السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد دریافت کرنا ہے کہ کیا اردو متن کو خودکار انداز میں بعینہ ہندی متن میں تبدیل کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کس سوفٹویر یا ویب سائٹ کے ذریعے؟
والسلام
سالگرہ کی تقریبات نے ابھی تک رنگ نہیں پکڑا ہے۔ چلیں ایک پرانا آئٹم شروع کرتے ہیں۔ سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔ :)
سب سے پہلے برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے:
محفل پہ تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں...
عزیز محفلین،
آپ سب کو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اس سطور کو لکھنے کے وقت یہاں جون اور جولائی کے درمیان کی رات ہے۔ آج سے پورے پندرہ سال قبل بالکل اسی وقت محفل فورم معرض وجود میں آئی تھی۔ پندرہ سال آج کے زمانے میں نوری سالوں کی مسافت کے مترادف ہیں۔سال 2005 میں سوشل میڈیا کے بارے...
انگلش فٹ بال کلب کوچ یرگن کلاپ اور فٹ بالر محمد صلاح کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے۔ گزشتہ سال لیورپول نے چیمپینز لیگ جیتی تھی، لیکن انگلش پریمیر لیگ میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی سے پیچھے رہ گیا۔ اس سال لیورپول چیمپینز لیگ کی دوڑ سے تو باہر ہو گیا ہے لیکن گزشتہ روز چیلسی کی مانچسٹر سٹی کے...
اب سے کچھ دیر میں خلائی سفر کی تحریر رقم ہونے والی ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ناسا امریکہ کی سرزمین سے خلا کی جانب مشن بھیجے گا جس میں دو خلا باز بھی سفر کریں گے۔ گزشتہ قریبا ایک دہائی سے ناسا خلائی سفر کے لیے روسی راکٹوں کا استعمال کرتا آیا ہے۔ یہ مشن اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ پہلی بار ناسا...
السلام علیکم،
رمضان چونکہ قران کا مہینہ ہے، اور رمضان کے دوران قران سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ بھی سرگرمی سے جاری رہتا ہے، اسی لیے اس تھریڈ کا مقصد حالیہ رمضان میں جاری ایسے سلسلوں کے روابط اکٹھے کرنا ہے۔
اگرچہ رمضان میں دورہ قران جیسے سلسلے شروع کیے جاتے ہیں جن میں روزانہ ایک جز کے مطالب بیان...
السلام علیکم،
کیا کوئی دوست آج کل آڈیو وڈیو لنک پر جماعت میں شریک ہو رہے ہیں، اور کیسا تجربہ جا رہا ہے؟ علماء کا اس سلسلے میں کیا مؤقف ہے؟
یہاں مقصد صرف معلومات شئیر کرنا ہے۔ پلیز یہاں کوئی بحث شروع نہیں کریں۔
آج میں نے ایک طویل مدت کے بعد قلم کے ذریعے کچھ خوش خطی کی کوشش کی جو کہ توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوئی۔ نتیجہ ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔
اگرچہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کا خاصا رواج ہو چلا ہے لیکن میرے خیال میں ہمیں اردو خوش خطی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اس شراکت کا مقصد بھی خود کو اور باقی احباب کو...
کیرالہ کے دس سالہ دانی پی کے نے فٹ بال میچ میں کارنر کک لگائی تو بال ایک قوس بناتی ہوئی مخالف ٹیم کے گول میں براجمان ہو گئی۔ اس کارنر کک پر گول کی ویڈیو وائرل ہو گئی جو کہ ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔
کچھ روز قبل اس گانے کو سننے کا اتفاق ہوا۔ اگرچہ اس کا مطلب مجھے کم ہی سمجھ آیا ہے لیکن اسے کئی مرتبہ سن چکا ہوں۔
بول اور مطلب بشکریہ:
Paar Chanaa De Lyrics with explanation
پار چناں دے دِسّے کُلی یار دی
گھڑیا گھڑیا، آوے گھڑیا
(Girl says to her clay pot)
Right there across the Chanab River...
