کاشفی

محفلین
جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
Pakistanchiefjusticeoath_12-12-2013_129993_l.jpg

اسلام آباد…جسٹس تصدق حسین جیلانی پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس بن گئے۔ صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ،جس میں صدر ممنون حسین ،وزیراعظم،وفاقی کابینہ کے ارکان، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورآزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ حلف برداری کی تقریب میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری ،قومی اسمبلی کے اسپیکر،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان،ہائی کورٹس کے ججز بھی شریک ہوئے۔
 
Top