کاشفی

محفلین
لاہور میں چوری شدہ موبائل فون کی فروخت عروج پر
199783_95617521.jpg

لاہور میں پرانے اور استعمال شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت کے حوالے سے پہچانی جانے والی مارکیٹ ہال روڈ میں چوری شدہ موبائل کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں نئے اور پرانے موبائل فون کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا مرکز لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ ہے جہاں روزانہ ہزاروں موبائل فون خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ اسی مارکیٹ میں شہر سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونوں کا بھی کاروبار کیا جا رہا ہے اور وہ بھی پولیس کی ناک کے نیچے۔ دوکانداروں نے مستقل بنیادوں پر چوروں سے خرید و فروخت کے لئے مضبوط رابطے بنا رکھے ہیں اور ایسے فونوں کے خریدار بھی موجود ہیں۔ ہال روڈ پر موبائل فون خریدنے کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات دکاندار چوری شدہ موبائل فروخت کر دیتے ہیں جس کے بعد پولیس ان کے پیچھے لگ جاتی ہے۔ دکانداروں کے اعتراف اور شہریوں کے الزام کے باوجود پولیس ہے کہ میں ناں مانوں کی گردان پر قائم ہے۔ پولیس حکام کہتے ہیں کہ پہلے کسی دور میں یہ کام ہوتا ہو گا لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کے باعث چوری شدہ موبائل استعمال کرنا ممکن نہیں۔ اگر ایک لمحے کے لئے پولیس کے بیان کو سچ سمجھ لیا جائے تو پھر اس حقیقت سے کس طرح نظریں ملائیں گے کہ روزانہ چوری اور ڈکیتی میں لوٹے جانے والے موبائل کہاں کہاں استعمال ہوتے ہیں۔
 
Top