے ساقی میکدہ آج باز رہنے دے تو حقیقت تلاش کر زاہد مجھ کو وقفِ مجاز رہنے دے ناز کا لطف بخشنے والے مجھ کو محوِ نیاز رہنے دے مجھ کو سمجھا نہ واعظِ...
  13. کاشفی

    بہزاد لکھنوی حال یہ ہے عجیب حال میں ہوں - بہزاد لکھنوی

    محفلِ خیال (بہزاد لکھنوی) حال یہ ہے عجیب حال میں ہوں آج کل آپ کے خیال میں ہوں کیا خبر مجھ کو کون حال میں ہوں لوگ کہتے ہیں، وبال میں ہوں اب ہے تنہائیوں میں یہ عالم جیسے میں محفلِ خیال میں ہوں اللہ اللہ ملال کی لذّت یہ خوشی ہے کہ میں ملال میں ہوں حنشوں میں ہیں آج کون و مکاں آج میں وقفِ عرض حال...
  14. کاشفی

    بہزاد لکھنوی مری حسرتیں اب کہاں ہنس رہی ہیں - بہزاد لکھنوی

    تبسّم نو بہ نو (بہزاد لکھنوی) مری حسرتیں اب کہاں ہنس رہی ہیں مرے غم کی خوداریاں ہنس رہی ہیں ترے ہر کرم پر، ترے ہر ستم پر جنوں کی وفاکاریاں ہنس رہی ہیں تجھے دیکھ کر اب تمنّائیں میری جہاں رو رہی تھیں، وہاں ہنس رہی ہیں ترے آج اس زہد و تقوے پہ زاہد مری یہ گنہ گاریاں ہنس رہی ہیں ترے حسنِ فانی پہ...
  15. کاشفی

    2 دسمبر- UAE 42nd National Day

    2 دسمبر 2013 UAE 42nd National Day
  16. کاشفی

    اسرائیلی جارحیت جاری، 3 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا

    اسرائیلی جارحیت جاری، 3 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تل ابیب (دنیا نیوز)اسرائیلی فوج نےتین فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں تین فلسطینی شہریوں گولی مار کر شہید کر دیا،اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کو چھپانے کے لئے ایک بار پھر...
  17. کاشفی

    پنجاب یونیورسٹی ،اساتذہ پر تشدد کے بعد حالات کشیدہ،ہوسٹل کےطلباء کی واپسی

    پنجاب یونیورسٹی ،اساتذہ پر تشدد کے بعد حالات کشیدہ،ہوسٹل کےطلباء کی واپسی لاہور(دنیا نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد حالات میں کشیدگی برقرار ہے،ہاسٹلز کے طلبہ کی بڑی تعداد گھروں کو لوٹ گئی۔ پنجاب یونیورسٹی کے دو اساتذہ پر طلبہ کے مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد سے...
  18. کاشفی

    سعودی عرب میں گاڑی چلاتی دو خواتین پکڑی گئیں

    سعودی عرب میں گاڑی چلاتی دو خواتین پکڑی گئیں سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کے حق کے لیے کوششیں کرنی والی خاتون کارکن کو دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ڈرائیونگ کرنے سے روک دیا۔ ریاض: (آن لائن) عزیزہ یوسف نامی اس کارکن نے انٹرنیٹ پر کچھ تصاویر شائع کیں تھیں جن میں انہیں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا...
  19. کاشفی

    بہزاد لکھنوی تم کیفیت نہ ڈھونڈو میرے دل و جگر میں - بہزاد لکھنوی

    غزل (بہزاد لکھنوی) تم کیفیت نہ ڈھونڈو میرے دل و جگر میں نظروں سے پوچھ لو نا کیا ہے مری نظر میں کیا ہیں نئی ادائیں اس چشمِ فتنہ گر میں رعنائیاں ہیں لاکھوں خود عشق کی نظر میں دو اشک میں گرا کر خاموش ہوگیا ہوں افسانہ کہہ رہا ہوں الفاظِ مختصر میں ان کا کرم تو دیکھو ان کی عطا تودیکھو مجھ میں سما...
Top