کیا آپ کو معلوم ہے ہمارا قومی ترانہ کس نے لکھا ہے؟

کاشفی

محفلین
اداکارہ میرا نے قومی ترانے کا خالق علامہ اقبال کو قراردے دیا
meera_12-19-2013_131037_l.jpg

لاہور…اداکارہ میرا نے قومی ترانے کا خالق علامہ اقبال کو قراردے دیا۔میرا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ان پر تنقید کرتے اور مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہ اسے دل پر نہیں لیتیں ۔انہوں نے اسپتال کی تعمیر تک شوبز سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اسپتال کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کی جائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کے اسپتال میں پانچ کمرے بیمارصحافیوں کیلئے مختص ہوں گے، صحافی سنجیدگی سے ان کاساتھ دیں، جیسے اقبال نے سنجیدگی سے سوچا اور پاکستان کا قومی ترانہ بن گیا ۔میرا کا کہناتھاکہ ان پر تنقید کی جاتی ہے اورمذاق بھی اڑایا جاتا ہے لیکن انہوں نے اپنے ساتھ مذاق کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔پریس کانفرنس میں میراباربار آخرت کا ذکرکرتی رہیں۔میرا نے ہارون آباد میں اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وہ ہارون آباد کے لوگوں کے صحت کے مسائل کا دکھڑا بیان کرتی رہیں لیکن کمال کی بات یہ کہ اب وہ ہارون آباد میں نہیں لاہور میں اسپتال بنائیں گی۔
 

ساجد

محفلین
میرا کی طرح ایک بار حمیرا ارشد (گلوکارہ) ایک ٹی وی شو میں بڑے جوش میں کہنے لگی " میں کہتی ہوں کہ حکومت 220 کی بجائے بجلی کو 110 وولٹ کر دے تا کہ یہ زیادہ لوگوں کے لئے دستیاب ہو سکے " :)
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا کی طرح ایک بار حمیرا ارشد (گلوکارہ) ایک ٹی وی شو میں بڑے جوش میں کہنے لگی " میں کہتی ہوں کہ حکومت 220 کی بجائے بجلی کو 110 وولٹ کر دے تا کہ یہ زیادہ لوگوں کے لئے دستیاب ہو سکے " :)
نہ کریں، واقعی؟ حد ہی ہو گئی یہ تو :)
 

ساقی۔

محفلین
چلو کوئی بات نہیں علامہ اقبال بھی پاکستانی تھے اور خفیظ جالندھری بھی۔۔۔ شاعری کے حوالے سے دونوں پیٹی بھائی تھے اگر ان کی کوئی چیز مکس اپ ہو گئی ہے تو ’’آئی تھنک‘‘ میرا نے یہ بات دونوں کو لڑانے کے لیے نہیں کی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
علامہ اقبال تو پاکستان بننے سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے تو پھر وہ پاکستانی کیسے ہوئے؟

ہاں یہ الگ بات ہے کہ ان کی جائے پیدائش اور جائے وفات اور جہاں دفن ہیں، سب جگہیں پاکستان میں ہیں۔
 

ساقی۔

محفلین
علامہ اقبال تو پاکستان بننے سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے تو پھر وہ پاکستانی کیسے ہوئے؟

ہاں یہ الگ بات ہے کہ ان کی جائے پیدائش اور جائے وفات اور جہاں دفن ہیں، سب جگہیں پاکستان میں ہیں۔

پنجاب میں پاکستان کی حمایت اور جدو جہد میں سب سے اوپر جو نام ہے وہ علامہ اقبال کا ہی ہے۔ اور یہ کہ تصور پاکستان بھی انہی کا دیا ہوا تھا۔
اب جو لوگ ہجرت میں قتل ہوئے حالانکہ وہ پاکستان تک نہیں پہنچے ، اور پیدا بھی ہندوستان میں ہوئے تھے کیا وہ پاکستانی نہیں کہلائیں گے؟






ویسے میں نے مزاح میں اوپر والا مراسلہ لکھا تھا۔۔۔آپ کو ’’ آئی تھنک‘‘ سے سمجھ جانا چاہیے تھا ۔۔ یہ’’ میرا‘‘ کا یہ تکیہ کلا م ہے
 
Top