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی...
السلام علیکم،
میں آپ سب کو محفل فورم میں چند اہم انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔
پہلی خبر تو یہ ہے کہ برادرم محمد تابش صدیقی کو فورم ایڈمن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تابش کا شکریہ کہ انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی حامی بھری، اور امید کرتا ہوں کہ بطور ایڈمن وہ...
ایک اطلاع کے مطابق تازہ ترین حصص کی قیمتوں کے مطابق ایپل کا مارکیٹ شئیر اب ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ کئی سالوں کے سسپنس کے بعد بالآخر ایپل نے سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ ٹریلین ڈالر کمپنی کی دوڑ میں ایپل نے مائیکروسوفٹ، ایمیزون اور گوگل جیسی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اگرچہ ان...
جیمز ویچ کا ارادہ ڈیجیٹل اسسٹنٹس کا ٹیکنالوجی ریویو پیش کرنے کا تھا۔ انہوں نے سری اور الیکسا کے بارے میں گفتگو شروع کی لیکن ان دونوں ڈیجیٹل اسسٹنٹس کی سوکنوں کی طرح تکرار شروع ہو گئی اور انہوں نے جیمز کو بھی اپنی لڑائی میں رگڑ دیا۔ یہ تماشا ذیل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے:
عزیز محفلین، السلام علیکم
محفل فورم کی سالگرہ کے مہینے جولائی کا اختتام ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی سرگرمیاں قبل از وقت شروع کر دی گئیں اور احباب نے بھی یہ سالگرہ خاصے پررونق انداز میں منائی ہے ۔ :) سالگرہ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں بہرملاقات کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کرتے رہنا چاہیے۔...
امریکہ میں کولوراڈو سٹیٹ کیپیٹل کی امریکی صدور کی تصاویر کی گیلری کے زائرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب انہوں نے کلنٹن، بش اور اوباما کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے روس کے صدر پوتن کی پورٹریٹ آویزاں پائی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کسی پرینکسٹر کی شرارت ہے۔ :ROFLMAO:
حوالہ:
Prankster put Putin...
نہ جانے مجھے یہ خبر سن کی دلی خوشی کیوں ہوئی۔۔ :)
خبروں کے مطابق 26 جولائی کو، یعنی صرف ایک ہی دن میں فیس بک کی ویلیو میں 120 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کی مثال کپیٹل ازم کی حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ یقینا مارکیٹ انالسٹس ایک طویل عرصے تک فیس بک کی مارکیٹ ویلیو میں تغیر کی توجیہات پیش کرتے...
کسی صاحب نے ایک ہٹ سونگ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مناظر کو کمال طریقے سے چسپاں کیا ہے۔ اس گانے کی اصل سنگر اس پر اگرچہ زیادہ خوش نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔
مستقبل کا اصل علم سوائے اللہ تعالی کے کسی کو نہیں ہے، البتہ ہم ماضی اور حال کے کچھ حقائق کا جائزہ لے کر مستقبل کے بارے میں کچھ اندازے لگا سکتے ہیں۔ مستقبل کے منظر نامے کو کسی حد تک جاننے کے لیے جن فیکٹرز کا مطالعہ کیا جاتا ہے انہیں میگاٹرینڈز کہا جاتا ہے۔ اور اگر ٹیکنالوجی کے مستقبل کا اندازہ...
السلام علیکم،
تمام محفلین کو محفل فورم پر دو ملین پیغامات کا ہدف عبور کی بہت مبارکباد قبول ہو۔ یہ اردو ویب اور اردو محفل فورم ہی کے لیے نہیں بلکہ بحیثیت مجموعی اردو کمپیوٹنگ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک یہ ہدف دور نظر آتا تھا، لیکن آپ دوستوں نے اس مشکل ہدف کو حاصل کرنا آسان بنا...